Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری کی سابقہ فائلوں سے ہرماہ موتی چنیں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2012

عبقری کی سابقہ فائلوں سے ہرماہ موتی چنیں
ان کلمات کے پڑھنے سے گناہ معاف: حضرت سعد بن ابی وقاص؄ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ’’جو شخص مؤذن کی اذان سننے کے وقت یہ کلمات پڑھے ’’وَاَ شْھَدُ اَنَّ لَّا اِلَہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہ وَاَشْھَدُاَنَّ مُحَمَّدً  عَبْدُہٗ  وَرَسُوْلُہٗ رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبَّا وَّبِالْاِسْلَامِ دِیْنَا وَّبِمُحَمَدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہٖ وَسَلِّمْ رَسُوْلَا  تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہ معاف فرما دیتے ہیں ۔( مسلم )
اذان کی دعا سے حضو ر   ﷺ کی شفاعت: حضرت جابر ؄ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جب کوئی شخص اذان سن کر یہ دعا پڑھے جو اذان کے بعد پڑھی جاتی ہے تو اس کیلئے روز قیامت میری شفاعت لازمی ہو جاتی ہے
اذان اور تکبیر کے درمیان دعا قبول ہوتی ہے :(حدیث ) حضرت انس ؄ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ’’اذان اور اقامت کے درمیان مانگی ہوئی دعا رد نہیں ہوتی (ترمذی میں آگے یہ اضافہ بھی ہے کہ ) صحابہ کرام؇ نے عرض کیا پھر ہم کیا دعا کریں یا رسول اللہﷺ! آپﷺ نے فرمایا تم اللہ تعالیٰ سے گناہوں کی معافی اور دنیا و آخرت میں عافیت اور سلامتی طلب کرو۔
 اقامت کے وقت دعا کا مرتبہ : حضرت سہل بن سعد؄ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا دو گھڑیاں ایسی ہیں جن میں دعا کرنے والے کی دعا کو رد نہیں کیا جاتا (۱) جب نماز کی اقامت کہی جائے (۲) اور جہاد فی سبیل اللہ کی صف میں۔نماز کا ثواب :حضرت ابوذر؄ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ آنحضرت ﷺ سردی میں باہر تشریف لے گئے جب کہ اس وقت (درختوں کے ) پتے جھڑ رہے تھے آپ ﷺنے درخت کی ایک ٹہنی کو پکڑ ا تو اس سے پتے جھڑنا شروع ہو گئے ۔ پھر آپ ﷺنے فرمایا اے ابوذر !(؄) میں نے کہا لبیک یارسول اللہﷺ تو آپ ﷺ نے فرمایاجب کوئی مسلمان بندہ اللہ کی رضا کیلئے نماز پڑھتا ہے تو اس کے گناہ اس سے اسی طرح سے جھڑتے ہیں جس طرح سے یہ پتے اس درخت سے جھڑرہے ہیں ۔ (اقتباس: فائل 1)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 998 reviews.