Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کالے وار نے مجھ پر کیا کیا ظلم ڈھائے! آپ بھی پڑھیے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2016ء

قارئین!عبقری میں چھپے یا کسی بھی عمل‘ وظیفے کے کرنے سے آپ کو جادو جنات سے چھٹکارا ملا ہو یا آپ پر کیا گیا جادو ٹونہ ہوا ہو تو وہ مکمل عمل اور اس کی مکمل روداد تفصیل کے ساتھ دفتر ماہنامہ عبقری میں بھیجئے۔آپ کا یہ عمل لاکھوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کی عمر مزید دراز کرے۔ محترم حکیم صاحب! میری شادی کے چار سال بعد مجھے جوڑوں کا درد شروع ہوگیا‘ ڈاکٹر سب جوڑوں کا درد کہتے مگر مجھے مسئلہ جنات کا تھا۔ اب میں پہلے یہ بتاتی ہوں کہ درد شروع کیسے ہوا؟ میں اپنے برآمدے میں بیٹھی کپڑے سی رہی تھی کہ نامعلوم کس سمت سے اتنی تیزی سے پتھر آیا اور میرے بازو پر لگا کہ میری چیخ نکل گئی۔ پھر کیا تھا موٹے موٹے پتھر ہمارے گھر آنا شروع ہوگئے‘ کچھ میرے سر پر لگے کچھ بازو پر‘ کچھ ٹانگوں پر۔ ایک دو دن کے بعد پھر یہی سلسلہ شروع ہوا اور میری ٹانگ زخمی ہوگئی۔ پتھر گھر میںصرف مجھے ہی لگتے تھے۔ ایک دن میرے بازو میں شدید درد ہوا جیسے بازو ٹوٹ گئی ہو‘ بام وغیرہ لگائی‘ گولیاں کھائیں مگر آرام نہ آیا۔ ہمارے علاقہ میں ایک بوڑھی جراح بازو وغیرہ جوڑتی ہیں‘ میں نے اپنی ساس صاحبہ کو ساتھ لیا اور اس جراح کےپاس چلی گئی اس نے دیکھا تو کہا آپ کی تو ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے۔ اس نے زور سے جھٹکا دیا اور کہا کہ ہڈی اپنی اصل جگہ پر آگئی ہے‘ میں ساری رات درد سے تڑپتی رہی‘ انجکشن وغیرہ لگوائے مگر فرق نہیں ہوا‘ گھر والے ہسپتال لے گئے‘ انہوں نے کہا بازو ٹوٹ گئی ہے‘ اس نے جوڑ پر پٹی وغیرہ کردی کچھ دنوں میں آرام آگیا اسی طرح پھر گھٹنوں میں درد ہوا جیسے نکل گئے ہوں‘ میں نے امی (ساس) سے کہا آج میرے گھٹنے اتر گئے وہ ہنسنے لگیں کہ پلاسٹک کے نہیں ہیں مگرمجھ سے چلا نہیں جارہا تھا‘ چارپائی سے اتر ہی نہیں سکتی تھی۔ دو تین دن ڈاکٹر کی دوائی کھانے سے آرام آگیا مگر پھر تو دردوں کا مسلسل سلسلہ چل نکلا اور پتھر بھی آتےر ہے۔ اگر ایک گھٹنے میں انجکشن لگواتی وہ ٹھیک ہوتا تو دوسرے ہی دن دوسرے میں درد شروع ہوجاتا دوسرے میں لگواتی تو پہلے میں شروع ہوجاتا اسی طرح بازوؤں میں بھی درد رہتا۔ میں بہت پریشان رہنے لگی۔ میرے شوہر نے پتہ لگوایا تو معلوم ہوا کہ جادو و جنات کا چکر ہے۔ میرے شوہر کہیں سے تعویذ لے کرآئے ان تعویذوں سے مجھے آرام تو آگیا مگر میرے نصیب میں شاید زیادہ دن تندرستی نہیں تھی‘ میریکزن کے ہاں بیٹی ہوئی میں وہاں چلی گئی بس پھر کیا تھا درد دوبارہ شروع ہوگیا۔ پھر دوبارہ میرے شوہر وہی تعویذ تین چار مرتبہ لے کر آئے مگر مجھے آرام نہ آیا۔ اگر کوئی کسی عامل کا بتا دیتے‘ وہاں چلے جاتے جتنے بھی پیسے عامل مانگتا ہم دیتے مگر کوئی فرق نہ پڑتا۔ پیسہ پانی کی طرح بہایا مگر سب ضائع گیا۔ حتیٰ کہ ہمیں کسی نے ایک غیرمسلم عامل کا بتایا‘ ہم نے اس سے بھی علاج کروایا۔ اس نے بتایا کہ کسی نے آپ پر جنات بھیجے ہیں‘ اس نے کافی محنت سے جن حاضر کیا مگر اسکے بعد میرے ہاتھ پاؤں نے کام کرنا چھوڑ دئیے۔ پھر ایک عورت عامل کے پاس گئے اس پر مسلمان جن آتا ہے‘ اس نے بہت سارا سامان‘ پیسے اور کالابکرا منگوایا تو وہ جن آیا۔ جب اس عورت پر مسلمان جن آیا تو وہ کہنے لگا میں صرف اس بچی کیلئے آیا ہوں ورنہ رمضان میں ہم اپنے ملک چلے جاتے ہیں بہت قسمیں وغیرہ دے کر میرے جسم سے جن نکالا اور دھاگہ وغیرہ دے کر چلا گیا اور میرا جسم ہلکا ہوگیا اور میں اپنے پاؤں پر چل کر گاڑی میں آکر بیٹھی جیسے ہی میں اپنے گھر داخل ہوئی میری حالت پھر ویسی ہی ہوگئی۔آہستہ آہستہ میری حالت اتنی بگڑی کہ مجھے سہارا دے کر باتھ روم لے کر جاتے۔ پھر کسی نے ایک غیرمسلم کابتایا کہ وہ گارنٹی سے کام کردیتا ہے۔ اس کےپاس گئے اس نے پچاس ہزار روپے مانگے‘ بحث وغیرہ کر کے اسے بیس ہزار میں راضی کیا۔ اس نے پتہ لگوایا تو کہا کہ کسی نے کالاعلم کروا دیا ہے۔ علاج شروع ہوگیا اور سامان وغیرہ منگوا کر دیا۔ بیس ہزار کیش اس نے علاج شروع کرنے سے پہلے لیا مگر کوئی فرق نہیں ہورہا تھا کہنے لگا میں نے تو علاج کردیا ہے‘ اس چیز کو جلا دیا ہے کسی نے پھر وار کردیا ہم نے کہا اس چیز کا بھی توڑ کردو مگر اس نے مزید رقم کا تقاضا کیا۔ لالچی لوگوں کو اللہ ہی ہدایت دے۔ میری حالت ایسی ہوگئی کہ مجھے دیکھ کر کوئی پہچان نہیں سکتا تھا۔ پھر ہمیں کسی اللہ والے نے بتایا کہ قرآن پاک کی آخری تین سورتیں چالیس دن سارا دن‘ سارا گھر کھلا پڑھیں‘ فرق پڑ جائے گا‘ چالیس دن پڑھنے سے الحمدللہ پتھر آنے بند ہوگئے۔ پھر میں نے دفتر ماہنامہ عبقری خط لکھا تو آپ نے ہروقت کھلا پڑھنے کو بتایا‘ میں ہروقت کھلا پڑھ رہی ہوں الحمدللہ پہلے سے بہت زیادہ فرق ہے اور میں بہت تیزی سے صحت یاب ہورہی ہوں۔ (پوشیدہ)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 198 reviews.