Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی کیفیت

ماہنامہ عبقری - جولائی 2012

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اپنے کچھ معمولات عرض کررہا ہوں۔ حتیٰ الامکان باوضو رہتا ہوں، فرض نمازوں کے علاوہ تہجد، اشراق، چاشت اوراوابین بھی ادا کرتا ہوں۔ آپ نے جو ذکر یَااَللّٰہُ، یَاھُوْ، یَارَحْمٰنُ، یَارَحِیْمُ، یَاحَیُّ، یَاقَیُّومُ، یَاذَوالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامْ۔ اکتالیس دنوں میں سوا لاکھ مسلسل پوری کررہا ہوں۔ 20ویں سوالاکھ شروع ہے۔ صبح نماز فجر کے بعد ایک پاؤ قرآن پاک، سورۂ یٰسین، سورۂ فتح، سورۂ حشر تلاوت کرتا ہوں۔ شام کو سورۂ الم سجدہ‘ سورۂ یٰسین‘ سورۂ الرحمن‘ سورۂ واقعہ‘ سورۂ الحدید‘ سورۂ ملک‘ سورۂ مزمل‘ تلاوت کرتا ہوں۔ صبح و شام تسبیحات یہ ہیں۔ کلمہ طیبہ، لَااِلَہَ اِلَّااللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ اَحَداًصَمَداً لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُولَدْوَ لَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ۔ تیسرا کلمہ‘ استغفار‘ درود شریف‘ ہر فرض نماز کے بعد مُحَمَّدٌرُّسُولُ اللہ، اَحْمَدٌرَّسُولُ اللہ 35بار کا معمول ہے۔ ہر نماز کے وقت انمول خزانہ نمبر ایک پڑھتا ہوں اور تسبیحات مندرجہ اور گیارہ گیارہ مرتبہ سورۂ کافرون‘ سورۂ اخلاص‘ سورۂ فلق‘ سورۂ ناس‘ سورۂ فاتحہ‘ سورۂ بقرہ کی ابتدائی پانچ آیتیں پڑھ کر تمام انبیاء کرام؊‘ صحابہ کرام؇‘ اولیاء اکرام اور تمام مسلمانوں کی روح کو ایصال ثواب والدین اور تمام رشتہ داروں کو بھی۔
انمول خزانہ نمبر2  جب بھی وقت ملے تو اٹھتے بیٹھتے پڑھتا ہوں‘ تعداد نہیں۔ خواب کبھی برے آتے ہیں کبھی بہت ہی اچھے اور جب صبح کو اٹھتا ہوں سب بھول جاتا ہوں۔ نماز حاجت دو رکعت ہر رکعت میں اکیس اکیس دفعہ سورۂ اخلاص اور درود شریف کی دو تسبیحات کرکے ثواب حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ، امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ، امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ اور سیدنا امیرحمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ اور تمام اہل بیت کی نذر کرتا ہوں یہ نماز حاجت صبح تہجد سے پہلے ادا کرتا ہوں۔حضرت صاحب! میں کیا تھا آپ کو علم ہے اب میں جو کچھ بھی ہوں آپ کی دعاؤں کا صدقہ ہے۔ کبھی غرور نہیں کیا‘ اللہ تعالیٰ سے رو رو کر دعائیں کرتاہوں کہ اس نے مجھے اس قابل سمجھا ورنہ میں تو کچھ بھی نہیں۔اگر سویا ہوا ہوتا ہوں تو عین نماز تہجد کے وقت آنکھ کھل جاتی ہے جیسے کسی نے جگایا ہو۔ حضرت صاحب! یہ آپ کی توجہ کا اثر ہے ۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 022 reviews.