Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

متفرق

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2012ء

کون کہتا ہے یرقان کا علاج نہیں
محترم حکیم صاحب! میرا ایک مریض جسے کئی دفعہ یرقان کیلئے دوائی دی لیکن جب بھی لیبارٹری میں ٹیسٹ کرواتا تھا تو یرقان پازیٹو ہی آتا تھا حالانکہ میرے بہت سے مریضوں کو اللہ نے مکمل شفاء دی تھی۔ عبقری میں سورۃ البینۃ(پارہ30) کا وظیفہ پڑھا کہ سورۃ البینۃ روزانہ 41دفعہ‘ اول آخر گیارہ گیارہ دفعہ درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کرکے پینا ہے۔ اس مریض کا انتظار کرنے لگا۔
 دو تین دن کے بعد مریض آگیا اور اسے سورۃ البینۃ کا وظیفہ بتادیا اور وہ چلا گیا کچھ دنوں بعد اچانک راستہ میں آمنا سامنا ہوگیا میں تو اس سے نظریں چرا رہا تھا کہ پھر وہی رونا دھونا ہوگا کہ مجھے شفاء نہیں ہوئی اس نے دور سے ہی آواز لگائی۔ ڈاکٹر صاحب میں تو آج کل میں آپ کے پاس آنے والا تھا۔ میرا H.C.Vنیگٹو ہوگیا ہے۔ اس نے کہا کہ لیبارٹری میں میرا بہنوئی ہوتا ہے۔ بقول اس کی زبان کہ تمہارے اندر بالکل گرمائش نہیں اور عام آدمی سے بھی گرمائش کم ہوگئی ہے اور اس نے کہا کہ میرے بہنوئی نے مجھ سے پوچھا کہ تم نے کون سی دوائی استعمال کی ہے تو میں نے سورۃ البینۃ والا وظیفہ بتایا اور بہت سی لیبارٹریوں میں بھی یہی وظیفہ بتایا ہے اور بہت خوش تھا اور کہا کہ یہ وظیفہ صرف 22-21 دن کیا اور پھر ٹیسٹ کروایا تھا اور یہ وظیفہ میں ابھی تک پڑھ رہا ہوں اور کہا کہ جس کسی کو بھی یرقان کا مسئلہ ہوتا ہے میں یہی وظیفہ بتاتا ہوں۔ (ڈاکٹر محمد شعیب ملک‘ ایبٹ آباد)
قیامت کے دن نجات کا سبب
جب بھی فارغ وقت ملے تو اپنی ماں کے ساتھ جاکر بیٹھ جایا کرو کیونکہ ماں کے ساتھ گزرا ہوا وقت قیامت کے دن نجات کا سبب بنے گا۔   (بنت جمشید چغتائی)
مشکل میں آسانی کیلئے
جوشخص چاہے کہ اللہ تعالیٰ اسے مخلوق کے شرسے کفایت کرے اس پر رزق آسان کردے۔ مخلوق کے دلوں میں اس کیلئے محبت ڈال دے۔ ہر تنگی ختم ہوجائے تو اسے چاہیے کہ مندرجہ ذیل آیت مبارکہ کو ہر روز 450مرتبہ پڑھے اس کے مشکل کام آسان ہوجائیں گے۔حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُاول و آخر 11دفعہ درود شریف پڑھیں۔       (آمنہ فاروق راجہ ڈلوال)
حلال لقمہ کھاتے رہو‘ اللہ دعا قبول کریگا
اے لوگو! زمین میں جتنی حلال اور پاکیزہ چیزیں ہیں انہیں کھاؤ اور شیطانی راہ نہ چلو وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔ (بقرہ 168)
حضور اکرم ﷺ کے سامنے جس وقت اس آیت کی تلاوت ہوئی تو حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہٗ نے کھڑے ہوکر کہا ’’یارسول اللہ! ﷺ میرے لیے دعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ میری دعا کو قبول فرمایا کرے‘ آپ ﷺ نے فرمایا اے سعد! پاک چیزیں اور حلال لقمہ کھاتے رہو‘ اللہ تعالیٰ تمہاری دعاؤں کو قبول کرے گا‘ قسم ہے اس خدا کی جس کے ہاتھ میں محمد (ﷺ) کی جان ہے! حرام لقمہ جو انسان اپنے پیٹ میں ڈالتا ہے اس کی نحوست کی وجہ سے چالیس دن اس کی عبادت قبول نہیں ہوتی جو گوشت پوست حرام سے پلا وہ جہنمی ہے۔ (ایک بندہ خدا‘ واہ کینٹ)
ڈھیٹ قسم کی خارش کیلئے بارہا کا آزمایا نسخہ
ھوالشافی: خشک پودینہ 8گرام‘ کلونجی 20 گرام‘ سرپھوکا 40 گرام‘ ناگسیر100گرام۔ ان سب چیزوں کو اچھی طرح پیس لیں اور اس سفوف کا آدھا چمچ کھانے سے قبل پانی کے ساتھ بیس دن استعمال کریں۔ خارش سے متاثرہ حصے پر کلونجی کا تیل لگائیں۔
ماہنامہ عبقری فائل نمبر 2 رسالہ نمبر 17 صفحہ نمبر 17،22۔ نسخہ ھوالشافی: زنک آکسائیڈ20‘ بورک ایسڈ20‘ گندھک آملہ سار10 گرام‘ سیلی سلک ایسڈ20 گرام‘ کاربالک ایسڈ5 گرام‘ ویزلین سادہ 200گرام۔ آپس میں ملا کر خوب اچھی طرح حل کرلیں‘ حل کرنے سے قبل مذکورہ ادویات باریک پیس لیں اور کسی ڈبہ میں محفوظ رکھیں۔ تھوڑی سی مرہم لیکر جسم پر اچھی طرح ملیں اگر صبح ملیں تو شام کو اگر شام کو ملیں تو صبح غسل کرسکتے ہیں‘ اگر غسل نہ بھی کریں تو کوئی مضائقہ نہیں۔ مذکورہ نسخہ میں نے ڈھیٹ قسم کی خارش کے مریضوں کو استعمال کرایا بفضل اللہ ٹھیک ہوگئے۔ ایک ایسے مریض جو خارش سے انتہائی پریشان تشریف لائے جو ہر طرح کا علاج کراکے تھک چکے تھے مگر کسی طرح آرام نہ آتا تھا ساری رات کھجاتے گزرتی تھی ایک پل چین نہ آتا تھا۔ مذکورہ نسخہ توجہ اور دھیان سے استعمال کرایا ایسےتندرست ہوئے جیسے خارش کبھی تھی ہی نہیں‘ ایک بچی کی ٹانگوں پر سوائنیز تھے مذکورہ نسخہ استعمال کرایا تندرست ہوگئی۔ اکثر نوجوانوں کو دیکھتا ہوں کہ سارا چہرہ دانوں سے بھرا ہوا ہے‘ ان کو مذکورہ نسخہ استعمال کرایا تندرست ہوگئے۔(حکیم ریاض حسین‘ مکڑوال میانوالی)
اگر بچھو کاٹ لے تو۔۔۔۔۔!
بچھو اگر کاٹ لے تو فوراً املی کی ایک عدد گٹھلی لے کر ایک طرف اس کا منہ ہوتا ؕہے اس طرف سے ہلکا سا فرش پر رگڑ کر ڈنگ والی جگہ پر لگائیں وہ چمٹ جائے گی اور سارا زہر خود ہی نچوڑ لے گی جب آپ کو سکون محسوس ہو تو وہ گٹھلی اتاردیں۔ بہت آزمودہ اور مجرب ہے۔(حافظ غلام شبیر‘ راولپنڈی)
ہر مشکل کے حل کیلئے
اول و آخر درود شریف تین بار‘ سورۂ اخلاص ایک ہزار بار بلاناغہ ہر مشکل کے حل کیلئے پڑھیں‘ جلد مشکل حل ہوگی۔ روزانہ ایک ہزار بار سورۂ اخلاص پڑھنے سے روحانی انقباض بھی ختم ہوتا ہے۔ نیز: کوئی ضرورت پیش ہو تو بعد نماز مغرب سورۂ فاتحہ چالیس بار پڑھیں اور سورۂ فاتحہ کے وسیلہ سے دعا مانگیں ابھی اپنی جگہ پر ہوں گے تو کام ہوجائیگا۔ (اللہ دتہ چشتی‘ خانیوال)
رزق کی تنگی دور کرنے کے اعمال
تمام بہن بھائی ان باتوں پر عمل کریں انشاء اللہ گھر میں رزق کی برکت ہوگی‘ دنیا میں سکون ملے گا اور قبر اور آخرت بھی سنورے گی۔1۔ہمیشہ نماز کی پابندی کریں اور حلال رزق استعمال کریں چاہے جتنا بھی تھوڑا ہو۔2۔ ہر نماز کے بعد تسبیحات فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا‘ ایک دفعہ‘ آیۃ الکرسی اورایک دفعہ سورۂ الم نشرح ضرور پڑھیں۔3۔ ہر رات سورۂ واقعہ پڑھیں‘ جھوٹ کبھی نہ بولیں‘ ہمیشہ سچ بولیں کیونکہ جھوٹ رزق کو کھاجاتا ہے۔4۔ جب بھی اور جہاں کہیں سے بھی گھر واپس آئیں تو گھر میں داخل ہونے سے پہلے آیۃ الکرسی پڑھ کر داخل ہوں گھر میں داخل ہوں تو سلام کریں چاہے گھرمیں کوئی ہو یا نہ ہو‘ پھر ایک دفعہ کوئی سا بھی درود شریف پڑھیں اور ایک دفعہ سورۂ اخلاص پڑھیں۔ 5۔حسب توفیق صدقہ کردیا کریں چاہے دس روپے ہی ہوں‘ ان اعمال پر عمل کرکے انشاء اللہ گھر میں برکت کے آثار آپ خود دیکھیں گے۔ (ایک بندہ خدا‘ واہ کینٹ)
مسوڑھوں سے خون نکلنے کا گھریلو ٹوٹکہ
اگر کسی کے مسوڑھوں سے خون نکلتا ہو تو وہ امرود کے چند پتے ایک گلاس پانی میں پکا کر غرارے کرے‘ انشاء اللہ کچھ دنوں میں افاقہ ہوجائے گا۔(سحرش سہیل)
گرتے بالوں کیلئے نایاب ترین ٹوٹکہ
گری خشک آدھ پاؤ کوٹ کر باریک کرکے تین کلو پانی میں ابالیں۔ جب ڈیڑھ کلو رہ جائے تو اتار کر چھان لیں۔ نہانے کے آخر میں اسی پانی سے بالوں کو دھولیں اس کے بعد پھر سادے پانی سے بال نہیں دھونے‘ گرتے بال ختم ہوجائیں گے۔ بخار یا کمزوری کی وجہ سے جو بال گرتے ہیں بحال ہوجائیں گے‘ بال ملائم و چمکدار ہوجائیں گے۔ اپنی بھابی کو امریکہ میں استعمال کرایا وہ کہتی ہیں کہ ایسی لاجواب چیز ہے کہ اس کو بوتلوں میں بھر کر سٹور میں رکھنا چاہیے۔(ابولبیب)
روحانی پھکی سے 24 سال پرانی کان کی تکلیف دور
 محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے 1988ء سے کان کی تکلیف تھی‘ ملک کے ہر بڑے ہسپتال اور کلینک سے علاج کروائے مگر آرام نہ آیا‘ لاکھوں روپیہ برباد کیا آخر تھک ہار کر علاج کروانا ہی چھوڑ دیا۔ کان کی تکلیف سے مجھے ساری ساری رات نیند نہ آتی تھی‘ ہر وقت بے چینی و پریشانی رہتی تھی۔ پین کلرکھالیتی تو کچھ دیر وقتی سکون ہوجاتا لیکن بعد میں پھر وہی حال ہوجاتا تھا۔ میری بیٹی آپ کے آفس گئی تو وہاں سے روحانی پھکی دس روپے کی لے کر آئی۔ میں صرف ایک ہفتہ ہی استعمال کی تھی کہ کان کا درد اللہ کی مہربانی سے ٹھیک ہوگیا۔  (ڈاکٹر روبینہ اعظم‘ خوشاب)
اگرپاؤں میں موچ آجائے تو۔۔۔۔؟
اگر پاؤں میں موچ آجائے تو بینگن کو قتلے قتلے کاٹ لیں‘ ہلکا گرم کرکے ذرا سا نمک لگا کر پاؤں پر باندھ لیں‘ موچ فوراً ختم ہوجائے گی یہ سنیاسی نسخہ ہے اور ہم گھر پر اکثر استعمال کرچکے ہیں بہت ہی فائدہ ہوا ہے۔
(مسز سید اعجاز شبیربخاری‘تلہ گنگ)
اللہ تعالیٰ خود بندے کو راضی کریں گے
 نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ جو مسلمان صبح و شام تین تین مرتبہ یہ دعا پڑھ لیا کرے تو اللہ تعالیٰ پر اس شخص کا حق بنتا ہے کہ وہ اسے قیامت کے دن راضی و خوش کردے۔ وہ دعا یہ ہے:۔ رَضِیْنَا بِاللہِ ربًّاوَّ بِالْاِسْلَامِ دِیْناً وَّبِمُحَمَّدِ نَبِیَّا۔(ترمذی)یادرہے کہ قبر کے تین سوالوں کا جواب بھی یہی ہے۔ (عثمان بیگ‘ راولپنڈی)
بے اولاد خواتین کیلئے خاص تحفہ
اگر کسی کے ہاں ہزار علاج کے بعد بھی اولاد نہ ہوتی ہو تو اس کو چاہیے کہ آدھا کلو آنبہ ہلدی ریت میں بھنوا لیں ‘ 100گرام پھٹکڑی اس کو بھی بھون لیں‘ ان دونوں کو ہاون دستہ میں ڈال کر کوٹیں‘ کوٹتے وقت اَللہُ خَالِقٌ بَارِیٌ مُصَوِّرٌ پڑھتے رہیں‘ باوضو یہ دوا بنائیں پھر دو رکعت صلوٰۃ الحاجت پڑھیں اور مریضہ کو کہیں رات کو آدھی چمچی چھوٹی مخصوص ایام کے نہانے کے بعد اسی رات سے برابر کھائے جب تک امید نہ ہوجائے کھاتے رہیں اللہ مراد پوری کرینگے۔ (مسز صباافتخار)
ایک ہفتے میں گلٹی ٹھیک
میری دائیں بغل میں گلٹی نکل آئی جس کو پنجابی میں کچھرالی کہتے ہیں مئی کے عبقری شمارے میں اس کے بارے میں ایک عمل میں نے پڑھا تھا اس عمل سے اللہ تعالیٰ کے فضل میں ٹھیک ہوگیا۔ وہ عمل یہ تھا کہ صبح نماز فجر کے بعد سورج نکلنے سے پہلے اور شام سورج غروب ہونے کے بعد سو بار یہ کلماتبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِo الٓرٰ تِلْکَ اٰیٰتُ الْکِتٰبِ الْمُبِیْنِoاَلرَّحِیْمُ اَلرَّحِیْمُ اَلرَّحِیْمُ۔پڑھنے  ہیں۔ یہ عمل تقریباً میں نے ایک ہفتہ کیا اور اللہ کے فضل سے کچھرالی کا نام و نشان بھی نہ رہا۔جناب والا! آپ انسانیت کی بہت خدمت کررہے ہیں۔ طبی بھی روحانی بھی۔ بغیر کسی لالچ کے۔ اللہ تعالیٰ اس کا آپ کو اجرعظیم عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ (محمد ضیاء السلام بٹ)
سخت سے سخت قبض کیلئے
ھوالشافی : ثابت اسپغول‘سرسوں کے بیج ایک ایک چائے کا چمچ اور ایک چٹکی کلونجی ملا کر کھانے سے پہلے دن میںدو دفعہ پانی کیساتھ کھائیں۔ انشاء اللہ صرف چند یوم ہی استعمال کرنے سے سخت سے سخت قبض کا خاتمہ ہوجائیگا۔ بہت مجرب اور آزمایا ہوا ہے۔(محمد ادریس)
یَااَللہُ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ
کسی بھی خاص مقصد کو حاصل کرنے کیلئے بروز جمعہ نماز عصر کے بعد مغرب تکیَااَللہُ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُپڑھتے رہیں۔ اول و آخر گیارہ بار درود شریف لازمی پڑھیں پھر اپنے مقصد کیلئے دعا کریں اور وہیں مصلے پر بیٹھیں اس کے بعد مغرب کی نماز پڑھ کر دعاکریں۔ یہ عمل حصول مقصد تک ہر جمعہ کو کریں۔ انشاء اللہ آپ کے تما م مقاصد حاصل ہوجائیں گے یہ عمل آزمایا ہوا ہے۔ (الطاف حسین‘ بہاولنگر)
بندش کا توڑ
11مرتبہ درودشریف۔11مرتبہ سورۂ فاتحہ۔41 مرتبہ آیۃ الکرسی۔1 مرتبہ سورۂ یٰسین۔ 3 مرتبہ سورۂ کافرون۔3 مرتبہ تینوں قل۔1مرتبہ الم سے لیکر ھم المفلحون۔ 1 مرتبہ الحمدشریف یہ عمل روزانہ کریں پانی پر دم کرکے مکان‘ دکان پر چھڑکیں مریض کو پلائیں انشاء اللہ 11،21،31،41 دن میں بندش ختم ہوجائے گی۔ آج تک یہ عمل جس کو بھی دیا ہے اللہ نے اس کی بندش ختم کردی ہے۔ (نورعالم شاہ‘ شویکی شریف)
بیوی کے ساتھ دوڑ…
امام شعبی رحمۃ اللہ علیہ کے پاس ایک شخص آیا اور کہنے لگا میں نے ایک عورت سے شادی کی ہے‘ شادی کے بعد معلوم ہوا ہے کہ وہ لنگڑی ہے کیا اس کو اس کے والدین کے گھر واپس بھجوادوں‘ امام شعبی رحمۃ اللہ علیہ فرمانے لگے‘ اگر تمہیں بیوی کے ساتھ دوڑ لگانی ہے پھر تو تمہیں ضرور اسے چھوڑ دینا چاہیے اور اگر ایسا نہیں تو…… (مسز نائلہ زیب‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 214 reviews.