رسول خدا ﷺ نے فرمایا ہے کہ کسی کے بارے میں بدگمانی نہ کرو کیونکہ یہ بدترین جھوٹ ہے۔
حضرت عیاض بن حمار رضی اللہ عنہٗ کہتے ہیں کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا جنتی تین طرح کے ہیں۔1۔ ایک وہ حاکم جو عدل و انصاف کرنے والا ہو اور جس کو نیکیوں اور بھلائیوں کی توفیق ملی ہو۔2۔ دوسرا وہ شخص جو حرام چیزوں سے بچنے والا ہو اور کسی کے آگے دست سوال دراز کرنے سے پرہیز کرنے والا ہو صرف اللہ کے سامنے سوال کرنے والا ہو۔3۔ تیسرا وہ شخص جو چھوٹوں اور بڑوں پر مہربان ہو اور سب کیلئے نرم دل ہو یعنی میٹھی زبان اور اچھے اخلاق والا ہو۔حدیث شریف کے مطابق یہ لوگ جنت میں جانے والے ہیں لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ ہم چوبیس گھنٹے کی زندگی میں اچھے اخلاق کا مظاہرہ کریں۔
دوزخی پانچ طرح کے ہیں:۔ 1۔ ایک وہ کمزور شخص جو کمزور ہونے کے باوجود گناہوں سے نہیں بچتا اور نیک اعمال نہیں کرتا۔ 2 دوسرا وہ بددیانت شخص جو لوگوں کی پوشیدہ چیزوں کوڈھونڈتا ہے اور خیانت کرتا ہے اور لوگوں کی ان کمزوریوں کو لوگوں کے سامنے پھیلاتا رہتا ہے اور انہیں ذلیل کرتا رہتا ہے۔ 3۔ تیسرا وہ شخص جو صبح و شام مال کی خاطرلوگوں کو دھوکہ دینے کے چکر میں رہتا ہے تاکہ اس کامال بڑھ جائے۔ 4۔ چوتھا وہ شخص ہے جو بخیل ہو اور جھوٹا ہو۔ 5۔ پانچواں وہ شخص جو بداخلاق ہو اور فضول کلام کرنے والا ہو۔
سات بُری خصلتیں معاشرہ کو بگاڑ دیتی ہیں
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہٗ نے ارشاد فرمایا کہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا ہے کہ کسی کے بارے میں بدگمانی نہ کرو کیونکہ یہ بدترین جھوٹ ہے۔ ٭ کسی کے احوال کی ٹوہ میں نہ لگے رہو یعنی اس کے گھریلو معاملات مت تلاش کرو۔ ٭کسی کے سودے پر سودا مت کرو ٭ کسی سے حسد نہ کرو ٭کسی سے بغض نہ رکھو۔ ٭ کسی کی غیبت نہ کرو۔ ٭ تم سب خدا کے بندے اور بھائی بھائی بن کر رہو۔ (بخاری و مسلم)
حلال کمائی اور آرزوؤں کی کمی کا نام زہد ہے: حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ سے منقول ہے انہوں نے فرمایا زہد یعنی دنیا سے بے رغبتی اختیار کرنا اس کا نام نہیں ہے موٹے اور سخت کپڑے پہن لیے جائیںبلکہ دنیا سے زہد اختیار کرنا آرزوؤں اور امیدوں کی کمی کا نام ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں