Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارین كے سوال قارین كے جواب

ماہنامہ عبقری - نومبر2013ء

اکتوبر کے جوابات

1۔آپ نیم کی نمولیاں صبح و شام تین تین استعمال کریں۔ نیم کے پانچ چھ تازہ پتے رات کو پانی میں بھگو دیں اور کسی ململ کےکپڑے سے ڈھانپ کر کھلی ہوا میں رکھ دیں اور صبح نہار منہ اس پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر استعمال کریں۔ صرف چالیس دن یہ نسخہ استعمال کریں۔ مجھے امید ہے کہ اللہ پاک آپ کو شفاء دے گا۔ اگر آپ کا معدہ تین عدد نمولیاں برداشت نہ کرسکے تو مقدار کم کرلیں۔ یہ نسخہ میں نے خود استعمال کیا ہوا ہے سوفیصد رزلٹ ملتے ہیں۔ (بیگم شاہنواز‘ پشاور)
ii۔ محترم بہن! آپ ہرنماز کے بعد ایک ایک تسبیح یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُ یَا جَمِیْلُ پڑھیں انشاء اللہ آپ کا مسئلہ کچھ عرصہ مسلسل یہ عمل کرنے سے ختم ہوجائے گا۔(محمدجاوید‘ ملتان)
2۔آپ عرق لیموں ایک چھٹانک ‘ گلیسرین ایک چھٹانک‘ عرق گلاب دو چھٹانک لے کر اس کا مکسچر بنا کر ہاتھوں پر صبح و شام مالش کریں۔ میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا‘ درج بالا نسخہ مجھے میرے چاچا جان نے بتایا تھا‘ الحمدللہ میں نے اس بیماری سے مکمل شفاء پالی ہے۔ آپ بھی اعتماد سے استعمال کریں۔ (میمونہ‘ لاہور)
3۔ آپ کچھ عرصہ گوشت سے پرہیز کریں‘ تازہ سبزیاں اور پھل زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔ صبح و شام ناف میں سرسوں کا تیل لگائیں‘ اپنے خیالات کو پاکیزہ کریں۔ وساوس اور بُرے خیالات کا اثر چہرے سے ظاہر ہوتا ہے۔ کچھ ہی عرصہ میں آپ کا چہرہ صاف شفاف ہوجائے گا۔ (محمد زین‘ راولپنڈی)
4۔ آپ صبح و شام ایک تسبیح اَلَمْ نَشْرَحْ لَکَ صَدْرَکَ (صرف اس آیت کی) اول و آخر سات مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ جب بھی پڑھائی کیلئے بیٹھیں سات مرتبہ مکمل سورۂ الم نشرح پڑھ لیا کریں۔انشاء اللہ شفاء ہوگی۔(مناحل‘ لاہور)
ii:آپ چالیس دن ہر نماز کے بعد ایک تسبیح اس آیت کی پڑھیں اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف اِقْرَاْبِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِیْ خَلَقْ۔انشاء اللہ اس بار آپ کو ناکامی نہیں ہوگی یہ بارہا کا آزمایا ہوا وظیفہ ہے۔ (عبدالرحیم‘ کوئٹہ)

نومبر کے سوالات

1۔محترم قارئین السلام علیکم! میری ابھی شادی ہوئی ہے‘ چہرہ میرا سوکھا ہوا ہے‘ آنکھیں اندر چلی گئی ہیں‘ جسم بھی بہت پتلا ہے‘ ٹائمنگ بہت کم ہے‘ معدے میں بھی مسائل ہیں‘ گرمیوں میں تو بہت زیادہ سوکھ جاتا ہوں‘ نماز پڑھتے ہوئے سجدے میں جاؤں تو پیشاب کے قطرے آتے ہیں‘ میں نے بڑے بڑے حکماء سے علاج کروایا لیکن فائدہ وقتی ہوتا ہے۔ میرا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے بال سفید‘ کمزور اورروکھے ہیں اور دانت پیلے ہیں حالانکہ میں روزانہ برش کرتا ہوں۔ براہ مہربانی ان کا حل بتادیجئے۔ (خالد علی‘ اسلام آباد)
2۔محترم قارئین! میں 17 سال سے بیمار ہوں ‘14 سال شادی کو ہوگئے ہیں‘ اللہ نے تین بچے دئیے ہیں مگر حالت بگڑتی جارہی ہے‘ نہ سر کو آرام نہ پیٹ کو آرام‘ میں نے پاکستان کا کوئی ڈاکٹر‘ حکیم‘ عامل وغیرہ نہیں چھوڑا‘ بیماری کم ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہے۔ ‘ اب تو میرے میاں اور بچے بھی بیمار رہنا شروع ہوگئے ہیں‘ بچے بہت ڈرتے ہیں‘ کاروبار بھی بند رہتا ہے اور دوائیوں کا خرچہ الگ بڑھ رہا ہے‘ میں کتنی پریشان ہوں یہ مجھ سے بڑھ کر کوئی نہیں جان سکتا‘ قارئین ! مہربانی فرما کرمجھے عبقری کے ذریعے اس کا کوئی حل بتائیے۔ (ن،خ‘ سمندری)
3۔محترم قارئین السلام علیکم! میں اپنی جسامت کیلئے بہت پریشان ہوں‘ میرا جسم ڈھانچہ بن گیا ہے‘ بچپن کی غلطیوں کی وجہ سے میرا چہرہ بہت ہی چھوٹا اور بے رونق سا ہوگیا ہے۔ میرے جسم میں صرف ہڈیاں ہی نظر آتی ہیں‘ بازو بھی بہت پتلے ہوگئے ہیں‘ ایسا نسخہ بتادیں جس سے میرا چہرہ بھی صحیح ہوجائے اور میرے اندر طاقت بھی آجائے۔ (طاہراحمد‘ محفوظ آباد)
محترم قارئین السلام علیکم! میرے مسئلے درج ذیل ہیں:۔ ایک تو میرے بھائی بہنوں کی شادیاں نہیں ہورہیں جس کی وجہ سے سارا گھر ٹینشن کا شکار ہے۔ ہمارے گھر میں روپے پیسے کی کوئی کمی نہیں سب نماز روزہ کے بھی پابند ہیں‘ اس کے باوجود ہمارے گھر میں سکون اور برکت نہیں ہے۔ میں خود سٹوڈنٹ ہوں لیکن مجھ سے پڑھائی صحیح طریقے سے نہیں ہورہی اور جو کچھ پڑھتی ہوں بھول جاتا ہے ‘ مجھ میں اعتماد کی بھی بہت کمی ہے۔ براہ مہربانی مجھے میرے مسئلوں کے حل کیلئے کوئی وظیفہ بتائیں۔(الف، ص، م۔ تلہ گنگ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 151 reviews.