Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ اہل اللہ ؒکے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - نومبر 2014ء

جو شخص رزق کی کمی کا شکار ہو یا روزگار کے سلسلے میں پریشان ہووہ شخص باوضو بعد نماز فجر اسم مبارک یَاوَھَّابُ کو تین سو مرتبہ پڑھے۔ یہ عمل چالیس دن کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس شخص پر رزق کے بند دروازے کھل جائیں گے۔

ہر قسم کی بیماری سے نجات کیلئے
اگر کوئی شخص بیمار ہو اور اس کی بیماری پیچھا نہ چھوڑتی ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے اور شفائے مرض کیلئے اکسیر کا حکم رکھتا ہے۔ بعد نماز فجر باوضو سات عدد بادام لے کر اول و آخر تین تین بار درودشریف پڑھیں‘ درمیان میں سات مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر بادام پر دم کریں‘ اسی طرح بار بار پڑھ کر ایک ایک بادام پر دم کریں اور ساتوں بادام مریض کو کھلادیں۔ یہ عمل گیارہ دن کریں اور مریض کو گیارہ دن تک سات بادام روز کے حساب سے کھلائیں‘ انشاء اللہ تعالیٰ مریض جلد صحت یاب ہوگا۔
مریض کی صحت یابی کیلئے
ہر قسم کے مرض کی شفایابی اور صحت کیلئے مریض کو وضو کروائیں اور اس کے بعد پاک بستر پر سیدھا لٹا دیں اور سات مرتبہ درود شریف اول پڑھیں اور آخر پڑھیں اس کے درمیان میں سورۂ مجادلہ مریض کو بلند آواز سے پڑھ کر سنائیں‘ اس دوران اگر مریض کو نیند آجائے اور وہ سو جائے تو انشاء اللہ مریض ضرور صحت یاب ہوگا۔
ہرمرض کا علاج
اگر کوئی شخص مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو مثلا ًاولاد نہ ہوتی ہو‘ کینسر کا مریض ہو‘ یرقان یعنی پیلیے کا مرض ہو‘ سوکھے کی بیماری ہو‘ جسم میں ہمیشہ بخار رہتا ہو‘ کسی پر نظربد ہو‘ علاج سے مایوس مریض ہو۔ ان تمام صورتوں میں یہ عمل تیربہدف ہے‘ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ ہر مرض دور ہوگا۔
عمل یہ ہے: اول ایک پاؤ چینی لے کر باریک پیس لیں اور اس کو ایک پلیٹ میں رکھ کر اوپر سفید کپڑا ڈھک دیں‘ مریض کے سرہانے رکھ دیں اور اس کو ڈھکا رہنے دیں‘ بالکل نہ کھولیں۔ مریض کو بستر پر چت لٹادیں اور اس کے دائیں کندھے کی طرف بیٹھ کر اول و آخر اکتالیس اکتالیس مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں‘ درمیان میں اکتالیس مرتبہ سورۂ تغابن بلند آواز سے پڑھیں۔ دوسرے دن مریض کی دائیں ٹانگ کے قریب بیٹھ کر درودشریف اور سورۂ تغابن پڑھیں۔ تیسرے دن یہی عمل مریض کی بائیں ٹانگ کے قریب بیٹھ کر پڑھیں۔ چوتھے دن مریض کے بائیں بازو کے پاس بیٹھ کر یہ عمل کریں۔ پانچویں دن مریض کے سر کے پاس بیٹھ کر یہ عمل کریں۔ پانچویں دن عمل کرنے کے بعد چینی پر سے کپڑا اٹھا کر دیکھیں تو چینی پر کچھ لکھا ہوا نظر آئے گا ‘یہ لکھائی اس بات کی علامت ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ مریض چالیس دن کے اندر اندر صحت مندہوجائے گا۔ اس عمل کی برکت سے بے شمار مریض صحت یاب ہوئے
لاعلاج مریض کا علاج
اگر کوئی شخص لاعلاج مرض میں مبتلا ہواور اس کا علاج مشکل ہوگیا ہو تو اس کیلئے یہ علاج بہت مفید اور فائدہ مند ہے اس عمل سے مریض جلد تندرست ہوجاتا ہے۔‘

عمل یہ ہے:۔
پانچ کلو جَو اچھی قسم کے لے کر ان کو دھو کر سکھالیں اور اس کا دلیہ بنوالیں‘ چاہے گھر کی چکی میں دلیہ نکالیں یا بازار کی چکی سے نکالیں‘ ہر طرح سے صحیح ہے۔ اس کے بعد جَو کے دلیہ کو ایک بڑے برتن میں ڈال کر اول و آخر ایک سو مرتبہ درود شریف پڑھیں اس کے درمیان میں بارہ ہزارمرتبہ سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ﴿یٰسین۵۸﴾ پڑھ کر دلیہ پر دم کریں اور وہ دلیہ پکا کر روزانہ مریض کو وضو کرا کر کھلائیں‘ اگر عورت دلیہ کھارہی ہے اور ایام شروع ہوگئے تو دلیہ نہ کھلائیں۔ جب ایام سے پاک ہوکر غسل کرلے تب دوبارہ دلیہ کھلانا شروع کریں۔ دلیہ روزانہ پکا کر کھلانا ہے‘ جتنے دن میں ختم ہوجائے اس سلسلے میں دنوں کی کوئی تعداد مقرر نہیں۔
دوسری بات یہ ہے کہ دلیہ پر آیت ایک ہی دن پڑھنا شرط نہیں ہے بلکہ تھوڑا تھوڑا پڑھ پڑھ کر دم کرتا جائے جتنے دن میں بھی بارہ ہزار کی تعداد پوری ہوجائے۔ جب پڑھنا شروع کرے اول و آخر گیارہ گیارہ باردرود شریف ضرور پڑھے‘ درمیان میں درج بالا آیت پڑھے۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ مریض جلد تندرست ہوجائے گا۔
شوگر‘ دمہ اور سینے کے امراض کاعلاج
اگر کسی شخص کو ذیابیطس (شوگر) یا کسی کو دمہ کا مرض ہو‘ چند قدم چلنا مشکل ہو یا رات رات بھر جاگ کر گزارتا ہو یا سینے کی تکلیف یا مرض ہو‘ ان تمام امراض سے نجات کیلئے یہ عمل اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بہت مجرب ہے۔ شہد جو بیری کے درخت کے چھتہ کا ہو سوا کلو لے کر اول و آخر چالیس چالیس مرتبہ درودشریف پڑھیں‘ درمیان میں بلند آواز سے چارہزار مرتبہ یَاذَالْجَلَالِ وَالْاِکْرام پڑھیں اور شہد پر دم کریں‘ نہار منہ ایک چمچہ شہد (چائے کے چمچہ کے برابر) روزانہ مریض کھائے‘ علاج کے دوران ہر قسم کا گائے کا گوشت‘ لال مرچ‘ چاول اور ٹھنڈی چیزوں مثلاً ٹھنڈا پانی‘ قلفی‘ آئس کریم‘ فالودہ‘ سکنجبین‘ شربت سے مکمل پرہیز کرنا ہے اور ان کو بالکل استعمال نہیں کرنا۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند دن میں مریض فائدہ محسوس کرے گا۔
فقرو فاقہ دور کرنا
جو شخص فقرو فاقہ میں مبتلا ہو اورقرض میں بندھا ہوا ہو اور طرح طرح کے مسائل کا شکار ہو تو اسے چاہیے کہ چاشت کی نماز میں آخری سجدے میں چالیس بار اَلْوَھَّابُ پڑھے۔ اگر چالیس دن تک پابندی کے ساتھ یہ عمل کرتا رہے گا تو انشاء اللہ تعالیٰ فقرو فاقہ سے نجات حاصل ہوگی اور اللہ تعالیٰ اسے اتنا دیں گے کہ مخلوق سے بے نیاز ہوجائے گا۔
رزق کے دروازے کھولنا
جو شخص رزق کی کمی کا شکار ہو یا روزگار کے سلسلے میں پریشان ہووہ شخص باوضو بعد نماز فجر اسم مبارک یَاوَھَّابُ کو تین سو مرتبہ پڑھے۔ یہ عمل چالیس دن کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس شخص پر رزق کے بند دروازے کھل جائیں گے اور وہ خوشحال ہوجائے گا۔ عمل شرط ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 656 reviews.