Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - نومبر 2014ء

طبی مشورے

ہوا سے بھرا جسم
گزشتہ ایک سال سے شدید بیماری میں مبتلا ہوں۔ منہ کے اندر بڑے بڑے چھالے پڑگئے ہیں‘ زبان گھمانے سے بھی درد محسوس ہوتا ہے۔ کھانا ایسا لگتا ہے جیسے گلے میں معلق ہے۔ کھانے کے بعد پیٹ پھول جاتا ہے اور گھبراہٹ اور بے چینی شروع ہوجاتی ہے۔ دن میں دو تین بار رفع حاجت کیلئے جانا پڑتا ہے ڈکاریں بہت زیادہ آتی ہیں۔ چار مہینہ پہلے پیٹ کی بیماریوں کے ماہر کے زیرعلاج رہی۔ انہوں نے مجھے السر کی دوائیں دیں ان کی دواؤں سے منہ کے زخم تو ٹھیک ہوگئے لیکن کچھ عرصہ بعد وہی کیفیت لوٹ آئی یعنی ان کی دوا نے وقتی فائدہ دیا۔ ریاح کی شدت کی وجہ سے اب تو ایسا لگتا ہے جیسے پورا جسم ہوا سے بھرا ہوا ہے۔(س،م)۔
مشورہ: آپ کیلئے کلرتھراپی اور یونانی علاج تحریر کیا جارہا ہے‘ صبح وشام ایک ایک پیالی سبزشعاعوں میں تیار کردہ پانی اور دوپہر اور رات ایک ایک پیالی زرد شعاعوں میں تیار کردہ پانی پئیں۔ اس کے ساتھ جوارش مصطگی آدھا چمچا صبح نہار منہ اور آدھا چمچ شام کو کھائیں اور سوئل کیور دو دو عدد دوپہر اور رات کھانےسے قبل پانی کے ساتھ لیں۔ زرد شعاعوں کا تیل پیٹ پر ہلکے ہاتھ سے مالش کریں۔ کھانوں میں سرخ مرچ‘ گائے کا گوشت‘ گھی اور دوسری زیادہ چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کریں۔ سبز شعاعوں سے تیار کردہ پانی سے دن میں دو تین بار اچھی طرح کلیاں بھی کریں۔ روزانہ ملٹھی کی جڑ لے کر کچھ دیر تک اچھی طرح چبائیں اور اس کا لعاب نگلتی رہیں۔ غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
پوشیدہ مرض اور میری پریشانیاں
میری عمر 25 سال ہے۔ عرصہ آٹھ سال سے لیکوریا میں مبتلا ہوں۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ میں کیا کروں۔ کسی نے سپاری پاک میں پھٹکڑی پیس کر ملا کر کھانے کو کہا۔ لیکن ایک دو دفعہ آرام رہا پھر وہی حالت‘ اب تو بہت زیادہ ہوگیا۔ میرا رنگ پیلا زرد ہوگیا۔ آنکھوں کے گرد گہرے سیاہ حلقے پڑگئے۔ چہرے کی ہڈیاں ابھری نظر آتی ہیں۔ گالوں پر گڑھے پڑگئے ہیں۔ میرے منگیتر نے منگنی توڑ دی ہے اس کا کہنا ہے کہ مجھے مریضہ سے شادی نہیں کرنی۔ حافظ قرآن ہوں‘ میرا حافظہ اچھا نہیں رہا‘ دو دفعہ بی اے کی انگلش میں رہ گئی ہوں‘ سبق جلدی یاد نہیں ہوتا۔ اچھا خاصا چہرہ تھا‘ رنگ بھی صاف تھا لیکن اب کالا ہوگیا ہے۔ براہ مہربانی! میری مدد کریں کہ میرا چہرہ بھر جائے چہرہ خوبصورت اور پررونق ہوجائے اور مجھے لوگوں کی باتوں سے نجات مل جائے اب تو رشتے والے بھی ٹھکرا کر چلے جاتے ہیں۔ امید ہے کہ آپ میری مدد کرینگے۔ (ف،ب‘ملتان)۔
مشورہ: آپ کو جسمانی کمزوری سے یہ شکایت ہے۔ جسمانی کمزوری غذا کی کمی سے لاحق ہوئی ہے۔ آپ غذائی قلت کا شکار رہیں گی تو آپ کی یہ شکایت دور نہیں ہوگی کیسی بھی اچھی دوا کھائیں گی عارضی آرام آئے گا۔ دوا چھوڑتے ہی دوبارہ شکایت ہوجائے گی۔ اس لیے اچھی مقوی غذائیں کھائیں۔ ہاضمے کا خاص خیال رکھیں۔ تین عدد چھوہارے روزانہ کھائیں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔
پیپ والے دانے
میرے منہ پر پیپ والے دانے نکلتےہیں۔ پہلے میرے منہ پر درد ہوتا تھا اور اس کے بعد پہلے مواد والے دانے نکلتے ہیں‘ اس کے بعد داغ چھوڑ جاتے ہیں۔ یہ داغ کالے رنگ کے ہیں اب میرے چہرے پر ناک کے قریب چھائیوں کے دھبے ہیں۔ یہ دانے دو سال سے مسلسل نکل رہے ہیں۔ میری عمر 23 سال ہے لیکن چھائیاں ایک ماہ پہلے بنی ہیں۔ میں نے کافی کریمیں استعمال کی ہیں لیکن ان سے کوئی فرق نہیں پڑا جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ مہربانی کرکے مجھے ان دانوں‘ داغ اور چھائیوں کیلئے کوئی دوا بتائیں۔ مجھے ایسی دوا بتائیں جس سے آرام آجائے۔ میرا چہرہ آئلی ہے‘ میری بہن کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے‘ اس کی عمر انیس سال ہے اس کے دانے چھ سات ماہ سے ہیں۔
مشورہ: سرپھوک‘ پوست ہلیلہ زرد‘ شاہترہ‘ گندھک‘ آملہ سار‘ گوند ببول ہم وزن کوٹ چھان کر ذرا سا پانی ملا کر چنے سے ذرا بڑی گولیاں بنا کر خشک کرلیں۔ صبح‘ دوپہر‘ شام ایک ایک گولی پانی سے کھائیں۔ پندرہ دن کھا کر دیکھ لیں۔ خشک ہونے کے بعد گولیوں کا سائز سفید چنے (پرانا چھوٹا سائز) سے بڑانہیں ہونا چاہیے۔ غذا نمبر1 استعمال کریں۔
چہرے پر الرجی
میری عمر 22 سال ہے۔ تیرہ سال کی عمر سے میرے چہرے پردانے نکلنے لگے تھے مگر یہ تھا کہ کچھ دنوں بعد خود ہی ٹھیک ہوجاتے تھے لیکن نشان باقی رہتے تھے لیکن اب تین چار مہینوں سے مسلسل سرخ رنگ کے بڑے بڑے دانے نکلنے لگے ہیں کوئی بھی گرم چیزمثلاً چائے اچار وغیرہ کھانے کی صورت میں الرجی زیادہ بڑھ جاتی ہے اور بعد میں ان میں سےکئی ایک کے اندر پیپ بن جاتی ہےجس سے چہرے پر جابجا نشان بن گئے ہیں۔ مجھے شروع ہی سے ماہانہ ایام میں بے قاعدگی کی شکایت ہے یعنی ہر ماہ کے بجائے ہر دوسرے ماہ آتے ہیں جو کہ اب دوسرے تو نہیں ہر مہینے ہفتے دس دن ضرور اوپر ہوجاتے ہیں۔ (تبسم شاکر‘شکارپورسندھ)۔
مشورہ: میری رائے میں چہرے پر الرجی ہے‘ سبب کوئی بھی رہا ہو‘ سات دانے عناب کچل کر ایک چمچی سونف ایک کپ کھولتے ہوئے پانی میں رات کو بھگودیں۔ صبح کو جوش دے کر چھان کر ذرا سی چینی ملا کر پی لیں۔ دو ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں۔ تمام گرم چیزوں کیمیکلز وغیرہ سے پرہیز کریں۔  غذا نمبر 1 استعمال کریں
کان کی تکلیف
میرے بیٹے کی عمر 2 سال ہے‘ اس کے کان میں کبھی کبھار درد ہوتا ہے تو روتا رہتا ہے مختلف دوائیاں دیتے ہیں مگر فرق نہیں پڑتا‘ آسان ترکیب بتائیں۔ (انوارالحق‘ کراچی(
مشورہ: جب بچے کے کان میں درد ہو تو کپڑا گرم کرکے ہلکا نیم گرم سینک دیا کریں۔ بچے کو سردی سے بچائیں۔ نزلہ زکام ہو تو اس کا علاج کروائیں۔ سرد ہوا‘ سردانی‘ سرد چیزوں سے پرہیز کروائیں تاکہ درد دوبارہ نہ ہو۔
سانس کی بیماری
مجھے سانس کا مرض ہے‘ تفصیل یہ ہے کہ عرصہ چار سال سے سانس کی تکلیف ہے‘ وجہ کثرت سگریٹ نوشی ہے‘ میڈیکل ٹیسٹ میں ٹی بی نہیں ہے‘ خون میں سرخ ذرات کی کمی ہے۔ صحت بہت کمزور ہے‘ وزن 45 کلو ہے۔ دل کا عارضہ بھی نہیں ہے۔ ایکسرے سے معلوم ہوتا ہے کہ پھیپھڑے بلغم سے بھرے ہوئے ہیں۔ بلغم بالکل گوند کی طرح ہے۔ وضو نہیں کرسکتا‘ نماز بھی بیٹھ کر پڑھتا ہوں‘ کوئی چیز کھالوں یا پی لوں تو فوراً گیس سے پیٹ بھرجاتا ہے۔ واضح رہے کہ میری عمر ساٹھ سال ہے‘ پیشہ کھیتی باری ہے۔

(محمد عمران‘ شیخوپورہ)
مشورہ: صبح نہار منہ خالص شہد ایک چائے کی چمچی ایک کپ نیم گرم پانی میں حل کرکے پی لیں۔ غذا میں بکرے کا گوشت شوربا‘ چپاتی لیں۔ چائے پی سکتے ہیں۔ انہیلر ابھی نہ چھوڑیں حسب ضرورت لیتے رہیں‘ سات دن کے بعد دوبارہ لکھیں۔ غذا نمبر 2 استعمال کریں۔
پیشاب کے قطرے
میری عمر تقریباً 25 سال ہے‘ کئی سال سے میں پیشاب کے قطروں کی وجہ سے بہت پریشان ہوں‘ ان قطروں کی وجہ سے بہت بے چین رہتا ہوں اور حکیموں سے دوائی بھی لے کر کھائی ہے۔ جتنی دیر دوائی استعمال کریں آرام آجاتا ہے اور کچھ دن بعد وہی بات سامنے آجاتی ہے۔ مجھے قبض بھی رہتا ہے اور میں زیادہ مرچ مصالحوں والے کھانے بھی نہیں کھاتا۔ گرم چیزوں سے پرہیز کرتا ہوں کیونکہ زیادہ مرچ والا کھانا کھاؤں تو میں پیشاب کروں تو محسوس ہوتا ہے کہ مرچ کھائی ہے اور ہاضمہ بھی ٹھیک نہیں رہتا جبکہ درد محسوس ہوتا ہے اس لیے سادہ کھانا کم مرچ والا کھاتا ہوں۔ کوئی دوا بتائیں مہربانی ہوگی۔ (محمد عمران‘ ملتان)۔
مشورہ: اسپغول کی بھوسی آدھی چائے کی چمچی ایک کپ پانی میں حل کرکے دن میں تین بار غذا سے آدھے گھنٹے پہلے پئیں۔ غذا کے بعد جوارش شاہی پونی چمچی کھائیں۔ ناشتہ میں جَو کا دلیہ دودھ میں پکا کر کھائیں۔ تین ہفتے کے بعد دوبارہ حال لکھیں۔غذا نمبر3 استعمال کریں۔
ہائی بلڈپریشر کا علاج
مجھے ہائی بلڈپریشر کی شکایت ہے جب مجھے پہلی بار معلوم ہوا کہ مجھے یہ مرض لاحق ہے تو میں نے لاہور کے مختلف اطباء اور ڈاکٹروں سے رجوع کیا‘ مگریہ ٹھیک نہیں ہوا۔ اگر نارمل ہوا بھی تو دواؤں کے چھوڑتے ہی دوبارہ ہوگیا۔ پچھلے دنوں ایک صاحب سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بلڈپریشر کو نارمل کرنے کیلئے گرما کھانے کو کہا‘ ان کا کہنا تھا کہ چار پانچ سیر گرما روزانہ بلاناغہ چالیس دن کھالیں تو انشاء اللہ ہمیشہ کیلئے بلڈپریشر نارمل ہوجائے گا۔ (محمد لطیف‘لاہور)۔
مشورہ:گرماکھانے کا طریقہ یہ ہے کہ کھاناکھانے کے بعد حسب دستور گرما کھالیا کریں جیسے عام طور پر غذا کے بعد پھل کھائے جاتے ہیں عام طور پر لوگوں کے مزاج بلغمی ہیں یعنی لوگوں میں غذائی قلت کی وجہ سے حرارت طبعی کی کمی ہے۔ زندگی حرارت کا نام ہے۔ حرارت بجھ جائے تو زندگی کا چراغ بھی بجھ جاتا ہے۔ سرد اشیا اور سرد ادویات کا استعمال اعصابی یعنی سردی کے مریضوں کو سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔ گرما زیادہ کھانے سے ایک صاحب کو ذیابیطس ہوگئی اور آج کل وہ شوگر کی وجہ سے بڑے پریشان ہیں۔ بلڈپریشر کی دوا کھاتے ہی شوگر کی بھی دواکھاتے ہیں۔ یک نہ شد دوشد۔ غذا نمبر3 استعمال کریں۔
جوانی کی دھن
میں ایف اے کا طالب علم ہوں‘ بچپن کے بُرے کاموں کی وجہ سے بہت کمزور ہوگیا ہوں‘ بُرے دوستوں کی صحبت میں بیٹھ کر گندی فلمیں دیکھنا شروع کردی تھیں۔ اس وقت میری عمر تقریباً چودہ سال ہوگی۔ میں جوانی کی دھن میں بُرے کام کرتا رہا‘ اب میں اس منزل پر پہنچ چکا ہوں جہاں آدمی پچھتاتا ہے۔ (ب،ا‘گجرات)۔
مشورہ: آپ کا مرض یہ سرگرمیاں ہیں‘ یہ چھوٹ جائیں‘ نیک صحبت اختیار کرلیں‘ وہم میں نہ پڑیں‘ غذا کی طرف توجہ دیں‘ دواؤں سے دور رہیں۔ غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 661 reviews.