Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - جون 2014ء

خوداعتمادی کی کمی

میرے اندر خوداعتمادی کی بے حد کمی ہے سمجھ میں نہیں آتا کہ اپنے اندر اعتماد کیسے پیدا کروں؟ اگر کوئی شخص مذاق سے بھی کوئی بات کہہ دے تو گھنٹوں ذہن پر بار بنی رہتی ہے اور اسی کے متعلق سوچتی رہتی ہوں۔ اگر کسی سے کوئی بات کروں تو بعد میں پچھتاتی رہتی ہوں کہ یہ بات کیوں کی؟ میرے خط کا جواب ضرور دیجئے گا۔ (عنبرین‘ لاہور)۔

جواب: اعتماد کی بحالی کیلئے قوت ارادی کو بھی بار بار متحرک کرنا ضروری ہے۔ اس طرح آدمی کو بتدریج اپنی طبعی اور اعصابی حرکات پر قابو حاصل ہوتا ہے۔ بار بار اپنی فکر میں یہ بات راسخ کریں کہ آپ کسی سے متاثر نہیں ہوں گی اور نہ کسی کی بات کا اثر لیں گی ایسی باتوں کو ذہن میں قطعی جگہ نہ دیں جو نفسیاتی طور پر احساس کمتری پیدا کرتی ہیں۔ نماز فجر کے بعد یہ عمل اعصابی و فکری حرکات پر کنٹرول کیلئے معاون ثابت ہوگا۔ آرام دہ حالت میں بیٹھ کر سانس آہستگی سے اندر لیں اور جب سینہ بھر جائے تو ایک بار یَاوَدُوْدُ دل میں کہہ کر سانس باہر نکال دیں اس طرح سات بار کیا جائے اس کے بعد اپنے قلب پر دم کردیں یہ عمل مخصوص ایام میں نہ کیا جائے۔

اکتا جاتی ہوں

میں بہت جلد کسی کام سے اکتا جاتی ہوں۔ بیزاری کے غلبے کی وجہ سے کام ترک کرنا پڑتا ہے۔ اول تو کوئی کام کرنے کو جی نہیں چاہتا اور اگر شروع کروں تو بہت جلد طبیعت بوجھ محسوس کرنےلگتی ہے۔ حد یہ ہے کہ عبادت میں بھی یہی حال ہوجاتا ہے۔ جسمانی طور پر بھی کمزور ہوں‘ چہرہ رونق سے محروم ہے۔ معدہ اکثر خراب ہوجاتا ہے کوئی ایسا اسم یا عمل بتائیں جو ان تمام مسائل میں بابرکت ثابت ہو۔ (عینی‘ راولپنڈی)۔
جواب: جسم کے طبعی نظام کی طرف بھی توجہ دیں۔ کسی مستند اور اچھے معالج سے معائنہ کرائیں اور اس کی ہدایات پر عمل کریں۔ روحانی طور پر علی الصبح پانی پر سو بار

یَااَللہُ یَارَحِیْمُ یَامُرِیْدُ پڑھ کر پینا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
میں نے حال ہی میں ایف اے کا امتحان دیا ہے۔ ہمارے گھریلو حالات ابتری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے میں ذہنی طور پر خود کو یکسو کرنے میں ناکام رہتا ہوں۔ ذہن اکثر سویا سویا رہتا ہے اور خیالات میں ڈوبا رہتا ہے۔ اگر کسی کام کا ارادہ کروں تو تکمیل سے پہلے ہی چھوڑ دیتا ہوں۔ جو کچھ پڑھتا ہوں بہت جلد دماغ سے نکل جاتا ہے۔

(۔(شعیب‘ ایبٹ آباد

جواب: نماز فجر کے بعد کسی پرفضا اور پرسکون جگہ چہل قدمی کریں اگر ممکن ہو تو جوتے چپل اتار کر گھاس یا کچی زمین پر چلا کریں۔ چہل قدمی کرتے وقت ذہن کو تمام خیالات سے آزاد کرکے ذہن کو الٹے پیر کے انگوٹھے پر قائم رکھیں۔ دس پندرہ منٹ تک یہ عمل کیا جائے۔ بعدازاں آہستگی سے گہری سانسیں لیں اور سانس لیتے ہوئے توجہ کو سانس پر مرکوز رکھیں۔ بہت جلد آپ کو ذہنی انتشار سے نجات مل جائے گی۔

عجیب و غریب خواب

ایک سال سے عجیب و غریب خواب دیکھ رہی ہوں جن سے مجھے خوف محسوس ہوتا ہے‘ خاص طور سے موت کے متعلق خیالات ذہن میں زیادہ آنے لگے ہیں۔ اس صورت حال کی مناسبت سے کوئی مشورہ یا وظیفہ عنایت فرمائیں‘ نیز مشکلات میں آسانی کیلئے کالم میں ایک وظیفہ شائع ہوا تھا وہ یہ کہ نماز عشاء کے بعد ایک تسبیح

اَللہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ نوے دن تک پڑھی جائے اس وظیفے کی مجھے بھی اجازت دے دیں۔ (راحیلہ‘ کراچی)۔
جواب: زندگی کے معمولات اور خیالات و افکار میں اعتدال اور لطافت پیدا کرنے کی طرف توجہ دیں۔ اس بات کے حصول کیلئے اپنے معمولات و خیالات کا بغور جائزہ لیں۔ سونے جاگنے اور دیگر ضروریات کو وقت کے ساتھ اور اعتدال کی حدود میں رکھیں۔ ذہن کو بے جا معاملات میں الجھنے سے روکیں مثلاً بلاجواز شک و وسوسہ غیرضروری تفکرات غصہ لوگوں کے معاملات میں تجسس وغیرہ جس تسبیح کا آپ نے تذکرہ کیا اسے پڑھیں۔ مشکلات کیساتھ ساتھ خیالات میں لطافت پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا تاہم یہ بات ذہن نشین کرنا ضروری ہے کہ قوت عمل کے ذریعے بھی خیالات کو تبدیل کیا جائے۔

کاروبار میں دھوکہ
ایک شخص نے بھائی سے کسی کام کا وعدہ کرکے ایک بھاری رقم لی لیکن وہ کام نہ ہوا بعدازاں وہ رقم واپس کرتا ہے اور نہ کام کرکے دیتا ہے بھائی کے جسم میں گلٹیاں سی ہوگئی ہیں اور ان میں درد ہے رات کو ٹھیک طرح سے نیند نہیں آتی۔ (گ،پشاور)
۔
جواب: کاروبار و معاملات میں تمام منطقی باتوں کو مدنظر رکھنے کے ساتھ ساتھ تحریری معاہدہ بھی ہونا چاہیے تاکہ اس قسم کی باتوں کا تدارک ہو‘ بصورت دیگر اس قسم کی صورت حال کیلئے ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے عملی طور پر بااثر اور بزرگ افراد کو درمیان لاکر اس معاملے کو طے کرائیں۔ نماز عشاء کے بعد اکیس مرتبہ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ آیۃ الکرسی پڑھ کر دعا کی جائے۔ نوے دن تک۔۔۔ گلٹیوں کی تکلیف کیلئے پہلے کسی مستند طبیب سے اس کی تشخیص کرائیں اور پھر علاج شروع کیا جائے۔ صبح سورج نکلنے سے پہلے تین مرتبہ پانی پر یَاوَدُوْدُ دم کرکے پیا کریں اور غذا میں سرخ مرچ سے اجتناب کریں۔

مصائب و مشکلات

مجھے مصائب و مشکلات نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے‘ حالات مستقل خراب سے خراب تر ہوتے جارہے ہیں۔ میں کاروبار کرتا ہوں‘ خرچ اور آمدنی میں کسی طرح توازن پیدا نہیں ہوتا۔ مجبور ہوکر نوکری کی تلاش شروع کی لیکن اس میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا کوئی مبارک و مؤثر اسم و عمل تلقین فرمائیں۔ (عبدالشکور‘ ملتان)۔
جواب: نماز فجر اور نماز عشاء کے بعد اکتالیس مرتبہ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ۔ پڑھ کر بارگاہ الٰہی میں دعا کریں اور عملی طور پر کوششوں میں کوتاہی نہ کریں۔ انشاء اللہ ضرور حالات بہتر ہوجائیں گے جس قدر بھی استطاعت اللہ نے دی‘ اس میں سے ضرور مستحق افراد کی مدد کیا کریں۔

اندھیرے میں خوف
گزشتہ رمضان کی بات ہے کہ ایک رات نماز سے فارغ ہوکر بیٹھی تھی کہ میرے محسوسات میں تغیر پیدا ہوا اور لگا کہ میں مرنے والی ہوں اس وقت سے لیکر اب تک یہی حالت ہے کچھ دیر تنہا بیٹھ جاؤں تو یہ خوف زیادہ ہوجاتا ہے رات کو زیادہ دیر جاگ نہیں سکتی اور اندھیرے میں خوف آنے لگتا ہے‘ معمولی بات پر دل زور زور سے دھڑکنے لگتا ہے اور غصہ زیادہ آتا ہے۔   (غزالہ‘ لاہور)۔

جواب: اگر آپ کسی قسم کا ورد وظیفہ یا ذکر و اذکار کرتی ہیں تو انہیں ترک کردیں‘ پانچ وقت نماز کے علاوہ کچھ نہ پڑھیں۔ صبح اور شام ایک چمچہ شہد پر اکتالیس مرتبہ یَارَحِیْمُ دم کرکے کھالیا کریں۔ غذا میں نمک قدرے کم کھایا کریں اگر ممکن ہو تو صبح گھاس یا کچی زمین پر ننگے پیر چہل قدمی کیا کریں۔ انشاء اللہ ان کیفیات کا سدباب ہوجائے گا۔

اکثر خون ہی خون

یہ ہمارے گھر کا مسئلہ ہے۔ پہلی بات یہ ہے کہ ہمارے گھرمیں اکثر خون کے قطرے پڑے ہوئے ملتے ہیں جب کہ اس کی کوئی بظاہر وجہ سمجھ میں نہیں آتی۔ دوسری بات یہ ہے کہ ہمارے گھر میں ہروقت کوئی نہ کوئی بیمار رہتا ہے گھر کے حالات بھی اچھے نہیں ہیں۔ (شائستہ‘ بنوں)۔
جواب: لوبان کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے لیں اور اس پر ایک سو گیارہ بار سورۂ فلق دم کردیں‘ ان ٹکڑوں میں سے روزانہ چند ٹکڑےعصر اور مغرب کےدرمیان جلتے ہوئے کوئلوں پر جلا کر دھواں پورے گھر میں پھیلادیں۔ گھر کو صاف اور ہوا دار رکھیں۔ افراد خانہ صحت و صفائی کے اصولوں کو مدنظر رکھیں اور غذا میں باسی چیزوں‘ گوشت اورزیادہ نمک کے استعمال سے پرہیز کریں۔ پابندی سے صدقہ و خیرات بھی کیا جائے۔ تمام افراد خانہ صبح کے وقت ایک بار سورۂ فلق پانی پر دم کرکے پی لیا کریں۔ لوبان کم از کم چالیس دن ضرور جلائیں۔

خوف کے سائے
گیارہ سال کی عمر تھی کہ ایک دن اچانک صبح کے وقت بے ہوش ہوگئی اور تمام جسم اکڑ گیا لعاب دہن بھی تھوڑا سا نکل گیا‘ ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ایک گولی تجویز کی جسے میں کھارہی ہوں۔ اس کے باوجود آج کل ذہن میں خوف کے سائے منڈلاتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں‘ کبھی چکر سا آتا ہے اور بے خودی سی طاری ہوجاتی ہے۔ طبی علاج کے ساتھ کسی اسم مبارک سے بھی اپنے مسئلے میں مدد کی طلب گار ہوں۔ (شہناز احمد‘ گجرات)
۔

جواب: طبیب کی ہدایت کے مطابق دوا پابندی سے استعمال کیا کریں‘ علی الصباح آپ جوتے چپل اتار کر زمین پر کھڑی ہوجائیں۔ کوئی شخص یَابَدِیْعَ الْعَجَائِبِ بِالْخَیْرِ یَابَدِیْعُ یَاحَفِیْظُ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ سر پر رکھ کر پھیرتا ہوا پیروں تک لائے اور ہاتھ زمین پر لگادے دوبارہ یہی کلمات پڑھ کر اسی طرح کرے اس طرح کل سات بار کیا جائے آپ روزانہ صبح پانی پر اکیس مرتبہ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ دم کرکے پی لیا کریں۔ اللہ تعالیٰ شفائے کامل عطا فرمائیں۔

تنہائی پسند
میں ایک سیدھی سادی لڑکی ہوں اور چالاکی نام کی کوئی چیز میرے اندر نہیں ہے بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ میرے اندر عقل کی بھی کمی ہے‘ میری کوئی دوست نہیں ہے اور نہ کوئی میرا دوست بننا پسند کرتا ہے‘ گھر میں بھی میری کسی سے نہیں بنتی‘ میں بہت تنہائی پسند ہوگئی ہوں‘ گھر سے باہر نکلنا بالکل چھوڑ دیا ہے اور کسی سے زیادہ بات چیت نہیں کرتی کہ کہیں کوئی غلط بات میرے منہ سے نہ نکل جائے۔ لوگ مجھے بہت سی باتیں کہہ دیتے ہیں لیکن میں جواب میں کچھ نہیں کہہ سکتی میں اپنے اندر تبدیلی کیلئے کسی عمل کی طالب ہوں۔ (عالیہ‘ لاہور)
۔

جواب: اپنی شخصیت کی تعمیرو تنظیم کی طرف اس طرح توجہ دیں کہ وہ تمام خیالات جو احساس کمتری کی پیداوار ہیں انہیں ذہن کی سطح سے مٹادیں۔ آپ جو کچھ ہیں اور جس طرح ہیں اسے خوشدلی کے ساتھ قبول کرتے ہوئے زندگی کی تمام سرگرمیوں میں حصہ لیں اور اس بات کا خوف ختم کردیں کہ کوئی کیا کہے گا یا میرے اندر فلاں صلاحیت نہیں ہے‘ اپنے اندر قوت ارادی سے یہ بات بیدار کریں کہ اگر کوئی کچھ کہے تو اس کا اثر نہ لیں جب آپ اس طرح کی سوچ کو ذہنی طور سے قبول کرلیں گی تو آپ کے اندر عملی طور پر کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہے گی اور معمول کی پرسکون زندگی گزار سکیں گی۔ رات کو سونے کیلئے لیٹیں تو پشت کے بل لیٹ کر آنکھیں بند کرلیں اور یَاحَفِیْظُ پڑھتے پڑھتے سوجائیں اس ورد و عمل سے آپ کے اندر ایسی توانائی کا ذخیرہ بڑھ جائے گا جس کی مدد سے آپ اپنی فکری حرکات پر حسب ارادہ قابو حاصل کرلیں گی کئی روزتک اس عمل پر کاربند رہیں۔

رکاوٹیں ہی رکاوٹیں
شادی شدہ اورایک بچے کا باپ ہوں‘ شادی کو تین سال ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک بے روزگار ہوں جو کام بھی کرتا ہوں وہ پایہ تکمیل کو نہیں پہنچتا۔ یوں لگتا ہے کہ کوئی نامعلوم طاقت ہے جومیری کامیابی میں حارج آجاتی ہے ۔میں نے دو بار باہر جانے کا پروگرام بنایا مگر یہ کام آخر میں جاکر ناکامی کا شکار ہوگیا حالانکہ تمام معاملات ٹھیک جارہے تھے ہر کام کے آخر میں ایسی رکاوٹیں آجاتی ہیں کہ پورا نہیں ہوتا پھر میں نے امپورٹ ایکسپورٹ کی فرم کھولی مگر اس میں کامیابی نہ ہوئی اور یکے بعد دیگرے کئی نقصانات اٹھانا پڑے میں بہت دل گرفتہ ہوکر رہ گیا ہوں اب کوئی کام کرنے کو جی نہیں چاہتا اور تمام دن گھر میں پڑا سوچتا رہتا ہوں۔ (محمد ریحان‘ خانیوال)۔

جواب: آپ کسی معمولی کام یا نوکری سے ابتدا کریں اور عملی زندگی اور معاملات کاروبار کا تجربہ حاصل کریں‘ اس طرح آپ کے فہم میں بھی اضافہ ہوگا۔ بتدریج بہتر اور وسیع کام شروع کریں اور روزاول ہی بڑا کام کرنا بسااوقات نقصان کا باعث ہوجاتا ہے انشاء اللہ زینہ بہ زینہ آپ کو ترقی حاصل ہوجائے گی مایوسی کو دور کرکے عملی زندگی میں قدم اٹھائیں ہر وقت یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ کا ورد کیا کریں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 839 reviews.