Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنات سے دوستی!مگر کیسے؟ ابھی پڑھیں!

ماہنامہ عبقری - جون 2014ء

 ایک دن میں نے محسوس کیا کہ کوئی چیز میرے ساتھ بیٹھی ہے تو میں نے کہا کہ ’’یار میرے سامنے ہی آجاؤ‘‘ وہ خواب میں ملے کہ میں جائے نماز بیٹھ کر ہاتھ میں تسبیح لے کر پڑھ رہا ہوں اور میرے پاس سفید رنگ کی چادر پڑی ہے‘
محمد عبداللہ‘ اوکاڑہ

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کے علم اور قلم میں دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا کرے اور ہم پر آپ کا دیر تک سایہ قائم دائم رکھے۔ آمین!۔ محترم حکیم صاحب! آپ کا رسالہ عبقری ایک عرصہ سے مطالعہ کررہا ہوں اور کافی مفید باتیں پڑھنے کو ملتی ہیں۔ مجھے اصل میں روحانی علم سے بہت پیار ہے‘ میں جنات کے بارے میں اکثر معلومات عبقری رسالہ سے حاصل کرتا رہتا ہوں۔ سچ تو یہ ہے کہ جو جنات کے بارے میں معلومات مجھے عبقری رسالہ سے ملیں آج تک کہیں سے بھی نہیں ملی۔ اس کے علاوہ اپنے دوستوں اور ملنے ملانے والوں سے بھی ہروقت جنات کے بارے میں باتیں کرتا رہتا ہوں۔ اسی دوران ایک جن نے مجھے تین چار ماہ مہینے پریشان بھی کیا اور خواب میں کہا کہ تم اکثر ہماری قوم جنات کے بارے میں باتیں کرتے رہتے ہو۔ محترم حکیم صاحب! میں نے اپنی زندگی کا طویل حصہ اسی میں گزار دیا۔
اب ایک واقعہ درج کرتا ہوں کہ میں حضرت مولانا عبداللہ  رحمۃ اللہ علیہ (خان پور والے) کی دی منزل کو اپنی اصل منزل سمجھ کر پڑھتا رہا۔ پھر کبھی پڑھ لیتا اور کبھی نہ پڑھتا۔ اسی دوران میں مجھے محمود نامی شخص کے پاس اپنی ہمشیرہ (بہن پر جادو تھا) کے کام کے سلسلے میں جانا پڑا محمود نے ہمشیرہ کے کام کیلئے 3 ہزار روپے مانگے اور میں نے وہ اُسی وقت دے دئیے۔ محمود نے میرے اوپر جادو کردیا اور میں ہروقت روتا رہتا اور محمود کو یاد کرتا رہتا اور اس کے پاس چلا جاتا اور وہ مجھے کہتاکہ میرا مرید ہوجا۔۔۔ سب کچھ مل جائے گا۔۔ اور مجھ سے کہتا کہ مجھے کھلی آنکھوں سے زیارتیں ہوتی ہیں لیکن میرا دل نہیں مانتا تھا کیونکہ وہ کسی بھی سنت پر عمل نہیں کرتا تھا حتیٰ کہ اس چہرے پر ڈاڑھی تک نہیں تھی۔ پھر میں نے اپنی منزل کو اور زیادہ توجہ سے پڑھنا شروع کردیا تو کچھ دنوں کے بعد مجھے ایسے محسوس ہوا جیسے کوئی چیز میرے سر کی طرف سے اتر کر بھاگ گئی اور میری آنکھیں کھل گئیں اور میرے ہوش و حواس قائم ہوگئے اس کے بعد میں نےمحمود کو خیرباد کہہ دیا۔
پھر میں نے منزل روزانہ پڑھنا شروع کردی اس کے بعد میرے عزیزوں میں سے کسی نے مجھ پر جادو کردیا لیکن تھوڑے دنوں کے بعد مجھے وہ عورت بھی خواب میں دکھا دی گئی اور جادو بھی ختم ہوگیا۔ اس کے بعد مجھے اکثر خواب میں جادو کرنے والے دکھائی دیتے اور جادو ختم کردیتے۔ جب میں منزل پڑھتا تو ایسے محسوس ہوتا جیسے کوئی چیز میرے پاس آکر بیٹھ گئی ہے اور وہ منزل کو سن رہی ہے۔ ایک دن میں نے محسوس کیا کہ کوئی چیز میرے ساتھ بیٹھی ہے تو میں نے کہا کہ ’’یار میرے سامنے ہی آجاؤ‘‘ وہ خواب میں ملے کہ میں جاٍئے نماز پربیٹھ کر ہاتھ میں تسبیح لیے پڑھ رہا ہوں اور میرے پاس سفید رنگ کی چادر پڑی ہے‘ وہ اچانک اڑنا شروع ہوجاتی ہے میں گھبرا جاتا ہوں اور وہ کہنے لگے اتنی سی بات سے ڈر گئے اور اگر ہم سامنے آگئے تو کیا ہوگا۔ اسی طرح ایک رات خواب میں مجھے بہت بڑی بڑی پھولوں کی کلیاں دیں۔ یہ چیزیں میری مختلف انداز میں رہنمائی کرتی رہتی ہیں۔ آج سے کوئی چار سال پہلے میرے ایک دوست نے مجھے کہاکہ میں کالے علم میں ماہر ہوں آؤ تمہیں کالا علم سکھاؤں۔ لیکن میں نے کہا کہ میرے واپس وقت نہیں اور ویسے بھی مجھے اب کوئی شوق نہیں ۔۔۔ مگر وہ ضد کرتا رہا آخر وہ شخص اپنے فن کے جوہر دکھانے لگا اور مجھ پر ہی وار اور جادو کردیا اور ان روحانی چیزوں نے مجھے خواب کے اندر سب کچھ دکھلا دیا اور اس کے جادو کو ختم کردیا پھر اس نے میرے پاؤں کی ہڈی توڑ دی اور بازو پر وار کیا جس کی وجہ سے کافی عرصہ تک میں شدید تکلیف میں مبتلا رہا۔ ایک دن وہ دوست میرے پاس آیا اور کہنے لگا کہ عبداللہ آپ پر اللہ کی رحمت ہے جو تم میرے قابو میں نہیں آرہے۔ تمہیں ساتھ کوئی تمہارا بہت ہی مخلص دوست ہے جو میرے ہر وار کو ناکام بنادیتا ہے۔ حکیم صاحب !وہ مخلص جنات میرے ساتھ اب بھی ہیں میری ہر طرح سے مدد کرتے ہیں اور لوگوں کی بدنظری‘ حسد اور جادو ٹونے سے میری حفاظت کرتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 850 reviews.