Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کے کرشمے

ماہنامہ عبقری - جون 2014ء

الحمدللہ!وہ رمضان میرے لیے ڈھیروں خوشیاں لے کر آیا۔ یہ سب کچھ آپ کے درس سن سن کر ہمیں ملا
ص،ب

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! کراچی میں جو آپ کا درس ہوا تھا پہلے دن میں اپنے شوہر‘ بیٹی اور بھائی کی فیملی کے ساتھ شریک ہوئی تھی۔ ہمارے گھر سے وہ جگہ بہت دور تھی‘ اس وجہ سے میں ایک ہی دن آسکی۔ حکیم صاحب اب میں نے اور میرے شوہر نے 6 سورتوں والا عمل شروع کردیا ہے۔ پچھلا رمضان المبارک بہت اچھا گزر ا تھا۔ پہلے رمضان  کے پورے مہینے میںمیراز یادہ وقت گھر کے کاموں میں گزرتا تھا‘ مگرحکیم صاحب! پچھلا رمضان میرا بہت زبردست گزرا جس میں اتنا سکون اور اطمینان ملا کہ میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔ گھر کے کام اتنی آسانی کے ساتھ نمٹ جاتے تھے اورپورا دن بہت فرصت ملتی تھی۔نہ بازار جانے کی خواہش تھی‘ یہ صرف اللہ تعالیٰ کی مہربانی ہے جس نے مجھے پورا مہینہ عبادت میں گزارنے کا دیا‘ میں چاہتی ہوں کہ اپنے تھیلے کو نیکیوں سے بھرلوں اور اس تھیلے کی حفاظت بھی کرتی رہوں یعنی گناہوں سے بچنے کی پوری کوشش کرتی رہوں۔ محترم حکیم صاحب! پچھلے سال رمضان کے شروع ہوتے ہی میرے شوہر نے سنت کے مطابق ڈاڑھی رکھ لی تھی‘اُس وقت میری خوشی کا کوئی اندازہ نہیں کرسکتاتھا۔ الحمدللہ!وہ رمضان میرے لیے ڈھیروں خوشیاں لے کر آیا۔ یہ سب کچھ آپ کے درس سن سن کر ہمیں ملا۔اس کے علاوہ محترم حکیم صاحب! پورا رمضان میں جوہرشفاء مدینہ اور روحانی پھکی سحری اور افطاری کے وقت استعمال کی جس کی وجہ سے مجھے افطاری کے بعد کبھی بھاری پن محسوس نہیں ہوا۔محترم حکیم صاحب! میں نے نیوزی لینڈ والی خالہ کے بارے میں آپ کو خط لکھا تھا آپ نے ان کیلئے حم لاینصرون پڑھنے کو دیا تھا۔ انہوں نے تین ماہ پڑھا ہے‘ اسی وقت سے ڈاکٹر نے دوائی بھی بدلی تھی اب جو ٹیسٹ ہوا ہے‘ اس کو دیکھ کر ڈاکٹر ز نے کہا ہے کہ رپورٹ بہت بہتر ہے الحمدللہ وظیفہ جاری ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 870 reviews.