Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عزت ‘کامرانی او ر سکون چاہنے والے

ماہنامہ عبقری - جون 2015

ہر شخص چاہتا ہے کہ اسے کامیابی ملے مگر کامیابی و کامرانی تو میرے آقا مدنیﷺ کے طریقوں میں چھپی ہے۔ہمیں ایک ایک لمحے کا حساب دینا ہے۔ اپنے اوقات کو قیمتی بنائیں اور یہ یاد رکھیں کہ ہماری وجہ سے کہیں کسی کی حق تلفی تو نہیں ہورہی۔

دنیا دار فانی ہے۔ یہ کسی کا گھر نہیں ہے‘ ہر ایک اپنی مدت پوری کرکے چلا جائے گا اور اپنے پیچھے اعمال کا پچھتاوا لاد کر آخرت کو سدھار جائے گا۔ اس حسرت و افسوس سے بچنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ شاہکار کائنات فخر موجودات جان دوعالم ﷺ کے بتائے اعمال کو اپنایا جائے۔ ہمارے معاشرے میں بگاڑ اور لادینی گھر گھر جھگڑے ان اعمال کی نحوست سے آئے جو ہماری خود سری نے ہم سے کرائے ہیں۔ ہمیں اپنے ہر عمل کا خیال رکھنا ہے۔ ہمیں محتاط رہنا ہے۔ہر شخص چاہتا ہے کہ اسے کامیابی ملے مگر کامیابی و کامرانی تو میرے آقا مدنیﷺ کے طریقوں میں چھپی ہے۔ہمیں ایک ایک لمحے کا حساب دینا ہے۔ اپنے اوقات کو قیمتی بنائیں اور یہ یاد رکھیں کہ ہماری وجہ سے کہیں کسی کی حق تلفی تو نہیں ہورہی۔ کسی کا دل تو نہیں دکھ رہا‘ کسی کو تکلیف تو نہیں پہنچ رہی۔
شرک کے بعد سب سے بڑے گناہ
والدین کو اولاد سے جدا کردینا۔ بھائی کو بھائی سے لڑا دینا۔ سب سے بدترین گناہ میاں بیوی میں جدائی ڈلوا دیا۔ دو اچھے مسلمان دوستوں کو جدا کرادینا مگر ان باتوں کو ہم سرے سے گناہ ہی تصور نہیں کرتے۔حضور نبی اکرم ﷺ کا ارشاد ہے کہ مومن وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان بچے رہیں۔ ایک دوسری حدیث میں ہے کہ ’’خدا کی قسم! وہ مومن نہیں جس کے شر سے اس کے پڑوسی محفوظ نہ ہوں۔ (مشکوٰۃ)مگر آج کیا ہورہا ہے۔ پڑوسی پڑوسی کا‘ بھائی بہن کا‘ دوست دوست کا خیرخواہ نہیں کسی کو کسی کی دنیا تباہ ہونے سے کوئی مطلب ہے نہ آخرت برباد ہونے سے۔ ایک دوسرے کی حق تلفیاں‘ بدگوئیاں‘ طعنے‘ جھڑکیاں‘ گالیاں‘ غیبتیں ایک دوسرے کے خلاف بھرپور سازشیں ہماری عادت ثانیہ بن چکی ہیں اور بدخواہی‘ برائی‘ دشمنی‘ حسد‘ نفرت‘ تحقیر اور عداوت ہمارے رگ و پے میں بس چکی ہے جس کے پاس کوئی اختیار ہے وہ اسے دوسرے کے خلاف ہی استعمال کررہا ہے۔ دوسروں کو روند کر خوشی محسوس کررہا ہے‘ دوسرے کو ذلیل کرکے اپنی ناک اونچی کررہا ہے۔مگر یاد رکھیں!ہمیں حساب دینا ہے‘ یہ دنیا مکافات عمل ہے‘ آج نہیں تو کل ضرور یہ پکڑا جائے گا‘ اللہ سب غرور کو خاک میں ملا دے گا۔ پھر ہرطرف ناکامی ہی ناکامی ہوگی۔میرے بھائیو! جلدی سے رسول اللہ ﷺ کے دامن رحمت میں آجاؤ پھر کامرانیاں تمہارے قدم چومیں گی۔پھر اپنے گھروں میں امن و سکون دیکھو‘برکت دیکھو‘ عافیت دیکھو۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 771 reviews.