Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری روحانی اجتماع کے حسین مناظر

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2016ء

جب سے اجتماع میں شرکت کی ہے اللہ سے تنہائی میں بہت رو رو کر معافی مانگتی ہوں‘ وہ مجھے معاف کردے اس کی رحمت تو بیکراں ہے وہ ضرور معاف کرے گا۔ اجتماع سے واپسی پر آپ کی کتاب ’’آداب معرفت جدید‘‘ لے کر گھر آئی۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا درس باقاعدگی سے سنتی ہوں اگر جمعرات کو نہ سن سکوں توجمعہ، ہفتہ تک ضرور سن لیتی ہوں۔ میں بڑی خواہش تھی کہ میں عبقری کے روحانی اجتماع میں ضرور شرکت کروں۔میں اللہ سے رو رو کر التجا کرتی کہ یااللہ! میرا تسبیح خانہ کا سفر لکھ دےکیونکہ میرے پاس کرایہ تک کے پیسے نہ تھے۔چند دنوں کے بعد مجھے ایک خوشگوار حیرت اس وقت ہوئی جب میرے شوہر نے خود ہی کہا : اجتماع میں شرکت کیلئے لاہور چلو گی‘ میں نے جھٹ سے کہا کیوں نہیں؟ پھر ہم دونوں بھی آئے اور میرے شوہر نے اپنے کزن اور اس کی بیوی کو بھی ساتھ تیار کرلیا ۔ ہم نے کرایہ ادھار مانگا اور اجتماع میں شرکت کی۔ یقین جانیں اللہ کا اتنا شکر ادا کیا کہ مجھ نکمی کو بھی آنا نصیب ہوا۔ یہاں آکر ہم سب نے آپ سے بیعت کی۔ لیکن میرے دل میں بیعت ہونے سے کچھ عرصہ پہلے بہت وساوس‘ گستاخانہ خیال اور نعوذ باللہ میں نے ایک گستاخانہ خواب بھی آپ کے متعلق دیکھا۔ اللہ مجھے معاف فرمائے۔ میں تو ان ساری نعمتوں کے قابل نہیں پھر بھی اس کا کرم رہا ہے ۔ اجتماع میں آنے سے مجھے میری بہت سی پریشانیوں کا حل ملا۔ مجھے وساوس کے بارے میں سورۂ کافرون کی صورت میں حل ملا‘ میں نے سورۂ کافرون کو پڑھنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے وساوس سے مکمل نجات مل چکی ہے۔ جب سے اجتماع میں شرکت کی ہے اللہ سے تنہائی میں بہت رو رو کر معافی مانگتی ہوں‘ وہ مجھے معاف کردے اس کی رحمت تو بیکراں ہے وہ ضرور معاف کرے گا۔ اجتماع سے واپسی پر آپ کی کتاب ’’آداب معرفت جدید‘‘ لے کر گھر آئی۔ پڑھنے کے بعد مجھے یہ احساس شدت سے ہوتا ہے کہ میں تو حد سے زیادہ دنیا کی تمام حدوں سے زیادہ چھوٹے سے چھوٹے گناہ اور بڑے سے بڑے گناہ جن پر میری پکڑ ہوگی سب کرتی ہوں‘ کرچکی ہوں۔ اب توبہ کی نماز پڑھتی ہوں‘ میں ایک نوکری کرتی ہوں جو میں اب چھوڑنا چاہتی ہوں۔ میں نے تو اپنی آدھی سے زیادہ زندگی بے پردگی میں گزار دی‘ اللہ کی نافرمانی میں گزار دی‘ اللہ مجھے معاف کرے۔ میں اب اپنے رب کی اطاعت کرنا چاہتی ہوں۔ الحمدللہ! اجتماع کے بعد سے لے کر اب تک اللہ نے بہت کرم کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ آگے بھی اللہ کرم کرے گا۔ اپنا دھیان نماز میں زیادہ سے زیادہ لگاتی ہوں اکثر خیال آتا ہے کہ میرے اوپر وہ وقت نہ آجائے کہ میرے سے ایمان سلب ہوجائے میں گنہگار ہوکر مروں‘ پھر اللہ سے خوب گڑگڑاتی ہوں‘خوب دعا مانگتی ہوں‘ اپنے بچوں کو بھی کہتی ہوں کہ اللہ سے مانگو۔ غرض آج کل اللہ کا کرم ہے کہ میری عادات بد میں تبدیلیاں آرہی ہیں مگر ساتھ فکر اور خوف بھی ہے کہ میں تکبر نہ کرلوں کہیں میرے اندر سے یہ ساری چیزیں پھر سے ختم نہ ہوں جائیں‘ میں دنیا کی طرف واپس نہ چلی جاؤں میں دین سے ہمیشہ جڑے رہنا چاہتی ہوں۔ اجتماع نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔ مجھے گناہوں کی دلدل سے نکال کر راحت کے سمندر میں ڈال دیا ہے۔ انشاء اللہ اگلے اجتماع میں بھی ہم ضرور شرکت کریں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمت اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔ (میمونہ طارق‘ گاؤں سنگ جانی)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 174 reviews.