Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری سے سب کچھ پانے والے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2016ء

ہر مسئلے کا حل:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں پہلی دفعہ آپ کو خط لکھ رہی ہوں۔ جون 2013 کا عبقری رسالہ لے کر پڑھا تھا تعارف تو آپ کا پہلے بھی دو انمول خزانہ کے توسط سے تھا۔ پانچ چھ سال پہلے دو انمول خزانہ مجھے کہیں سے پڑھنے کو ملا‘ بہت فائدہ ہوا۔ عبقری پڑھا ہے تو خط لکھنے پر مجبور ہوگئی ہوں۔ بہت فائدہ مند رسالہ ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اسی طرح خدمت خلق کی توفیق دیتا رہے۔ اس رسالے نے میرے بہت مسائل حل کیے ہیں۔(ق،ش)
عبقری کے ذریعے سب کچھ ملا: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سب سے پہلے تو میں آپ کیلئے دعاگو ہوں جس طرح آپ عبقری کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں اور ہم جیسے بہت سے لوگ اس سے فیض یاب ہورہے ہیں۔ میں ایک سال سے عبقری پڑھ رہی ہوں۔ عبقری کے توسط سے اللہ رب العزت نے مجھے بہت کچھ عطا کیا ہے جس کا میں تصور بھی نہیں کرسکتی تھی۔ اس میں چھپے وظائف پڑھ کر اللہ نے ہمیں بہت عزت بخشی اور منافقوں کے شر سے بچایا۔ (عظیمہ فرحت کمال‘ نواب شاہ)
عبقری شفاء کا خزانہ: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ 2012ء سے مسلسل پڑھ رہا ہوں‘ کیونکہ ہم لوگ عرصہ دراز سے بہت سی پریشانیوں اوربیماریوں میں گھرے ہوئے تھے عبقری سے بہت سکون ملا۔ اللہ کالاکھ لاکھ شکر ہے۔ مجھے کافی عرصہ سے لیکوریا اور معدے میں گیس کا مسئلہ تھا گیس کی وجہ سے سر چکراتا تھا‘ چکر آتے‘ پریشان کن خیالات آتے‘ بائیں سائیڈ سر بھاری رہتا ‘ مجھے معدے نہ جلن تھی نہ ہی درد ہاں پیٹ میں اکثر درد رہتا۔ دوسری مرتبہ ٹوائلٹ جانے پر طبیعت خراب ہوجاتی‘ زور زور سے دل دھڑکتا‘ ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہوجاتے‘ پھر میں نے عبقری سے دیکھ کراسپغول‘ کلونجی، شہد والی دوائی بنا کر تقریباً چار ماہ کھائی اس سے مجھے یہ افاقہ ہوا کہ نہ پیٹ میں درد ہوتا ہے نہ دوسری مرتبہ ٹوائلٹ جانا پڑتا ہے۔ ہم نے عبقری دواخانہ سے شفائے حیرت، بنفشی قہوہ، ستر شفائیں استعمال کیں ان کے استعمال سے بہت فرق پڑا ہے۔ بہت لاجواب ادویات ہیں۔اللہ آپ کو جزائے خیر عطا کرے۔ عبقری کی وجہ سے ہمارے مسائل حل ہوئے۔ ہم لوگ آپ کا درس بھی سنتے ہیں ۔ ہر نماز میں روحانی منزل‘ دارالتوبہ‘ تسبیح خانہ‘ درود محل کیلئے دعا ضرورکرتے ہیں۔ اللہ مزید ترقی عطا کرے۔(حوریہ ایمن‘ نوشہرو فیروز)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 181 reviews.