Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2016ء

سر کے بال گررہے ہیں: آپ سے معلوم کرنا تھا کہ میری عمر 32 سال ہے اور میرے سر کے بال گررہے ہیں جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں اور سفید بھی ہورہے ہیں‘ مہربانی فرما کر کوئی دوائی یا نسخہ بتادیں تاکہ میری یہ پریشانی دور ہوجائے ۔ (عثمان علی)
مشورہ: بادام سات دانے‘کشمش سندرخانی اکیس دانے ناشتے میں روزانہ کھائیں۔ اکسیرالبدن اور روشن دماغ استعمال کریں۔سر پر روغن بادام اور زیتون کی مالش کریں۔
زبان میں لکنت: میرے دوست کی عمر 21 سال ہے وہ حافظ قرآن ہے اور اس کی زبان میں لکنت ہے جس کی وجہ سے اس کو نماز میں تکلیف ہوتی ہے۔(الحمدللہ اور سلام پر زبان نہیں چلتی) اس نے ٹیسٹ کروائے ہیں کہتے ہیں کہ اعصابی کمزوری ہے جس کی وجہ سے یہ الفاظ ادا نہیں ہوتے۔ براہ مہربانی کوئی اچھی سی دوا تجویز فرمائیں۔ (ع۔ع)
مشورہ:اگر آپ آدھ کلو پانی میں چھ ماشہ سونف جوش دیں‘ جب تہائی پانی باقی رہ جائے تو اسے چھان لیں۔ اس میں گائے کا دودھ آدھ کلو اور دو تولے مصری ملائیں۔ دو وقت مریض کو پلاتے رہیں۔ انشاء اللہ لکنت دور ہوجائے گی۔ اگر کئی ماہ لگاتار یہ عمل کرتے رہیں تو انشاء اللہ گونگا بچہ آہستہ آہستہ بولنا شروع کردے گا۔
پیشاب کے غدود سے نجات: میری عمر 55 سال ہے‘ میرا پیشاب کا غدود بڑھ گیا ہے‘ جس کا وزن 52 گرام ہے‘ ڈاکٹر صاحبان آپریشن کا مشورہ دیتے ہیں لیکن میں آپریشن سے ڈرتا ہوں‘ اس لیے کوئی نسخہ ضرور بتادیں۔ (خ، نوشکی)
مشورہ:آپ عبقری دواخانہ سے ’’پیشاب کنٹرول کورس‘‘ لے کر کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ انشاء اللہ آپریشن کی نوبت نہ آئے گی۔
بیٹی کا چھوٹا قد: میری لڑکی کا قد تقریباً سوا چارفٹ ہے۔ قد بڑھانے کیلئے کوئی نسخہ عنایت فرمائیں۔ تادم مشکور رہوں گا۔ (ن۔و)
مشورہ:ٹراؤٹ مچھلی شمالی علاقہ جات میں عام ملتی ہے اگر وہ نہ بھی ملے تو عام مچھلی کے کانٹے لے کر اس کو کنگھی بوٹی (پنساریوں کے ہاں مل جاتی ہے)ہم وزن لیکراس میں پیس کر ملالیں اور صبح شام 2 تا4 رتی استعمال کریں۔ اللہ کے فضل سے ایک مہینہ میں ایک انچ قد بڑھ جائے گا۔
پیشاب نکل جاتا ہے: محترم حکیم صاحب! چلتے پھرتے یا اٹھتے بیٹھتے میرا چھوٹا پیشاب نکل جاتا ہے جو چند قطروں کی صورت میں ہوتا ہے لیکن کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے نماز نہیں پڑھ سکتا‘ اس کا کوئی مؤثر حل بتائیں۔ مشکور رہوں گا۔ (م،ع۔سرگودھا)
مشورہ: آپ عبقری دواخانہ سے ’’پیشاب کنٹرول کورس‘‘ منگوا کر کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ اس کے علاوہ اسپغول کی بھوسی 1 چائے والی چمچ 1 گلاس پانی میں ملا کر صبح و شام پی لیں۔ غذا میں سبزیاں پکا کر روٹی سے کھائیں۔ مرچ مصالحہ اور کھٹائی سے پرہیز کریں۔ غذا کے بعد عرق بادیان دو اونس دن میں تین بار پئیں۔
الرجی کا حل: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا ماہنامہ عبقری بہت اچھا شمارہ ہے میں اس کو عرصہ نو ماہ سے پڑھ رہا ہوں اس میں بہت اچھے ٹوٹکے اور وظیفے ہیں‘ اللہ پاک آپ کے اس نیک کام کو ہمیشہ جاری رکھے اور خدائے واحد آپ کی عمر دراز فرمائے۔ آمین!۔ مجھے ایک بیماری ہے جو عرصہ پندرہ سال سے ہے‘ میرا ناک بند ہوجاتا ہے‘ چھینکیں آتی ہیں‘ نزلہ زکام رہتا ہے اور سونگھنے کی حس بھی ختم ہوجاتی ہے‘ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ ناک کےغدود کو الرجی ہے‘ میں نے اس کا بہت علاج کروایا ہے لیکن آرام نہیں آرہا‘ میں نے ہومیو پیتھک، انگریزی اور بہت سی دیسی ادویات استعمال کی ہیں بعض ادویات استعمال کرنے سے مجھے وقتی طور پر سکون رہتا ہے لیکن جب کچھ عرصہ دوائی کھانے کے بعد چھوڑدیتا ہوں تو پھر ویسے ہی بیماری زور پکڑ جاتی ہے یہ مجھے بادی چیزیں کھانے اور گھی اور تیل میں تلی ہوئی چیزیں کھانے سے زیادہ چھینکیں آتی ہیں اور زکام رہتا ہے اور دھواں، گردوغبار سے بھی زیادہ الرجی ہوتی ہے۔ (بوٹا‘ قصور)
مشورہ:الرجی کے مریضو ں کے لیے یہ ایک خدا ئی عطیہ ہے۔ سرسو ں کا تیل روزانہ صبح اور شام چند قطرے ناف ، ناک کے نتھنو ں میں اور مقعد کے اندر اور با ہر لگا ئیں ۔ میرے پا س بے شمار ایسے مریض آئے جو پرانی کھا نسی یہا ں تک کہ بچو ں کی کالی کھانسی، پرانی الرجی ، دمہ اور دما غی کمزوری میں مبتلا تھے جب ان کو یہ تیل لگانے والا نسخہ بتا یا گیا تو انہیں یقینی فائدہ ہوا۔ ایک مریض نے اپنا تجر بہ بیا ن کیا کہ وہ تیل 28 سال سے لگا رہا ہے ۔ اسے آج تک نزلہ ، زکام ، کیرا ، کانو ں ، آنکھو ں اور دما غ کی خشکی بالکل نہیں ہوتی۔ کہنے لگا مجھے آج تک دماغی کمز وری ،یا د داشت کی کمی کبھی نہیں ہوئی۔ ایک مریض آیا عرصہ دراز سے پرانی کھانسی میں مبتلا تھا ۔ میں نے بھی اسے ادویا ت دیں اور وہ بے شمار معا لجین سے علاج معالجہ کر وا چکا تھا لیکن فا ئدہ نہیں ہوا ۔ کھا نسی وقتی طور پر کم ہو جاتی لیکن پھر اس کا ایک دم دورہ پڑتا تھا ۔ اس سے مریض نڈھال ہو جا تا ۔ میں نے اسے مذکو رہ تیل لگانے کا عمل بتایا ۔ چند ہفتے یہ عمل ہوا ہی تھا کہ مریض نے شفا یا بی کی نوید دی ۔ ایسی عورتیں جو بچو ں کی تعلیمی ترقی میں غیر مطمئن ہیں انہیں چاہئے کہ وہ بچوں کو شروع سے ہی یہ تیل والا عمل شروع کروا دیں۔ حیرت انگیز فائدہ ہو تا ہے ۔
پاؤں کا اگلا حصہ سن: محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو خوش وسلامت رکھے۔ آمین ثم آمین۔ عرض خدمت یہ ہے کہ دو سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے کہ میرے پاؤں کے اگلے حصہ یعنی پنجے سن ہوچکے ہیں خاص طور پر انگلیاں بہت زیادہ‘ لہٰذا اپنے دواخانہ کی یا کوئی جڑی بوٹیاں وغیرہ بتائیں آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔ بندہ آپ کیلئے اور آپ کے بال بچوں کو ساری عمر دعائیں دے گا۔ اس وقت میری عمر 68 سال ہے اور کمر میں بھی سخت درد ہوتا ہے جس کی وجہ سے چلنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ (راشد خان‘ پشاور)
مشورہ:آپ بھنے ہوئے چنے چھلکے سمیت‘ بادام‘ کشمش ہموزن لے لیں۔مکس کرلیں۔ ایک ہاتھ میںجتنے آسکتے ہیں لے کر صبح کو کھالیں اور اتنے ہی رات کو کھالیں۔ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں انشاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائیگا۔
مہربانی رہنمائی فرمائیں: عرض ہے کہ بندہ ناچیز کافی عرصہ سے گناہ کررہا ہے اور اپنے ہاتھوں سے خود کو تباہ کرہا ہوں‘ تین ماہ بعد میری شادی ہے‘ مگر میں کسی قابل نہیں۔ عبقری رسالہ پڑھا تو امید قائم ہوئی انشاء اللہ میں ٹھیک ہوجاؤں گا۔ آپ سے دلی التجا کرتا ہوں کہ میری رہنمائی فرمائیں۔آپ کیلئے ہمیشہ دعاگو رہوںگا۔ (م۔ ا)
مشورہ: توبہ ہی علاج ہے۔ اچھی غذا کھائیں‘ انڈا‘ مرچ‘ گرم مصالحہ‘ مرغ وغیرہ سے پرہیز رکھیں۔ عمدہ انگور‘ کشمش‘ بادام‘ خالص مکھن مفید ہے۔ ٹھنڈی چیزوں بوتل‘ دودھ‘ دہی‘ چاول‘ ٹھنڈی سبزیوں سے پرہیز کریں۔ بکرے کا گوشت اور روٹی‘ کبھی بکرے کے گوشت میں سبزیاں ڈال کر پکا لیا کریں۔ سوسائٹی اور ماحول کی تبدیلی کیلئے برے دوستوں کی صحبت ترک کردیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 232 reviews.