Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قوت کی حفاظت اور بحالی

ماہنامہ عبقری - نومبر 2016ء

قارئین کرام! ہمارے معاشرے میں قوت کا لفظ عموماً مرد سے متعلق پڑھا لکھا اور موسوم کیا جاتا ہے حالانکہ یہ لفظ مرد و زن اور اس سے بھی پہلے بچے اور بچی کیلئے بولا اور سمجھا جانا چاہیے کہ انہی بچوں نے بڑا ہوکر مرد اور عورت بننا ہے۔ آج کے مہنگے دور اور نفسانفسی کے ماحول نے مجھے اور آپ کو اور ہمارے بچوں کو یوں متاثر کردیا ہے کہ نوخیز اس کے بعد جوان لڑکیوں کو بچے (سیزیرئن) آپریشن سے ہوتے ہیں اور جن کے ہوتے ہیں انہی کو پتہ ہوتا ہے کہ نئی زندگی ملتی ہے پھر زیادہ سے زیادہ ایک دو تین چار بچے، پھر اور پیدا نہیں کئے جاسکتے اور جسم بھدا بیماریوں سے بھرا ہوا۔ اب لڑکوں کی طرف آئیں تو خوبصورت کڑھے ہوئے جسموں والے‘ باحیا آنکھوں والے جوان کتنے نظر آتے ہیں‘ کھانے اور پینے سے اوپر ان کی سوچ و عمل جا ہی نہیں پاتا۔ ایسا جسم کیا محنت کرے گا! کیا دلچسپی ہوگی! کیا عمل وترقی ہوگی؟ اس کی اکثر مثالیں ہمارے آس پاس اور خود ہم میں موجود ہیں۔ اکثر نوجوانوں میں سپرم (حونیہ منویہ) کی قلت و کمزوری کو ہماری قومی بیماری نہ کہنا زیادتی ہوگی۔ لڑکیوں کے قد نہ بڑھنا‘ داڑھی مونچھوں کا آنا‘ ایام کی خرابیاں ہمارے ہر گھر کی شکایت ہے۔ اس کا علاج کتنا پیچیدہ‘ مہنگا اور بے یقینی نتائج ہیں یہ الگ داستان ہے ایسے میں ضرورت محسوس ہوئی کہ ایک ایسی آسان تحریر یادہانیوں پر مشتمل ہونی چاہیے جس سے میں اپنا، فی الٖضمیر بیان کرسکوں۔
طاقت کیا ہے؟ آپ کے ہاتھ سردی سے ٹھٹھر رہے ہیں‘ دونوں کو رگڑنے سے ہاتھ گرم ہونے لگیں گے‘ یہ رگڑ کی قوت ہے۔ گیند کو زور سے زمین پر ماریں تو اسی قوت سے واپس چھت کو جالگتا ہے‘ یہ ہے دھکیل کی قوت۔ یہ دو مثالیں ہیں‘ اب دیکھیں کہ ہمارا بنانے والا خالق و مالک کیا فرماتا ہے: ’’ہم نے انسان کو بنایا مشقت اُٹھانے والا‘‘ جو مشقت کرے گا جسمانی وروحانی صحت پائے گا اور یہاں قدر یہ ٹھہری ہے کہ سب کام دواؤں‘ غذاؤں‘ فوڈسپلیمنٹ سے ہوجائے‘ لیکن اکثر ناکامی ہوتی ہے‘ پھر صحیح پٹڑی پر چڑھنے میں دیر ہوجائے تو بیمار زندگی نتیجے میں ملتی ہے۔ پہلے اپنی سوچ ٹھیک کیجئے اس کیلئے اچھی کتابوں اور ماہرین سے فائدہ اٹھائیں۔ ہم علم والوں سے دوررہتے ہیں اور اشتہاری مہم والوں سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور آخر میں صحیح مشورہ دینے والے تک پہنچتے ہیں تو بہت وقت گزر چکا ہوتا ہے۔ صحت، وقت، پیسہ، عمر کا نقصان ہوچکا ہوتا ہے۔ پہلے سمجھ لیں کہ جس کام یا چیز کو آپ مال (باقی صفحہ نمبر 
و جان وقت دیتے ہیں وہ کام ہوتا ہے اور جس کام کو آپ یہ تین چیزیں نہیں دیتے وہ کام نہیں ہوتا۔ آج یہ تین نعمتیں حاصل ہوں تو بھی اپنی ذات یعنی اپنے جسم اور روح پر نہیں خرچ کرتے۔ جسم کو مٹی سے بنایا گیا ہے اس کی ضروریات مٹی سے پیدا کی گئی‘ روح آسمان سے اتاری گئی ہے اور اس کی غذا قرآن، جو کہ آسمانوں سے اتارا گیا ہے جسم کو پالنے کے تمام وسیلے کپاس، سبزی‘ پھل، پانی سب زمین سے اور روح کا سکون، اندر کا سکون خالق کے بنائے اصولوں میں رکھا ہے ایسا آدمی وہی تو ہوگا جوکامیاب و مطمئن ہوگا۔ نفسیاتی اور روحانی اطمینان: انسان ناسمجھی میں یا شروع سے تربیت نہ ہونے کی وجہ سے الٹی سیدھی حرکتیں کربیٹھتا ہے پھر ان پر نادم ہوتا ہے۔ بے چین، بے کل، غیرمطمئن رہنمائی نہ ملی تو اضطراب بڑھتا گیا۔ ہمارے ہاں بچے کو صرف کھلانے‘ پہنانے‘ پڑھانے پر توجہ دی جاتی ہے اور وقت نہ دینے سے بچے اندر سے خالی‘ آج ہم یہی کچھ کررہے ہیں۔ آج معالج کی نگاہ اللہ کی بجائے مریض کی جیب پر ہے تو یہ تاجر ہے‘ بے لوث ہو‘ باعلم ہو اور صحیح رہنمائی کرے تو اس کے مطابق غذا نہیں کھانی‘ ورزش نہیں کرنی‘ ذہنی سوچ کو درست نہیں کرنا۔ صرف دواؤں اور ٹانک کی تلاش کا سہارا لینا ہے اور میک اپ لباس وغیرہ پر زیادہ توجہ دینی ہے یعنی مریض و معالج کا اپنی اپنی جگہ مخلص ہونا اور ایک دوسرے سے تعاون کرنا ضروری ہے‘ ورنہ صحت حاصل نہ ہوگی۔ اپنے جسم روح پر مال جان وقت خرچ کریں۔ دیکھیں گھنٹوں منٹوں میں تبدیلی آتی ہے کہ نہیں، جسمانی قوت بحال ہوتی ہے کہ نہیں!

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 248 reviews.