Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یہ ٹوٹکے اپنائیے‘ بیوٹی پارلرز سے ہمیشہ کیلئے نجات پائیے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2016ء

چہرے پرکیل مہاسوں کو ختم کرنے کیلئے نیم کے تھوڑےسے پتے لے کر کچل لیں اور ملتانی مٹی بھگو کر اس میں شامل کردیں اور اسے اچھی طرح ملا کر پیسٹ کی صورت تیار کرلیں اور اس کا روزانہ چہرے پر لیپ کریں‘ استعمال کے پندرہ بیس منٹ کے بعد چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

خوبصورت اور پُرکشش نظر آنا کسے اچھا نہیں لگتا لیکن آج کل یہ خیال عام ہے کہ شخصیت کی خوبصورتی صرف بیوٹی پارلرز کی ہی مرہون منت ہے۔ ایسے میں وہ خواتین جن کی مالی حیثیت انہیں بیوٹی پارلر سے فیض یاب ہونے کی اجازت نہیں دیتی وہ اپنا دل مسوس کر رہ جاتی ہیں۔ افسردہ نہ ہوں۔ یہ خیال غلط ہے۔ ہمارے اردگرد ہمارے گھر میں ہی بہت سی چیزیں ایسی ہیں کہ خوبصورتی میں اضافہ کیلئے ان کا استعمال ہمیں معلوم ہی نہیں۔ اگر ہمیں معلوم ہوجائے کہ گھر میں موجود روز مرہ استعمال کی چیزیں اپنے اندر خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے کتنے زیادہ خواص رکھتی ہیں تو پھر یقین کیجئے کہ بیوٹی پارلرز کا تو کاروبار ہی بند ہوجائے۔آئیے! ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ گھر میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کو کس طرح آپ اپنی شخصیت اورچہرے کو جاذب نظر بنانے کیلئے استعمال کرسکتی ہیں۔
جلد کی چمک کیلئے: چہرے اور بازوؤں کی جلد کی رنگت میں نکھار لانے کیلئے ناریل کا تیل‘ ٹماٹر کا رس اور پسی ہوئی ہلدی ایک ہی وزن لے کر تینوں کو ملا کر پیسٹ بنالیں۔ روزانہ سونے سے پہلے پیسٹ سے چہرے اور بازوؤں پر لگا کر مساج کریں اور تقریباً آدھ پون گھنٹے کے بعد اسے قابل برداشت ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ چند دن کے استعمال سے ہی جلد صاف اور گوری ہونے کے ساتھ ساتھ چمکنے بھی لگے گی۔ دہی ایک چائے کا چمچ، ناریل کا تیل ایک چائے کا چمچ‘ دودھ ایک چائے کا چمچ اور چٹکی بھر پسی ہلدی لے کر انہیں اچھی طرح یک جان کرلیں جب یہ پیسٹ کی صورت اختیارکرلے تو اسے چہرے اور گردن پر لگا کر کچھ دیر مساج کریں اور وقتِ کلینزنگ اسی طریقے سے پیسٹ تیار کرکے استعمال کریں۔ استعمال کے آدھ گھنٹے کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ اور گردن دھولیں کچھ ہی دنوں کے استعمال سے فرق صاف نظر آنے لگے گا۔
صحت مند اور چمکدار ناخن: خواتین کے ہاتھوں کے ناخن عموماً گھریلو کام کاج کے دوران ٹوٹ جاتے ہیں‘ انہیں صحت مند، مضبوط اور چمکدار بنانے کیلئے لیموں بہترین چیز ہے۔ لیموں استعمال کرنے کے بعد اس کا بچا ہوا رس اور ریشوں والے حصے سے روزانہ ناخنوں پر مساج کریں۔ اس طرح یہ مضبوط اور چمکدار ہوجائیں گے۔ یہ عمل جاری رکھا جائے تو ناخن ٹوٹنے کی شکایت بھی دور ہوجائے گی۔
کیل مہاسوں سے بچاؤ: کیل مہاسوں سے بچنے اور چہرے کی شفاف جلد کیلئے چھلے ہوئے آلو کا عرق ایک چائے کا چمچ لے کر اس میں آدھا چمچ لیموں کا رس شامل کرلیں اور اس پیسٹ سے چہرے پر مساج کریں۔ یہ عمل روزانہ کریں اور لگانے کے ایک گھنٹے کےبعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں (چاہے تو رات بھر لگا رہنے دیں)۔
کیل مہاسوں سے بچاؤ: کیل مہاسوں سے بچنے اور چہرے کی شفاف جلد کیلئے چھلے ہوئے آلو کا عرق ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس شامل کرلیں اور اس پیسٹ سے چہرے پر مساج کریں۔ یہ عمل روزانہ کریں اور لگانے کے ایک گھنٹے کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں (چاہے تو رات بھر لگا رہنے دیں) یہ عمل ر وزانہ کریں تو نہ صرف چہرے کی جلد صاف ہوجائے گی بلکہ دن بھر چہرے پرپڑنے والی گرد کو بھی مساموں میں جمع ہونے کا موقع نہیں ملے گا، کیل مہاسے انہیں مسام کے بند ہونےکے بعد پیدا ہوتے ہیں اور اچھے خاصے چہرے کو گہن لگ جاتا ہے۔ مذکورہ بالا عمل سے چہرے کی کشش میں بھی اضافہ ہوگا۔ چہرے پرکیل مہاسوں کو ختم کرنے کیلئے نیم کے تھوڑےسے پتے لے کر کچل لیں اور ملتانی مٹی بھگو کر اس میں شامل کردیں اور اسے اچھی طرح ملا کر پیسٹ کی صورت تیار کرلیں اور اس کا روزانہ چہرے پر لیپ کریں‘ استعمال کے پندرہ بیس منٹ کے بعد چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ چند دن کے متواتر استعمال سے کیل، مہاسے مکمل طور پر ختم ہوجائیں گے۔
بالوں کی چمک: ایک کنو کا عرق نکال لیں اور اس میں حسب ضرورت پانی (بہت زیادہ مقدار نہیں ہونی چاہیے) پانچ قطرے شہد اور پانچ قطرے عرق صندل ملا کر اچھی طرح لگالیں پندرہ بیس منٹ بعد پانی سے بالوں کو اچھی طرح دھولیں‘ بال چمکدار ہوجائیں گے اور ان میں سے بھینی بھینی سی مہک آنے لگے گی۔ یہ عمل کم از کم ہفتے میں ایک بار ضرور کریں۔ہونٹوں کے اطراف سیاہی: ہونٹوں کے اطراف کی جلد سیاہ ہونے لگے تو اس سے ہونٹوں اور ان پر لگی لپ اسٹک کی خوبصورتی ماند پڑجاتی ہے۔ اس سیاہی کو ختم کرنے کیلئے صندل کی لکڑی کا پاؤڈر، بادام کی گری کا پاؤڈر ہم وزن لے کر تھوڑے سے دودھ میں ملا کر پیسٹ تیار کرلیں اور اس سے مساج کریں اور تقریباً آدھ گھنٹے کے بعد منہ دھولیں۔ ایک ہفتے کے استعمال سے ہی سیاہی سے چھٹکارا مل جائے گا۔ہونٹوں کی نمی: ہونٹ کٹے پھٹے یا خشک ہوں تو ان کی قدرتی نمی بحال کرنے کے لیے ناریل کا تیل دو چمچ، تھوڑا سا لیموں کا رس، تین قطرے لیمن آئل اور ایک چائے کا چمچBeeswax لے کر کسی برتن میں ہلکا سا گرم کرلیں۔ جب یہ اجزا باہم یک جان ہوجائیں تو کسی بوتل میں محفوظ کرلیں اور اس سے ہونٹوں پر مساج کریں۔ ہونٹ خوبصورت ہوجائیں گے اور ان کی خشکی ختم ہوجائے گی۔
آنکھوں کی تھکن دور کریں:آنکھوں میں تھکن محسوس ہو تو آنکھیں موند کر پپوٹوں کی کچھ دیر تک برف کی ٹکڑیوں سے ٹکور کریں اور ذہن کو خالی چھوڑ دیں‘ آدھے گھنٹے کے اندر اندر آنکھوں کی تھکن غائب ہوجائےگی۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 291 reviews.