Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پوچھتی ہیں؟

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

گھر بسانا چاہتی ہوں: میں اٹھارہ برس کی تھی جب مجھے میری ایک دوست نے نشے کا سگریٹ پلایا۔ میرا حلق کڑوا ہوگیا لیکن پھر نشے کے سُرور نے مجھے اسیر کرلیا۔ پہلے پہل دوست پلاتی رہی‘ کچھ عرصہ بعد ماں مرگئی‘ باپ پہلے ہی فوت ہوچکا تھا‘ اب میں نشے کی خاطر چوریاں کرنے لگی۔ اسی نشے نے مجھے یونیورسٹی سے نکلوایا۔ جب میرے محلے میں اس لعنت کےہاتھوں ایک جوان ختم ہوا‘ تو مجھے ہوش آیا۔ نہا دھو کر نماز پڑھ کر اللہ سے توبہ کی کہ اب کبھی نشہ نہیں کروں گی۔ نشہ چھوڑنے کے بعد مجھے کئی جسمانی اور نفسیاتی اذیتوں سےگزرنا پڑا مگر میں اللہ سےوعدہ کرچکی تھی‘اس لیے دوبارہ اسے ہاتھ نہیں لگایا‘ میں ٹیچنگ کرسکتی تھی‘ ایک اچھے سکول میں نوکری ملی‘ اس کے ذریعے پیٹ پالنےکی کوشش کی۔ رقم جمع کرکے چھوٹی بہن کی شادی کردی۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں۔ ملنے والوں کےپاس بہن کو بھیجا‘ تو انہوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ لڑکی نشئی ہے‘ اسے اپنے گھر نہیں لاسکتے۔ لڑکا مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ مجھے جانتا ہے۔ مجھے اعتراف ہے کہ میں نشہ کرتی تھی مگر اب میں توبہ کرچکی ہوں‘ تو لوگ میری بات کا یقین کیوں نہیں کرتے؟ کبھی کبھی دل چاہتا ہے کہ دوبارہ نشہ شروع کردوں۔ میں ایک دوراہے پر کھڑی ہوں‘ اپنا گھر بسانا چاہتی ہوں مگر لوگ میرا ساتھ نہیں دے رہے۔ میں کیا کروں۔ (س۔ش)
مشورہ: اکثر دیکھا گیا ہے کہ مذاق مذاق میں دوست نشے کا سگریٹ پلادیتے ہیں اور پھر پینے والا بری عادت کا شکار ہوجاتا ہے۔ یہ تو حقیقت ہے کہ نشہ کرنے والےکا اعتبار نہیں ہوتا مگر آپ نے نشہ چھوڑ کر بڑی ہمت کی ہے‘ اب اپنے عہد پرقائم رہیے۔ اگر وہ لڑکا آپ کو جانتا ہے تو رفتہ رفتہ اپنے گھر والوں کو راضی کرلے گا۔ آپ پریشان نہ ہوں اور اپنے کام میں لگی رہیں۔ تھوڑا اور انتظار کیجئے‘ معاملات صحیح ہوجائیں گے۔ آپ کی بہن کو چاہیے کہ گاہے بگاہے اس لڑکے کے گھر والوں سے ملتی رہے‘ امید ہے آپ کا اچھا کردار دیکھ کر اس کے اہل خانہ راضی ہوجائیں گے۔ آج کل اچھے رشتے مشکل سے ملتے ہیں۔ والدین کو چاہیے کہ نوجوان بچیوں پر نظر رکھیں‘ ان کی سہیلیوں سے ملتے رہیں‘ گھر میں سے زیور اور روپے غائب ہونے لگیں تو بچوں کی نگرانی سخت کردیں۔ والدین کا فرض ہےکہ جوان اولاد پر نظر رکھیں تاکہ وہ بگڑنے نہ پائیں‘ بچے تبھی ٹھیک رہ سکتے ہیں۔
ہونٹ پھٹ جاتے ہیں: میرے ہونٹ پھٹ کر کھردرے ہوگئے ہیں جن سے خون بھی نکلتا ہے۔ رنگ بھی خراب ہورہا ہے۔ یہ خرابیاں کیونکر دور ہوں گی؟(نعیمہ‘راولپنڈی)
مشورہ: سردیوں میں آپ پٹرولیم جیلی لگائیے‘ مزید برآں سوتے وقت بلاناغہ کسی بھی تیل میں تھوڑی سی روئی بھگو کر ناف میں رکھیے۔ گلاب کی 1/4 پیالی عرق میں آدھی چمچی سے کم زیتون کا تیل ملا کر رکھ دیجئے۔ رات کو اس آمیزے کے آدھا چمچ میں تین قطرے لیموں کا رس ملا کرہونٹوں پرلگائیے۔ یہ نہ کرسکیں تو پٹرولیم جیلی ضرور لگائیے‘ ہونٹ نرم ہوجائیں گے۔
تھوڑی محنت کریں: میرے والدین کے پاس اللہ کا دیا سب کچھ ہے مگر جب میں پڑھنے بیٹھوں تو عجیب وغریب خیالات آتے ہیں اور پڑھائی کا سلسلہ درہم برہم ہوجاتا ہے۔ میں ایسا کیا کروں کہ امتحان میں کامیاب ہوجاؤں؟ میں بہت پریشان ہوں کبھی کبھی زندگی سے ناامید بھی ہوجاتی ہوں۔ (ن،ملتان)
مشورہ: آپ تو بڑے خوش قسمت ہیں کہ والدین اپنی حق حلال کی کمائی آپ کی تعلیم پر لگانے کو تیار ہیں مگر آپ پڑھائی سے پیچھا چھڑا رہی ہیں۔ تھوڑی سی محنت کرلیں پھر شادی کا ارادہ کریں۔ آپ کسی روز عبقری دواخانہ جائیے‘ وہاں حضرت حکیم صاحب کے اسسٹنٹ صاحب بیٹھتے ہیں ان سے دماغ کو تقویت پہنچانے کیلئے کوئی دوا تجویز کرائیے۔ جن کے پاس دولت اور فالتو وقت ہو‘ ان کے ذہن میں عموماً فاسد خیالات آتے جاتے رہتے ہیں۔ دوا کھانے سے آپ تندرست ہوجائیں گے۔
میری طبیعت اور معاشی مسائل: میرے گھرانے کے مالی حالات اچھے نہیں‘ اس لیے میں کوئی ملازمت کرنا چاہتی ہوں‘ بتائیے سلائی کڑھائی کے علاوہ کیا کرسکتی ہوں؟ یاد رہے کہ میری طبیعت صحیح نہیں رہتی‘ دوسرے مسائل بھی ہیں۔ (ام عرفان‘ اوکاڑہ)
مشورہ: ماہانہ نظام کی خرابی کی وجہ سے آپ کی طبیعت خراب رہتی ہے۔ قریب کوئی شفاخانہ ہو تو حکیم کو دکھا کر دوا تجویز کرائیے۔ اس خرابی میں چکر آتے ہیں اور کمزوری و گیس پیدا ہوتی ہے۔ آپ گھر میں چھوٹے بچوں کیلئے ٹیوشن سنٹر کھول لیں یا انہیں قرآن پاک پڑھانے لگیں۔ آپ کی صحت بھی ایسی نہیں کہ زیادہ کام کرسکیں۔ آپ پہلی سے پانچویں جماعت کے بچوں کو پڑھاسکتی ہیں۔ اللہ کے نام لے کر کام شروع کریں۔
ملٹھی کے فوائد: گزشتہ ہفتے ایک معروف ڈاکٹر زچہ و بچہ کا فون آیا کہنے لگیں: مجھے ایک صاحب نے ملٹھی کا سفوف اور اس کے بارے میں آپ کا پرانا مضمون بھیجا ہے۔ ملٹھی وہ باہر سے منگوا اور پسوا کر استعمال کرتے ہیں۔ بے شمار لوگوں کو اس سے فائدہ ہوا۔ انہوں نے مجھے بھی معدے کی تکلیف کیلئے ملٹھی بھیجی ہے۔ ‘‘ میں نے ان سے کہا کہ ملٹھی بہت مفید شے ہے‘ آپ ضرور کھائیے۔
میری ایک عزیزہ کو معدے اور آنتوں کی تکلیف تھی جو کسی علاج سے ٹھیک نہ ہوئی۔ آسٹریلیا سے ان کی بہن نے لکھا یہاں ریڈیو پر ایک پروگرام‘ ’’آپ کامعالج‘‘ چلتا ہے۔ اس میں بتایا گیا کہ ملٹھی بڑی مفید بوٹی ہے جو پیٹ کے جملہ امراض میں کام آتی ہے۔ پھر یہ ٹوٹکہ بتایا گیا پسی ملٹھی ایک چمچ رات کو ایک پیالی پانی میں بھگودیں۔ صبح چھان کر رکھ لیں۔ یہ پانی ہلکا گرم کرکے دن میں چھ بار پینا ہے۔ ان کی عزیزہ نے تین ہفتے یہ بے ضرر علاج کیا‘ تو حیرت انگیز طور پر ٹھیک ہوگئیں۔ اسی طرح بڑی آنت کے سرطان کی ایک مریضہ نے ملٹھی کا استعمال شروع کیا۔ دو ہفتے بعد ان کی طبیعت سنبھلی اور وزن بڑھنے لگا۔ بڑی بوڑھیاں بھی اس سے گھریلو علاج کرتی تھیں۔ پیٹ درد میں ملٹھی کا چھٹا ٹکڑا موٹا کوٹتیں‘ تھوڑا سا پودینہ اور دو بڑی الائچیاں ملاتیں اور پھر پانی میں ملا کر قہوہ بنالیتیں۔ جب پانی کو تین چار جوش آجاتے‘ تو ٹھنڈا کرنے کے بعد چینی یا نمک ملا کر تھوڑا تھوڑا پلاتیں۔ وقفےکے ساتھ دینےسے معدے کی تیزابیت دور ہوجاتی ہے۔ عام کھانسی میں بھی ملٹی پیس کر چوسنے سے افاقہ ہوتا ہے۔ ملٹھی کا چھلکا اتار کر استعمال کرنا چاہیے۔ میری عزیز نے مجھے گلگت سے گلاب کے ڈنٹھل لاکردئیےاور بتایا کہ غیرملکی سیاح انہیں بھاری قیمت پر خریدتے ہیں۔ ایک پیالی پانی میں گلاب کے دو خشک ڈنٹھل اور ملٹھی کا موٹا کوٹا ہوا چھوٹا ٹکڑا ڈال کر پکائیے۔ اچھی طرح پک جائے تو چائے کی طرح دم دے کر پی لیں۔ سردی کے موسم میں حسب خواہش لیموں کا رس‘ ایک چمچ شہد‘ پسی کالی مرچ یا گرم مسالے کی ذرا سی چٹکی بھی ملا سکتی ہیں۔ یہ خوش ذائقہ قہوہ قوت بخش اور نزلہ‘ زکام‘ کھانسی سے بچاتا ہے۔ چین میں ملٹھی کو ازسر نوجوان کردینے والی بوٹی سمجھا جاتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 360 reviews.