Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آئیے! رمضان کی بہاریں مل کر لوٹیں

ماہنامہ عبقری - مئی 2017ء

حضرت سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص تم میں سے روزہ افطار کرنا چاہے اس کو چاہیے کہ وہ کھجور سے افطار کرے اس لئے کہ کھجور برکت کا سبب ہے اگر کھجور نہ ملے تو پانی سے افطار کرے اس لئے کہ پانی پاک کرنے والا ہے۔

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ شعبان کے آخری دن رسول اللہ ﷺ نے ہمارے سامنے خطبہ دیا اورفرمایا کہ اے لوگو! ایک بڑے مہینے نے تم پر سایہ ڈالا ہے جو بڑا بابرکت مہینہ ہے ‘یہ ایسا مہینہ ہے کہ اس میں ایک رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے‘ خداوند تعالیٰ نے اس مہینے کے روزے فرض قرار دیئے ہیں اور اس رات کی عبادت نفل قرار دی ہے جو شخص اس مہینے میں کسی نیکی سے خدا کی قربت تلاش کرے یعنی خدا تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے نفل عبادت کرے‘ اس کا ثواب اتنا ہی ہوتا ہے جتنا فرض کا‘ رمضان کے مہینے کے سوا دوسرے مہینوں میں اور جو شخص ادا کرے اس مہینہ میں فرض کو اس کا ثواب اتنا ہے جتنا رمضان کے سوا دوسرے مہینوں میں ستر فرض ادا کرنے کا ثواب اور یہ مہینہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا ثواب جنت ہے اور یہ مہینہ غم خواری کا ہے اور یہ مہینہ ایک ایسا مہینہ ہے جس میں مومن کا رزق زیادہ کیا جاتا ہے‘ جو شخص اس مہینہ میں کسی روزہ دار کا روزہ افطار کرائے وہ اس کیلئے گناہوں کی بخشش کا سبب ہوتا ہے اور دوزخ کی آگ سے نجات کا ذریعہ اور روزہ دار کے ثواب کے برابر اور اس سے روزہ دارکے ثواب میں بھی کوئی کمی نہیں ہوتی۔ ہم نے پوچھا یارسول اللہﷺ! ہم سب کے پاس اتنا سامان نہیں ہے کہ اس سے ہم روزہ داروں کے روزے افطار کرائیں؟آپ ﷺنے فرمایا: عطا فرماتا ہے خداوند تعالیٰ یہ ثواب اس شخص کو بھی جو اس کے ایک گھونٹ یا ایک کھجور یا پانی کے ایک گھونٹ سے کسی کا روزہ افطار کرائے اور جو شخص روزہ دار کو پیٹ بھر کر کھانا کھلائے سیراب کرے گا اس کو اللہ تعالیٰ میرے حوض سے ایسا کہ پھر کبھی اس کو پیاس نہ لگے گی یہاں تک کہ وہ جنت میں جائے اور یہ مہینہ ایسا مہینہ ہے کہ اس کی ابتداء رحمت ہے اور درمیان میں مغفرت اور آخر میں دوزخ سے نجات اور جس شخص نے اس مہینہ میں ایک غلام (روزہ دار) سے کم کام لیا اور اس کے کام میں تخفیف کردی۔ بخش دیا‘ اللہ اس کو دوزخ سے نجات دیتا ہے۔ (بیہقی) ۔حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا: رمضان اور قرآن بندہ کی سفارش کریں گے۔ چنانچہ روزہ یہ کہے گا اے پروردگار! میں نے اس کو کھانے اور خواہشات سے دن میں روکے رکھا‘ پس اس کیلئےمیری سفارش کو قبول فرما اور قرآن یہ کہے گا کہ میں نے اس کو رات نیند سے باز رکھا یعنی سونے نہیں دیا پس اس کے حق میں تو میری سفارش قبول کر ‘پس ان کی سفارش قبول کی جائیں گی۔ (بیہقی) حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ بہشت آراستہ کی جاتی ہے۔ آپ ﷺ نے ارشادفرمایا کہ جب رمضان کا پہلا دن ہوتا ہے تو عرش الٰہی کے نیچے جنت کے درختوں کے پتوں سے ہوا چلتی ہے حوروں پر‘ پس کہتی ہیں وہ حوریں اے پروردگار اپنے بندوں کو ہمارا شوہر بنادے کہ اس کی صحبت کی لذت سے ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور ان کی آنکھیں ہماری مجامعت کی لذت سے ٹھنڈی ہوں۔ (بیہقی)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کہ روزہ رکھو چاند دیکھ کر اور افطار کرو یعنی روزہ کو ختم کرو چاند دیکھ کر اور اگر ابر ہوتو شعبان کے پورے تیس دن کرلو اور اسی طرح رمضان کے۔ (بخاری و مسلم) حضرت عمارہ بن یاسر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے مشکوک دن کا روزہ رکھا‘ اس نے ابو القاسم ﷺ کی نافرمانی کی۔ (ابو دائود‘ ترمذی‘ نسائی ابن ماجہ دارمی) حضرت سہل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ لوگ ہمیشہ بھلائی میں رہیں گے جب تک افطار میں جلدی کریں گے یعنی آفتاب غروب ہونے کے بعد فوراً ہی افطار کریں گے۔ (بخاری و مسلم) حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص فجر سے پہلے روزہ کی نیت نہ کرے اس کا روزہ نہیں ہے۔ (ترمذی‘  ابودائود نسائی دارمی) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: خداوند تعالیٰ نے کہا ہے کہ میرے بندوں میں سب سے پیارا بندہ وہ ہے جو روزہ افطار کرنے میں جلدی کرے۔ (ترمذی)حضرت سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص تم میں سے روزہ افطار کرنا چاہے اس کو چاہیے کہ وہ کھجور سے افطار کرے اس لئے کہ کھجور برکت کا سبب ہے اگر کھجور نہ ملے تو پانی سے افطار کرے اس لئے کہ پانی پاک کرنے والا ہے۔ (ترمذی ابو دائود‘ احمد ابن ماجہ دارمی)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ مومن کا بہترین سحر کا کھانا کھجور ہے۔ (ابودائود)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 733 reviews.