Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شیمپو کی تباہ کاری‘ گنجا سر اورپھر آسان ٹوٹکہ سے گھنے بال

ماہنامہ عبقری - اپریل 2018ء

بچپن میں میرے بال بہت گھنے اور تیزی سے بڑھتے تھے‘ بہت خوبصورت بال تھے‘ بال ننگے اور کھلے زیادہ رکھتی تھی‘ چھٹی کلاس میں ہی تھی کہ بال باریک اور کمزور ہونا شروع ہوگئے۔ اب میں فرسٹ ایئر میں ہوں‘ اب تو گھر میں سب کو لگتا تھا کہ میں کچھ ماہ تک گنجی ہوجاؤں گی

 

آسان ٹوٹکہ! سر کا اجڑا آنگن گھنے بالوںسےپھر آباد
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کی ہر دعا و ضرورت کو آپ کی زبان پر آنے سے پہلے قبول فرمائے‘ آپ کا سایہ ہم پر سلامت رہے۔ آمین!۔ ماہنامہ عبقری اور آپ کے درس سے پوری امت کو بہت زیادہ نفع ہورہا ہے۔ میرے پاس بھی (جو میں نے اور میرے گھر والوں نے آزمائے) نسخے اور اعمال ہیں اور ہمیں ان سے واضح نفع ملا ہے۔ قارئین عبقری کی خدمت میں پیش کرتی ہوں:۔
بال گرنا ختم: بچپن میں میرے بال بہت گھنے اور تیزی سے بڑھتے تھے‘ بہت خوبصورت بال تھے‘ بال ننگے اور کھلے زیادہ رکھتی تھی‘ چھٹی کلاس میں ہی تھی کہ بال باریک اور کمزور ہونا شروع ہوگئے۔ اب میں فرسٹ ایئر میں ہوں‘ اب تو گھر میں سب کو لگتا تھا کہ میں کچھ ماہ تک گنجی ہوجاؤں گی‘ کیونکہ میرے بال بچپن کی نسبت صرف دس فیصد رہ گئے تھے اور اب پہلے سے بھی تیزی سے جھڑرہے تھے‘ میں کنگھی کرنے اور بالوں کو دھونےسے بھی ڈرتی تھی۔ بال پانی کے ساتھ پانی کی طرح بہتے تھے پھر ماما (والدہ) نے درس میں شیمپو کے نقصان سنے اور میرے بال خراب ہونے کی اصل وجہ یہی سمجھی کیونکہ اب تو تیل کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہورہا تھا۔ پھر میں نے شیمپو چھوڑ کر اک دیسی طریقہ اپنا تین ماہ استعمال کیا ہے‘ ابھی میرے بال جو کافی وقت سے لمبا ہونا بالکل بند تھے‘ تین ماہ میں کافی لمبے ہوگئے‘ گرنا بالکل ختم‘ نرم و ملائم ہوگئے اور بالوں میں شائننگ آگئی ہے۔ میں صرف ہفتے میں ایک دو مرتبہ بال دھوتی ہوں۔ نہانے کے بعد دس یا پندرہ منٹ کے بعد ننگے سر بالکل نہیںہوتی‘ گھر میں کسی کو بال نظر نہیں آنے دیتی‘ ایک یا دو منٹ میں کنگھی کرکے اور تیل لگا کر سر مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھتی ہوں اور سر جس چیز سے دھوتی ہوں وہ ٹوٹکہ درج ذیل ہے:۔
ھوالشافی: سکاکائی‘ آملے‘ بہیڑے تمام ایک پاؤ‘ میتھی دانہ چھٹانک‘ دال ماش ایک پاؤ‘ ان سب کو پسوا لیں۔ نہانے سے ایک دن پہلے اس کو بالوں کی مناسبت سے لے کر پانی میں تھوڑی دیر پکائیں‘ پکانے سے سکاکائی اور پانی یکجان ہوجائے گا۔ پکانے سے سکاکائی جب ابلنا شروع ہوجائے تو تو تھوڑا مزید پکا کر چولہے سے اتار لیں‘ پانی کی مقدار اتنی ہو کہ وہ اس مکسچر سے ایک انچ اوپر ہو‘ ایک دن بھیگا رہے‘ اگلے دن اس سے بال دھولیں۔دھوتے وقت تیل کی طرح بالوں میں لگائیں اور کچھ بالوں کے اوپر لگائیں اور اچھی طرح مساج کریں‘ اگر کچھ دیر بالوں میںلگا رہے تو بہت زیادہ فائد ہوگا۔ دھونے پر بالوں میں اچھی طرح پانی بہائیں تاکہ اس کے ذرات بالوں سے نکل جائیں‘ اگر نہ نکلیں تو بعد میں کنگھی سے نکال لیں۔ ایک دو مرتبہ دھونا مشکل لگتا ہے لیکن بعد میں آسانی ہوجاتی ہے۔ قارئین! تھوڑی مشکل ضرور ہے مگر اس کا فائدہ بہت زیادہ ہے۔میں نے تین ماہ تک شیمپو کو ہاتھ لگنا تو درکنا دیکھا بھی نہیں۔ الحمدللہ ! اب میرے بال انتہائی خوبصورت‘ لمبے اور گھنے ہوگئے ہیں۔ ان شاء اللہ اب میں اپنے بالوں کی نمائش نہ کروں گی‘ ہمیشہ ڈھانپ کر رکھوں گی حتیٰ کہ میں اب اتنی حساس ہوگئی ہوں کہ اپنی ماما (والدہ) کو بھی بال نظر نہیں آنے دیتی۔
چھ ماہ کا بخار دو دن میں ختم
میری بہن (ر) بچپن میں بہت بیمار رہتی تھی‘ دس سال کی عمر میں اس کو ایسا بخار چڑھا کہ چھ ماہ تک نہ اترا‘ بہت زیادہ ڈاکٹروں اور حکماء سے علاج کروایا‘ بخار کے متعلق ہر کوئی اپنی الگ الگ رائے دیتا‘ سب گھر والے بہت زیادہ پریشان تھے‘ بہن کی صحت دن بدن خراب سے خراب تر ہورہی تھی۔ معالجین تو خوب ڈرانے لگے کہ اب اس بچی کو دوڑے بھی پڑنے لگ جائیں گے‘ آخر اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمیں حضرت حکیم صاحب سے ملاقات کیلئے ٹوکن مل گیا‘ جب ہم ملاقات کرنے آئے تو ہم نے اپنی بہن (ر) کابتایا آپ نے ایک نسخہ دیا‘ جب ہم نے وہ نسخہ اسے استعمال کروایا تو دوسرے دن ہی چھ ماہ سے جو بخار نہیں اتر رہا تھا وہ اتر گیا اور کچھ عرصہ استعمال کروانے سے میری بہن بالکل صحت یاب ہوگئی۔ پہلے سب (ر) کی وجہ سے ماما (والدہ) کو باتیں کرتے تھے کہ تم نے اپنی بچی کا کیا حال کررکھا ہے‘ اس کو کچھ کھلاتی پلاتی نہیں؟ مگر اب (ر) ماشاء اللہ 16 سال کی ہے اور سب اس کو حیران ہوکر دیکھتے ہیں کہ ماشاء اللہ یہ کیا تھی اور کیا بن گئی ہے۔ نسخہ کے استعمال کے بعداس کی صحت دن بدن بہتر سے بہترین ہوتی گئی‘ ماشاء اللہ اب خاندان کے کی تمام لڑکیوں سے خوبصورت ہے۔
قریب تھا کہ میری آواز ختم ہوجاتی
پانچ ، چھ سال سے میری آواز اور گلا خراب تھا‘ اگر میں بولتی تو لگتا اب آواز ختم ہونے والی ہے اورتھوڑی دیر باتیں کرنے سے میرا سارا جسم اوراعصاب تھک جاتے اور جب میں خاموش رہتی یا صبح اٹھتی تو آواز نکلتی ہی نہیں تھی‘ بہت اونچی اور بُری آواز نکلتی تھی‘ مجھے معلوم تھا کہ میرا گلا ٹھیک نہیں ہوسکتا۔ جب میں چھوٹی تھی تب میری آواز بہت پیاری تھی مگر پھر آہستہ آہستہ گلا خراب ہوتاگیا اور میری آواز بد سے بدترین ہوگئی۔ پھر ایک دن میں جوش میں آئی اور نمک والے پانی کے غراغرے کرنا شروع کردئیے۔ ایک ہفتہ صبح و شام میں نے یہ ٹوٹکہ آزمایا۔ الحمدللہ! میرا گلا اب بالکل ٹھیک ہوگیا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 599 reviews.