Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چیخ رہا ہوں٭سفید چادر اور ٹوٹے چاول٭وہ اجنبی عورت٭ حساب کا پرچہ کینسل٭

ماہنامہ عبقری - اپریل 2018ء

میں چیخ رہا ہوں: میںنے دیکھا میں ایک جگہ کھڑا ہوا ہوں اور میرے پوورے جسم میں ببول کی جھاڑیاں لپٹی ہوئی ہیں جن کے سبب مجھے بہت تکلیف ہورہی ہے اور میں تکلیف سے چیخ رہا ہوں، پھر میں نے دیکھا کہ میرے دائیں ہاتھ کی جانب مجھ سے چند سو گز کے آگے حضور پاکﷺ اپنے صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ساتھ کھڑے ہیں، ان میں شاید حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہٗ بھی ہیں، میں آپ ﷺ کو مدد کے لئے پکارتا ہوں مگر آپ ﷺ میری جانب دیکھ کر صرف تبسم فرماتے ہیں۔ کانٹے میرے جسم میں لپٹتے جارہے ہیں، اتنے میں درخت کی جھاڑی سے آواز آئی ہم نے تو اچھوں اچھوں کو نہیں چھوڑا۔ اسی لمحے میں دیکھتا ہوں کہ مرے بائیں ہاتھ کی جانب تھوڑا سا آگے رحل میں قرآن مجید رکھا ہوا ہے اور میں تھوڑی ہمت کرکے قرآن مجید کو اٹھا لیتا ہوں اور اپنے سینے سے لگا لیتا ہوں۔ اسی وقت جھاڑی کے کاٹنے میرے جسم میں سے اترتے ہوئے نکل جاتے ہیں، اس کے بعد آپ ﷺ اپنے صحابہ اکرام رضی اللہ عنہ کے ساتھ میرے پاس موجود ہوتے ہیں اور میرے کندھے پر ہاتھ رکھ کر تبسم فرماتے ہیں۔
تعبیر: آپ کا خواب ماشاء اللہ مبارک ہے اور اس بات کا اشارہ ہے کہ دین برحق پر عمل کرنے میں شدت کی مخالفت اور تکلیفیں برداشت کرنا پڑیں گی، تاہم اس طرف بھی متوجہ کیا گیا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، اگر صبر اور استقامت سے کام لیا اور قرآن مجید کو تھامے رکھا تو ان شاء اللہ کامیابی نصیب ہوگی اور تمام مخالفین ناکام ہو جائیں گے۔ آپ قرآن پاک پڑھنے اس کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کیا کریں، انشاء اللہ غیبی مدد حاصل ہوگی۔ واللہ اعلم۔
سفید چادراور ٹوٹے چاول: میں نے دیکھا کہ زمین پر سفید چادر بچھی ہے اور میں اس پر بیٹھی ہوں۔ میرے پاس ایک وین کھڑی ہے ۔ میں سفید چادر پر بیٹھ کر چائے پی رہی ہوں اور میرے آگے بہت سے چینی دان رکھے ہیں، پھر دیکھاکہ پرانے گھر کی چھت پر ہوں اور وہاں ایک ٹب پانی سے بھرا ہے، اوپر میری دو آنٹیاں ہیں، دیکھاکہ چاول کچھ ٹوٹ گئے ہیں تو میری بہن ان کو پرنالے میں ڈال کر بہا دیتی ہے۔
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو اپنی دوستوں سے بہت فائدہ پہنچے گا، نیز خوشی اور خوشحالی کا بھی اشارہ ہے۔ آپ پنج وقتہ فرض نمازوں کے بعد یَا بَدِیْعُ 21/21بار پڑھ کر دعا کرلیاں کریں۔ واللہ اعلم
حساب کا پرچہ کینسل:میں نے دیکھا کہ ایک دکان میں ہوں۔ میں، میرا بھائی اور دوسرے لوگوں کا حساب کا امتحان ہونے والا ہے۔ دکاندار کہتا ہے کہ یونیورسٹی کیسے جائیں گے، میں کہتی ہوں کہ بھائی تو بائیک پر پڑھنے گیا ہوا ہے تو ایسا کرتے ہیں کہ رکشے پر چلے جائیں گے اور پھر اتنے میں شور اٹھتا ہے کہ حالات بہت خراب ہیں لہٰذا حساب کا پرچہ کینسل ہوگیا ہے، میں دکان سے نکلتی ہوں تو ساتھ والی گلی میں پرانا گھر آجاتا ہے اور وہاں چھوٹے چھوٹے بچے قربانی کے جانور لے کر گزر رہے ہوتے ہیں، ان میں گائے بیل شامل ہیں جو کافی بڑے ہوتے ہیں ، پھر ایک آدمی کو دیکھتی ہوں کہ وہ کہتا ہے کہ حالات کی خرابی کی وجہ سے جو کھانے پینے کا اہتمام کیا تھا ضائع ہو جائے گا، لہٰذا لوگوں کے گھروں میں بانٹ دیتا ہوں، بڑا ٹب اس کے پاس ہوتا ہے، اس میں بہت سی پلیٹیں ہوتی ہیں، ان میں انار ، انگور اورکیلے کٹے ہوئے رکھے ہوتے ہیں۔ دو پلیٹیں گھر والوں کو دیتی ہوں اور دو اپنے لئے لیتی ہوں۔ اوپر کی پلیٹ میں چار دانے انار کے ہوتے ہیں۔ نیچے کی پلیٹ بھری ہوئی ہوتی ہے، وہ دہی ڈال کر کھاتی ہوں اور پھر گھر میں داخل ہوتی ہوں تو کمرے میں صوفے ادھر ادھر ہوئے ہوتے ہیں، ان کو سیدھا کرتی ہوں اور میری ماں مجھے ہزار کا نوٹ دیتی ہیں۔ پھر میری آنکھ کھل گئی۔(ج، لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کی طرف متوجہ کیا گیا ہے کہ مخلوق خدا کی مدد ہر ممکن طریقے سے کرتی رہیں، انشاء اللہ بے حساب رزق غیب سے عطا ہوگا اور مالی خوشحالی نصیب ہوگی۔ واللہ اعلم۔
بندش کا اشارہ:میں اکثر دیکھتی ہوں کہ میرا جوتا گم ہوگیا ہے۔ یا ایک نیا جوتا خرید رہی ہوتی ہوں۔ پھر کبھی میری آپا یا کوئی اجنبی عورت مجھے جوتا لاکر دے دیتی ہے۔ میں اسے پہن لیتی ہوں ۔ اس کے علاوہ اکثر خواب میں ، میں اجنبی جگہوں پر راستوں میں اندھیرے میں چلی جارہی ہوتی ہوں، انجانا خوف اور پریشانی سی رہتی ہے۔ اکثر خواب میں گندے واش روم، چھوٹے بچوں کی گندگی، جانوروں کی گندگی دیکھتی ہوں۔ کبھی سیڑھیاں ، کبھی آسمان صاف ستھراسا نظر آتا ہے۔ ایک مرتبہ خواب میں آسمان پر میں نے دو بڑے غبارے دیکھے، تھوڑی دیر میں وہ ہوا میں تیرتے ہوئے ہماری چھت پر ایک، ایک کرکے آجاتے ہیں۔ میں انہیں اپنی چھوٹی بہن کو دے دیتی ہوں۔ ان پر پاکستان کا نقشہ بنا ہوتا ہے۔ (ش، سرگودھا)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ پر بندش لگی ہوئی ہے جس کی وجہ سے آپ کے اپنے کاموں میں شدید رکاوٹیں پیش آتی ہیں، لیکن وہ کام جو دوسروں کے لئے انجام دینے ہوتے ہیں وہ کام باآسانی انجام پذیر ہو جاتے ہیں۔ آپ بندش کے خاتمے کے لئے سورہ فلق اور سورہ ناس صبح شام 313 بار پڑھ کر پانی میں دم کرکے پی لیا کریں۔ یہ عمل 90 دن تک کرنا ہوگا۔ ناغہ کے دن بعد میں شمار کرلیں۔
کامیابی کے راستے:میں نے دیکھا کہ کہیں جارہی ہوں۔ راستے میں اندھیرا ہے یعنی رات کا وقت ہے۔ سڑک کے دونوں کناروں پر درخت ہیں اور تھوڑی سی روشنی بھی ہے۔ بارش ہورہی ہے اور برائون رنگ کے چار گھوڑے سڑک پر آرہے ہیں، میں جیپ میں سوار ہوں، پھر پیدل بھی چلتی ہوں اور ارد گرد موٹر بائیک پر بھی لوگ جارہے ہیں۔
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ انشاء اللہ آپ کی کامیابیوں کے راستے ایک بار کھلنے کے بعد تسلسل سے کھلتے ہی چلے جائیں گے اور ہر قدم پر کامیابی حاصل ہوگی۔ واللہ اعلم۔
زمین میں دھنسے پرندے:میں نے دیکھا کہ دو راستے ہیں ایک سیدھا اور ایک دائیں طرف مڑتا ہے۔ میں دائیں طرف جانا چاہتی ہوں مگر پھر سیدھا ہی چلی جاتی ہوں۔ وہاں دیکھتی ہوں کہ بڑے بڑے پرندے اور سفید رنگ کے عجیب طرح کے پرندے ہیں۔ ایک پرندے کے مور کی طرح پر سر پر ہیں۔ کچھ دور ایک بھینس کھڑی ہے اور آگے بہت سی بھینسیں ہیں۔ میں وہاں سے مڑ جاتی ہوں تو سامنے پھر ایک بھینس ہوتی ہے۔
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے کاموں میں بندش کی وجہ سے رکاوٹیں پیش آرہی ہیں۔ آپ سورہ طہٰ کی آیت 69 اور 70 صبح شام 41 بار پڑھ کر بندش کے خاتمے کی دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔

جنگلی جانور
صائمہ ۔۔۔۔۔فیصل آباد
خواب:۔ میں نے دیکھا کہ سڑک ہے، اس پر جاری ہوں پھر ایک گھر کے اندر کا منظر دیکھا وہاں بڑے بڑے کتے لیٹے ہوئے ہیں اور ساتھ کچھ ہڈیاں بھی پڑی ہیں۔ ایک کمرے میں کبوتر ہیں، سفید، کالے رنگ کے۔ صحن میں آتی ہوں تو مرغ اور مرغیاں پھر رہی ہیں اور دائیں طرف صحن کے کچی سی کھلی جگہ ہے، وہاں پنجرے میں ایک بھیڑ ہے اور ایک چیتے کا بچہ ہے جو جامنی رنگ کا ہے اور اس پر کالے دھبے ہیں وہ دو بلیوں پر غراتا ہے اور تھوڑا آگے چھلانگ لگاتا ہے تو بلیاں بھاگ جاتی ہیں۔
تعبیر:۔ آپ کے خواب کے مطابق آپ کے گرد دنیا کے حریص لوگوں نے اپنا گھیرا ڈال رکھا ہے اور ہر قسم کا نقصان پہنچانے کے موقع کی تلاش میں ہیں۔ آپ کثرت سے اللہ کا ذکر کیا کریں اور پنج وقتہ نماز کے بعد 100 بار لاحول ولا قوۃ الا باللہ پڑھ کر اللہ سے حفاظت طلب کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 619 reviews.