Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جان لیجئے!آخربرکت کیوں اُٹھ گئی؟

ماہنامہ عبقری - اپریل 2018ء

اب ذرا اپنے گردو پیش کا جائزہ لیجئے ‘چاول کے دانے دھوتے وقت نالیوں اور گٹروں میں بہہ جاتے ہیں ، خصوصاََ جن گھروں میں کھانا ملازم تیار کرتے ہیں ، وہاں کا اللہ تعالیٰ ہی حافظ ہے ۔ گھی ،تیل اور اجناس بے دریغ ضائع کی جاتی ہیں حتیٰ کہ پانی جیسی نعمت کی بھی قدر نہیں

انسانی زندگی پر تربیت اور ماحول کا گہرا اثر ہوتا ہے اور اس کے عملی نتائج مرتب ہوتے ہیں ۔ میں نے جب آنکھ کھولی، تو اپنے گرد و پیش سادگی، شرافت اور قناعت کا ماحول پایا، حالانکہ اس وقت آمدنی سینکڑوں میں تھی اور پھر گھروں میں اشیائے ضروریات بھی کثرت سے نہ تھیں مگر ہر فرد مطمئن اور پر سکون تھا۔ آج ماشاء اللہ آمدن ہزاروں میں ہے اور کھانے پینے کی بھی بھر مار ہے مگر پھر بھی بھر مارہے مگر پھر بھی یہ راگ ہر ایک زبان پر ہے ۔’’ جناب کیا کریں ، کاروبار مندا ہے ‘‘۔ حقیقت خیر وبرکت ختم ہو چکی اور لوگوں کی قوت خرید ختم ہو گئی ہے ۔ شکوہ شکایت کا بازار گرم ہے مگر ہم اپنے روپے اور طور طریقوں کی طرف توجہ دینا گورانہیںکرتے۔ آیئے! ذرا ماضی میں جھانکیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ کس طرح برکتیں و رحمتیںنازل ہوتی تھیں۔ یکم تاریخ آتی تومیرے والد بزرگوار مرحوم مجھے سائیکل میں بٹھاتے اور کنک منڈی پہنچتے۔ وہ گندم کا بھائو طے کرتے اور آرڈر دیتے ۔ دکاندار پھر گندم تو لنا شروع کرتا۔ ترازوکا پلڑا بھرتا، تو اس کی زبان پر بسم اللہ ہوتا۔ گندم پسی، آٹا گھر آیا، تو والدہ صاحبہ نے بزرگوں کی تعلیم کے مطابق بسم اللہ پڑھ کر آٹے کا پیالہ نکال کر الگ رکھ دیا۔ یہ پیالہ اللہ تعالیٰ کے نام پر فقیر کو ملے گا۔ آٹا گوندھنے کے بعد پانی کھرے یا نالی میں نہیں کسی گملے یا اونچی جگہ پھینکا جاتا تا کہ اس پر کسی کا پائو ں نہ پڑے۔ گرمی سردی جوبھی سبزی گھر میں آتی، پکا کر سب سے پہلے ایک پلیٹ سالن اللہ تعالیٰ کے نام کی الگ نکال لیتے اور پھر گھر والوں کو برتایا جاتا۔ اسی طرح جو نیا پھل گھر آتا ، وہ بھی حسب مقدار اللہ تعالیٰ کےنام کا نکال کر کسی غریب یا فقیر کو دیا جاتا۔ کھانا دستر خوان پر لگتا۔ بچوںکو تلقین کی جاتی کہ بسم اللہ پڑھ کر شروع کریں اور اپنے آگے سے کھائیں ۔ بولنے سے منع کر دیا جاتا۔ کھانے کے بعد شکر الحمداللہ کہلوایا جاتا ۔ دستر خوان پر جس قدر بھورے (روٹی کےٹکڑے)یا چاول گرے ہوتے ، انہیں اٹھا کر دیوار پر ڈالا جاتا کہ پرندچُگ لیں۔ جب اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی عزت و قدر اس قدر ہوتی تھی اور اعلیٰ اقدار زندہ تھیں ، تو پھر خیرو برکت کیونکر نہ ہوتی؟
اب ذرا اپنے گردو پیش کا جائزہ لیجئے ‘چاول کے دانے دھوتے وقت نالیوں اور گٹروں میں بہہ جاتے ہیں ، خصوصاََ جن گھروں میں کھانا ملازم تیار کرتے ہیں ، وہاں کا اللہ تعالیٰ ہی حافظ ہے ۔ گھی ،تیل اور اجناس بے دریغ ضائع کی جاتی ہیں حتیٰ کہ پانی جیسی نعمت کی بھی قدر نہیں۔ اب رات کو مائیں بچوں کو کوئی نصیحت بھری کہانی نہیں سناتی اور نہ ہی باقاعدگی سے کلمے یاد کرواتی ہے ۔ پہلے یہ مشق روزانہ ہوتی تھی اور بچوں کو تعلیم و تربیت دینا والدین اپنی خاص ذمے داری سمجھتے تھے۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 621 reviews.