Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری غریب بےکس خالہ کی روشن قبر

ماہنامہ عبقری - اپریل 2018ء

قارئین! آج میں آپ کو ایک سچا واقعہ جو کہ ہمارے گاؤں اور برادری میں ہوا‘ جس کا عینی شاہد میرا بھتجا بھی تھا اب آتی ہوں اصل واقعہ کی طرف‘ ہماری ایک خالہ جو کہ بہت  مسکین‘ غریب ‘ بے کس تھی صرف ایک ہی بہن بھائی تھے‘ میرے گھر بھی اکثر آتی رہتی اور دعائیں دیتی تھی‘ وہ بےچاری اللہ تعالیٰ کے حکم سے فوت ہوگئی‘ اس کے کوئیدو تین ماہ بعد ہماری ہی برادری کے رشتہ دار جو کہ رشتہ میں میرے چچا لگتے تھے فوت ہوئے‘ ان سے پہلے ان کا بھائی دو ہفتے پہلے فوت ہوا تھا‘ ان کی قبر ان کے ساتھ بنوانی تھی‘ لیکن میرے رب کے حکم سے چچا نور خان کی قبر ہماری اس خالہ کے قریب بن گئی‘ دو قبروں میں کتنا فاصلہ ہوتا ہے یہ تو ہر مسلمان جانتا ہے‘ قدرت خدا کی دیکھیں کہ درمیان میں ایک پتھر آگیا‘ اگر نکالتے تو خالہ کی قبر نظر آتی نہ نکالتے تو نورخان کی قبر ٹھیک سے نہ بنتی‘ آخر ان لوگوں نے پتھر نکال دیا لیکن یہ کیا! ’’اتنی خوشبو‘‘ خوشبو کے ایسے جھونکے کہ وہاں کھڑے سب لوگ حیران ہوگئے‘ ماسی کی میت ایسے جیسے ابھی کسی نے دفنایا ہو‘ نہ کفن میلا‘ نہ چہرہ پر مٹی وغیرہ سبحان اللہ!۔ یہ سب اللہ تعالیٰ صرف ہم لوگوں کو دکھانے کیلئے ظاہر فرماتے ہیں کہ میں کیسے اپنے مسکین بندوں پر کرم فرماتا ہوں‘ واقعی یہ راز بڑے بڑے والی اللہ سے نہ حل ہوا اور نہ ہوگا کہ میرا رب کس بات پر راضی ہے‘ بظاہر ماسی عام سی مسلمان تھی‘ مگر اس کریم کو نجانے ماسی کی کون سی عادت پسند آگئی جو اس کو اتنا بڑا مقام عطا فرمادیا۔ قدرت راز صرف قدرت ہی جانے۔ اس کریم سے ہروقت ڈرتے رہنا چاہیے نجانے کب وہ بخش دے۔ (ج۔ش)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 622 reviews.