ابن جریر میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا فرمان ہے کہ جب تم میں سے کوئی شفا چاہے تو قرآن کریم کی کسی آیت کو کسی کاغذ پر لکھ لے اور اسے بارش کے پانی سے دھو لے اور اپنی بیوی کے مال (مہر) سے اس کی رضا مندی سے پیسے لیکر شہد خرید لے اور اسے پی لے، اس میں کئی وجہ سے شفا آجائےگی، قرآن کریم کے بارے میں خدا تعالیٰ کا فرمان ہے:
وَنُنَزِّلُ مِنَ القُراٰٰنِ مَاھُوَ شِفَآئ وَّرَحمَة لِّلمُومِنِینَ(سورہ بنی اسرائیل : آیت 82)
ترجمہ :۔ ”ہم نے قرآن میں وہ نازل فرمایا ہے جو شفا ہے اور رحمت ہے مومنین کے لئے۔“ دوسری آیت ہے:۔
وَنَزَّلنَا مِنَ السَّمَآئِ مَآئً مُّبٰرَکًا ( سورہ ق: آیت 9)
ترجمہ:۔ ”ہم آسمان سے بابرکت پانی برساتے ہیں۔“ اور فرمان ہے:۔
فَاِن طِبنَ لَکُم عَن شَیئٍ مِّنہُ نَفسًا فَکُلُوہُ ھَنِیٓئًا مَّرِیٓئًا ( سورہ نسائ: آیت 4)
ترجمہ :۔ ”اگر عورتیں اپنے مال مہر میں سے اپنی خوشی سے تمہیں دے دیں تو بے شک تم اسے کھاﺅ مزیدار خوشگوار سمجھ کر۔“
شہد کے بارے میں فرمان خدا تعالیٰ ہے: (فِیہِ شِفَآئ لِّلنَّاسِِ) (سورہ نحل: آیت 69)
ترجمہ :۔ ”شہد میں لوگوں کے لئے شفاءہے۔“
ابن ماجہ میں ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : جو شخص ہر مہینے میں تین دن صبح کو شہد چاٹ لے اسے کوئی بڑی بیماری نہیں پہنچے گی۔ (تفسیر ابن کثیر : 129/3)
فائدہ :۔ چار چیزوں میں خیرو برکت اور شفاءہے (1) قرآن کریم (2) بارش کا پانی (3) شہد (4) اور بیوی کا مہر۔ علماءنے لکھا ہے کہ جب کوئی شخص کاروبار کرے تو اپنی بیوی کے مہر میں سے کچھ رقم کاروبار میں لگائے، انشاءاللہ کاروبار میں فائدہ ہو گا۔ مہر کی رقم طرفین کے لئے خیرو برکت کی چیز ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 893
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں