Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اولیاءکے مستند وظائف و عملیات

ماہنامہ عبقری - جولائی 2009ء

مخدوم جہانیاں جہانگشت رحمتہ اللہ علیہ کے آزمودہ وظائف ہر شرسے حفاظت دعا خواجہ شیخ ابو سعید مخزومی رحمتہ اللہ علیہ نے تعلیم فرمائی تھی ضرورت کے وقت صبح کی نماز میں تین مرتبہ ورد کریں ۔یہ دعا مہینے کی پہلی جمعرات سے پڑھنا چاہئے:۔ ”بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ تَحَصَّنَت سِرِّی بِسمِ اللّٰہِ کَانَت لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ یَا بَدھُمَا لمُوثا ضِدِی کَمَت بِاَلفِ اَلفِ قُل ھُوَ اللّٰہُ اَحَد اَللّٰہُ الصَّمَدُ لَم یَلِد وَلَم یُولَد وَلَم یَکُن لَّہ کُفُواً اَحَد بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَصَحبِہ وَسَلَّمَ“ مخلوق میں عزت پانے والے تسخیر کے لئے اس دعائے مبارک کو لکھ کر اپنے پاس رکھیں اور ہر نماز کے بعد اور خصوصاً بعد نماز فجر 3مرتبہ پڑھا کریں جو شخص دیکھے گا محبت کرنے لگے گا: ”بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ یَا وَدُودُ اَنتَ الَّذِی اَعلَنتَ سِرَّ الحُبِّ وَالمَوَدَّةِ فِی قُلُوبِ الاَبرَارِ وَانتَ الَّذِی اَکمَلتَ اللَّذَّاتِ للِطَّالِبِینَ بِرَحمَتِکَ یَااَرحَمَ الرَّاحِمِینَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَصَحبِہ وَسَلَّمَ“ ہر میدان میں کامیابی جو کوئی اس دعا کو لکھ کر اپنے پاس رکھے گا اس کا ورد کرے گا حق تعالیٰ اس کو ہر میدان میں فتح دے گا اور خاتمہ بالخیر ہو گا۔ بادشاہوں اور بڑے لوگوں کی نظروں میں اس کی عزت بڑھے گی۔ ”بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ سُبحَانَ ذِی المُلکِ وَالمَلَکُوتِ سُبحَانَ ذِی العِزَّةِ وَالعَظمَةِ وَالھَیبَةِ وَالقُدرَةِ وَالجَمَالِ وَالکَمَالِ وَالجَبَرُوتِ سُبحَانَ الَّذِی لَایَنَامُ وَلَا یَمُوتُ سُبُّوح قُدُّوَس رَبُّنَا وَرَبُّ المَلٰئِکَةِ وَالرُّوحُ بِرَحمَتِکَ یَا اَرحَمَ الرَّاحِمِینَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَصَحبِہ وَسَلَّمَ“ جادو کے توڑ کے لیے جو شخص اس دعا کو لکھ کر اپنے پاس رکھے گا وہ ہر نماز کے بعد اس کا ورد کرے ، اگر کسی شخص نے اس پر جادو کیا ہو گا تو کرنے والے پر لوٹ جائے گا اور تمام جنات، شیاطین اور انسانوں کے شر سے محفوظ رہے گا۔ ”بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ بِسمِ اللّٰہِ سَدَرَت اِخوَاہَ الجِنَّ وَالاِنسَ وَالشَّیَاطِینِ وَالسَّحَرَةِ وَاِلَّا بِالسِّةَ مِنَ الجِنِّ وَالِانسِ وَالشَّیَاطِینِ وَیَلُوذُبِھِم بِاللّٰہِ العَزِیزِ الاَعَزِّ وَبِاللّٰہِ الکَبِیرِ الَاکبَرِ بِرَحمَتِکَ یَا اَرحَمَ الرَّاحِمِینَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَصَحبِہ اَجمَعِینَ“۔ شوہر اور بیوی میں محبت اگر شوہرسے بیوی کم محبت کرتی ہو یا بیوی سے شوہر کم محبت کرتا ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب ہے لیکن یہ صرف میاں بیوی کی محبت کیلئے ہے۔ بعد نماز عصر با وضو اول تین بار درود شریف پڑھے اس کے بعد ایک سو ایک (101) بار یَاوَدُو ±دُ پڑھے اس کے بعد تین بار درود شریف پڑھے اور مطلوب کا تصور باندھ کر اس کے سینہ پر تصور ہی میں دم کر دے۔ یہ عمل پڑھتے وقت منہ میں مصری کی ڈلی رکھ لے۔ انشاءاللہ تعالیٰ میاں بیوی ایک دوسرے سے محبت کرنے لگیں گے۔ مجرب عمل ہے۔ کند ذہن اور موٹی عقل کا خاتمہ اگر کوئی چاہتا ہے کہ بچے کا پڑھنے لکھنے میں ذہن کھل جائے اور اس کی عقل‘ سمجھ بوجھ‘ سب صحیح کام کرے تو اس کیلئے با وضو اول تین بار درود شریف پڑھے پھر سات سو چھیاسی 786بار بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمٰ o پڑھے اور آخر میں تین بار درود شریف پڑھ کر ایک بوتل پانی پر دم کرے اور وہ پانی صبح ناشتہ سے قبل اور سوتے وقت پلایا جائے تو انشاءاللہ تعالیٰ ذہن روشن ہو گا اور عقل و شعور میں اضافہ ہوگا۔ ہر قسم کی برکت کے واسلے جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کی آمدن میں برکت ہو‘ گھر میں خیر و برکت ہو‘ دکان میں برکت ہو‘ خوب گاہک اور خریدار آئیں۔ اسی طرح وقت میں برکت ہو۔ غرضیکہ ہر قسم کی برکت ہو اس کیلئے مندرجہ ذیل آیت با وضو گیارہ سو بار جمعہ کے روز بعد نمازِ جمعہ یا بعد نماز عصر پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ ہر قسم کی برکت کے دروازے کھل جائیں گے۔ وہ آیت یہ ہے: ذٰلِکَ فَضلُ اللّٰہِ یُوتِیہِ مَن یَّشَآئُ ۱ وَاللّٰہُ ذُو الفَضلِ العَظِیمِ۔ گمشدہ چیز کا ملنا گمشدہ چیز کے لئے یہ عمل بہت آسان ہے ۔ہر وقت‘ صبح و شام ‘دن رات برابر پڑھتا رہے ۔ناغہ نہ کرے اور بد دل ہو کر نہ چھوڑے اور یہ خیال کر کے پڑھے کہ انشاءاللہ میری چیز آج ہی مل جائے گی۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے وہ چیز چند دن میں مِل جائے گی ورنہ دو ماہ تک ضرور مل جائے گی۔ برابر بلا ناغہ پڑھنا شرط ہے۔ وَاذکُر رَّبَّکَ اِذَا نَسِیتَ۔(الکھف:24) برائے دردِ سر اگر کسی شخص کے سر میں درد ہو یا اسے چکر آتے ہوں۔ دماغی کمزوری میں مبتلا ہو ا س کے لئے درد کی جگہ ہاتھ رکھ کر یہ کلمات سات بار پڑھ کر سر پرپھونک مار دے۔ عورت خود اپنے سر کے درد کی جگہ کو پکڑ لے اور مرد پڑھ کر اس کے سر پر پھونک مار دے۔ چند مرتبہ کرنے سے انشاءاللہ تعالیٰ سر کا درد ختم ہو جائے گا اور دماغی کمزوری دور ہو گی۔دماغی کمزوری کیلئے یہ شرط ہے کہ یہ عمل روزانہ کسی وقت ایک ہفتہ (سات ۷ دن مسلسل کرے)۔وہ کلمات یہ ہیں:۔ اُسکُن سَکَنتَکَ بِالَّذِی لَہ مَا فِی اللَّیلِ و النَّھَارِوَ ھُوَ السَّمِیعُ العَلِیمُ
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 901 reviews.