Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

زیارت رسولؐ کیلئے! صرف عاشق رسول ﷺ ہی پڑھیں!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2018ء

میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش صرف یہی تھی کہ اے کاش! مجھے بھی سرکار مدینہ نبی کریم ﷺ کی زیارت نصیب ہوجائے۔ بس دن رات رو رو کر اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگتا کہ اے اللہ مجھے نبی کریم ﷺ کی زیارت نصیب فرمادے۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ سال عبقری روحانی اجتماع 2017ءمیں بیوی اور بیٹی کے ہمراہ شریک ہوا تھا‘ آپ کی طرف سے تمام مجمع کو حکم ملا تھا کہ اپنے آزمودہ تجربات و مشاہدات مخلوق خدا کے بھلے کیلئے تحریر کریں۔ الحمدللہ! اجتماع سے واپسی پر بیٹی کی شادی کے فرض سے فارغ ہوا تو آپ کا حکم یاد آیا اور لکھنے بیٹھ گیا۔پہلا واقعہ جو قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں وہ میری جوانی کا ہے یعنی اس وقت میری عمر تقریباً23 یا 24 برس ہوگی‘ میری ناف کے نیچے دونوں طرف کی جگہ پھول جایا کرتی تھی‘ شاید ہرنیاں تھا‘ میرے والد محترم کا بھی ہرنیا کا آپریشن ہوچکا تھا جبکہ میں آپریشن سے بہت زیادہ ڈرتا تھا۔ میں قرآن پاک کی تلاوت کرکے اللہ کریم سے دعائیں مانگتا‘ بعض اوقات جائے نماز اٹھاکر جنگل میں نکل جاتا یا کبھی نہر کے کنارے تنہائی میں نوافل ادا کرتا‘ قرآنی آیات پڑھتا‘ گڑگڑا کر دعائیں مانگتا کہ یااللہ مجھے آپریشن کی تکلیف سے بچا‘ چند دنوں بعد ہی قرآن پاک کے سامنے گڑگڑا کر مانگی دعائیں رنگ لے آئیں اور میں بالکل تندرست ہوگیا۔ وہ دن گیا اور آج کا دن مجھےدوبارہ کبھی ہرنیا کا مسئلہ نہیں ہوا حالانکہ میں نے سنا ہے کہ ہرنیا ہوجائے تو اس کا علاج صرف اور صرف آپریشن ہی ہے کیونکہ اس بیماری میں جھلی پھٹ جاتی ہے جسے چھوٹے سے آپریشن کے بعد جوڑ دیا جاتا ہے مگر قرآنی آیات اور نوافل کی برکات سے اللہ تعالیٰ نے میری پھٹی ہوئی جھلی کو جوڑ دیا اور میں بالکل تندرست ہوگیا۔
بچپن سے مذہبی ماحول میں پلا بڑھا ہوا ہوں‘ سیرت النبی ﷺ پر کتب پڑھنا بہترین مشغلہ رہا‘ نعتیں بڑے شوق سے سنتا میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش صرف یہی تھی کہ اے کاش! مجھے بھی سرکار مدینہ نبی کریم ﷺ کی زیارت نصیب ہوجائے۔ بس دن رات رو رو کر اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگتا کہ اے اللہ مجھے نبی کریم ﷺ کی زیارت نصیب فرمادے۔ قرآنی وظائف پر مشتمل ایک کتابچہ پڑھا جس میں لکھا تھا کہ جو شخص روزانہ رات کو سونے سے پہلے سورۂ مزمل کی تلاوت کرے گا اسے حضور سرور کونین ﷺ کی زیارت نصیب ہوگی۔ بس یہ پڑھا اور میں نے یقین توجہ اور دھیان کے ساتھ روزانہ نماز عشاء کے بعد پاک صاف کپڑے پہن کر خوشبو لگا کر سورۂ مزمل پڑھنا شروع کردی اور سورۂ مزمل ختم کرنے کے بعد درود پاک پڑھتا ہوا سو جاتا۔ چند ہفتے ہی یہ عمل کیا تھا کہ ایک رات میں سویا اور میری قسمت جاگ اٹھی۔ مجھے سچ میں حضور نبی کریم حبیب خدا ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی۔ میں نے دیدارمصطفیٰﷺ کیا اور خوب کیا۔ نمازفجر کے وقت آنکھ کھلی تو آنسووں سے تر تھی‘ رو رو کر رب کریم کا شکر ادا کررہا تھا کہ یااللہ! تو نےمجھ گنہگار کو اتنی بڑی سعادت نصیب فرمائی۔ یااللہ تیرا شکر ہے۔ الحمدللہ! یہ وظیفہ واقعی کام کرتا ہے جو بھی یہ عمل کرے ان شاء اللہ اسے سرکار مدینہ حضور سرور کونین ﷺ کی زیارت ضرور نصیب ہوتی ہے۔
چلتے چلتے ایک اور واقعہ قارئین کی نذر کرتا جاؤں:۔ میرے پاؤں کی انگلی کی نوک پر جڑ والا پھوڑا نکل آیا‘ ڈاکٹر کو دکھایا تو اس نے آپریشن تجویز کیا۔ آپریشن سے بچنے کیلئے روزانہ اول و آخر درودابراہیمی کے ساتھ سورۂ فاتحہ پڑھ کر تین مرتبہ ‘سات مرتبہ جتنا بھی وقت کےمطابق ہوسکتا ہر نماز کے بعد پڑھ کر پھونک کر تھوک یعنی لعاب لگایا کرتا۔ کچھ دنوں بعد ادھر خارش ہوئی‘ خارش کرنےسے تھوڑی سی جلد اتری اور گندا مواد نکلا‘ اس کے بعد بھی عمل جاری رکھا‘ کچھ دنوں بعد دوبارہ ایسے ہی ہوا‘ مسلسل عمل کرنے سے اس نامراد پھوڑے کا نام و نشان تک ختم ہوگیا اور یہ یاد بھی نہ رہا کہ نکلا کس انگلی پر تھا۔ قارئین! یہ تجربات و مشاہدات تسبیح خانہ میں آنے سے پہلے کے ہیں۔ تسبیح خانہ آنے کے بعدشیخ الوظائف کے بتائے چھوٹے چھوٹے وظائف سے میرے کیسے بڑے بڑے کام سنورے اور مشکلات حل ہوئیں۔ ان شاء اللہ اگلی تحریر میں تفصیل سے لکھوں گا۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 043 reviews.