Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

14سال کی عمر میں 40 سالہ شخص سے محبت کربیٹھی!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2018ء

14 سال کی عمرمیںچالیس سالہ شخص سے محبت ہوگئی: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں ایک ایسے شخص کی محبت میں گرفتار ہوگئی ہوں جس کی عمر اس وقت چالیس سال ہے اور میں ان سے نہ ملنے کی اور محبت ختم کرنے کی لاکھ کوشش کرتی ہوں مگر کامیاب نہیں ہوپارہی‘ نجانے اس نے میرے اوپر کیا جادو کردیا ہے؟میں خود کو روک ہی نہیں پارہی۔ میری عمر ابھی صرف 14 سال ہے‘ خدارا جلدازجلد مجھے اس روگ کا کوئی حل بتائیے۔ میں بہت پریشان ہوں‘ حتیٰ اس شخص کے بارے کوئی منفی بات بھی میرے دماغ میں نہیں آتی ہروقت اسی کوسوچتی رہتی ہوں۔ خدارا مجھے بچالیجئے یہ میرے بس سے باہر ہے۔ (ع۔س، چکوال)
جواب:آپ پانچ وقت نماز کی پابندی کریں‘ ہروقت باوضو رہنے کی بھرپور کوشش کریں‘ سارا دن یَاھَادِیُ یَارَحِیْمُ وضو بے وضو‘ ہرحالت میں پڑھیں۔یہ اسم الحسنیٰ ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں پڑھیں۔ اس کے علاوہ ہر نماز کے بعد 101 مرتبہ سورۂ الانعام کی آیت نمبر 45 اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ اس شخص کا سخت تصور کرکے پڑھیں کہ وہ آپ سے ہمیشہ کیلئے دور ہوجائے۔ ان شاء اللہ وہ شخص بھی آپ کی زندگی سے نکل جائے گا اور اللہ تعالیٰ آپ کو بھی ہدایت نصیب فرمائے گا۔ میری والدین سے بھی گزارش ہے کہ اپنی بچیوں اور بچوں پر کڑی نگاہ رکھیں۔ انہیں کھلائیں بے شک سونے کے چمچ سے مگر ان پر نگاہ شیر کی رکھیں۔
صرف دکھ اور پریشانی دیکھی: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! جب سے ہوش سنبھالا ہے دکھ اور پریشانی ہی دیکھی ہے‘ والد صاحب بھی انہی پریشانیوں میں وفات پاگئے‘ والد کی وفات کے بعد ایک ہمسائے نے دھوکے سے مکان ا پنے نام کروالیا تھا‘ اُس دور سے کرائے پر خوار ہورہے ہیں‘ بڑا بھائی ایک سال پہلے انہی پریشانیوں کی وجہ سے انتقال کرگیا‘ میں ہر طرح کی محنت کرتا ہوں‘ جو کام ملے کرنے میں عار محسوس نہیں کرتا‘ میں بجلی کا کاریگر ہوں‘ میرے گھر میں ہروقت لڑائی جھگڑا رہتا ہے‘ میری بیوی بہت منہ پھٹ ہے‘ میں کہتا ہوں اگر ایک سوروپیہ ہے تو اسی میں میں گزارا کرو مگر وہ ایک کی بجائے 125 خرچ کرتی ہے‘ ادھار بہت لیتی ہے‘ اگر منع کروں تو لڑائی جھگڑا اور تو اور گالم گلوچ کرتی ہے‘ پھر میں اس کا غصہ اپنے معصوم بچوں پرنکالتا ہوں‘ غرض مجھے گھر میں بھی سکون نہیں‘ مستقل کام بھی نہیں۔ بس! مختصراً میں یہی کہنا چاہتا ہوں کہ میرے حالات دیکھتے ہوئے مجھے کوئی وظیفہ عطا فرمادیں کہ میری زندگی میں سکون آجائے۔ مسائل حل ہوجائیں۔ (طارق‘ پسرور)
جواب: دراصل آپ کا یہ گھریلو مسئلہ ایک عالمی مسئلہ بنا ہوا ہے۔ اکثرمرد حضرات کو یہ شکایت ہوتی ہے ، اس کے کئی عوامل ہیں۔ معاشی پریشانی بھی انسان کو چڑچڑا بنا دیتی ہے، گھر والوں کی اپنی ضروریات ہوتی ہیں۔ جب اسے مسائل کا بوجھ زیادہ محسوس ہوتا ہے ، تو پھر یہ انسان پھٹ پڑتا ہے حالانکہ اسلامی تعلیمات ہمیں صبر اور برداشت کا سبق دیتی ہیں۔ جب آپ گھر واپسی کا ارادہ کریں تو سارا رستہ اور گھر داخل ہونے کے بعد سورۂ قریش مسلسل پڑھتے رہیں‘اس کے علاوہ آپ کی اہلیہ کو بھی چاہیے کہ جب آپ کے کپڑے دھوئے، استری کرے حتیٰ کہ بستر بچھائے یا لیٹے تو یہ سورۃ پڑھتی رہے۔گھروں میں سکون کیلئے جس بہن کو یہ سورۃ زبانی یاد نہ ہو وہ اسے زبانی یاد کرے‘ ورنہ وہ اللہ تعالیٰ کا یہ صفاتی نام ’’یابدوح ‘‘ بکثرت پڑھتی رہے بہت پر تاثیر ہے یہ اسم مبارک۔آپ اپنے کاروباری حالات میں بہتری کیلئے سارا دن سورۂ والضحیٰ کی آیت نمبر 5 باوضو کثرت سے پڑھیں۔
تم نفسیاتی مریض ہو!: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! عبقری رسالہ پڑھنے کا بعد دل میں ایک امنگ جاگی اور اور آپ کو خط لکھنے بیٹھ گیا۔ میں بھی اپنے چند مسائل کا ذکر کروں گا۔ محترم! میری عمر 19 سال ہے اور میرے ڈاکٹر کہتے ہیں کہ آپ نفسیاتی مریض ہو! ۔ جناب! میرے ذہن کے اندر جو بات گھر کر جاتی ہے وہ نکل نہیں پاتی اور جب تک میں وہ کام کر نہ لوں مجھے سکون نصیب نہیں ہوتا‘مثلاً اگر کسی چیز کو دیکھتا ہوں تو خیال آتا ہے کہ یہ ایسے کیوں ہے‘ اس کو اس طرح کا ہونا چاہیے‘ بس یہ ہی بات دماغ میں گھومتی رہتی ہے حتیٰ کہ دماغ درد سے پھٹنا شروع ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر کسی کو دودھ میں پانی ڈالتے دیکھ لوں تو ایک نئی ٹینشن بن جاتی ہے اور جب تک میں بھی دودھ لاکر اس میں پانی نہ ڈال لوں مجھے سکون نہیں ملتا۔ کبھی یہ مرض دین اسلام کی طرف مجھے لے جاتا ہے اور کبھی دنیا کی طرف لاکر کبیرہ سے کبیرہ گناہ کرواتاہے۔ یہی باتیں کرکے اور سوچ سوچ کر میرا سر گنجا ہوچکا ہے‘ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ میں ہر بات کو کچھ زیادہ محسوس کرتا ہوں۔ میں نے سنا ہے کہ اس مرض کا صرف روحانی علاج ہے۔ خدارا مجھے کوئی وظیفہ بتائیے تاکہ میں اس اذیت ناک مرض سے نجات پاکر پرسکون زندگی گزار سکوں۔ (حمزہ‘ گوجرانوالہ)
جواب: نماز فجر کے بعد مشرقی افق کو دیکھتے ہوئے جہاں صبح کی روشنی نمو دار ہوتی ہے ، پا نچ یا سات بار سورۃ اخلا ص پڑھ لی جائے اور دس منٹ روشنی کو دیکھا جائے ۔صبح کی سیر معمول بنالیں۔سارا دن باوضو رہیں اور ہروقت یَااَللہُ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْم کھلا پڑھیں۔
بچوں کوخواب میں سانپ نظر آتے ہیں:محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو سدا سلامت رکھے‘ حضور آپ کی دعاؤں کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے میرے اوپر بڑا کرم کیا ہے لیکن چند ایک مسائل ہیں جو کہ آپ کی خدمت میں عرض کرنا چاہتا ہوں۔ رات کو سوتے ہوئے میرے بچوں کوخواب میں اکثر سانپ نظر آتے ہیں اور وہ ڈرتے ہیں۔ میری اہلیہ کی ٹانگیں کام نہیں کرتیں‘ علاج سے کچھ فرق پڑتا ہے مگر پھر ٹانگیں کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں۔ بچی کوذہنی مسئلہ تھا اب ٹھیک ہے لیکن خواب میں مجھے یوں لگتا ہے کہ پھر ویسے ہی ہوگئی ہے۔ رزق میں برکت نہیں۔ اکثر قرض میرے اوپر رہتا ہے۔ مجھے کچھ وظائف عطا فرمائیں تاکہ یہ مسائل حل ہوجائیں۔ (اللہ دتہ)
جواب:آپ اپنے گھر میں ہروقت افحسبتم اور اذان والے عمل کی ریکارڈنگ چلائیں اس کے علاوہ دن میں پانچ یا سات مرتبہ یہ عمل خود بھی کریں اور گھر کے دیگر افراد بھی کریں۔ افتحسبتم اور اذان کاعمل: سورۂ مومنون کی آخری چار آیات‘سات مرتبہ اور اذان سات مرتبہ پڑھ کر اپنے دونوں کندھوں پر دم کرلیں‘ یہ عمل کسی کا تصور کرکے بھی کیا جاسکتا ہے۔ افحسبتم اور اذان کے عمل کے آڈیو کارڈ دفتر ماہنامہ عبقری سے بذریعہ ڈاک منگوا سکتے ہیں۔ ایم پی تھری یا موبائل وغیرہ میں 24 گھنٹے چلائیں۔
شادی کے فوراً بعد مشکلات کے پہاڑ: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! بہت امید کے ساتھ آپ کے پاس آئی ہوں‘ آپ مجھے اپنی بیٹی سمجھیں‘ میری شادی کو تقریباً تین ماہ ہوگئے ہیں‘ میں بہت پریشان ہوں‘ شادی کو ابھی تھوڑے دن ہی ہوئے ہوں گے کہ بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا‘ پہلے تو میرے شوہر ک نوکری چھوٹ گئی‘ پھر میں شدید بیمار ہوگئی‘ پورے گھر کا نظام میرے شوہر کے سر پر ہے‘ نامعلوم انہیں کیا ہوگیا کہ گھر سے نکلتے ہی بیمار ہوجاتے ہیں‘ کام کرنے کو دل بالکل نہیں کرتا‘ لگتا ہے جیسے کسی نے کچھ کردیا ہے‘ جب سے شادی ہوئی مسائل پر مسائل پیدا ہورہے ہیں خدارا کوئی وظیفہ یا عمل بتائیے تاکہ ہماری یہ پریشانی ختم ہو۔ (ف۔ا،لاہور)
جواب:

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 056 reviews.