Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پیغمبر م اسلام کا غیرمسلموں سے حسن سلوک

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

گستاخ اعرابی کیساتھ حضور نبی کریم ﷺ کاحسن سلوک
ایک اعرابی رسول اللہ ﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور خون بہا ادا کرنے کیلئے آپ ﷺ سے امداد طلب کی۔ آپﷺ نے اسے بہت کچھ نواز دیا۔ جب وہ جانے لگا تو آپ ﷺ نے پوچھا: کیوں صاحب! میں نے تم سے کیسا سلوک کیا؟ اس نے انتہائی ناشکری اور بدتمیزی سے کہا’’کچھ بھی نہیں‘ اس سے کیا ہوگا؟‘‘ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین جلال میں آگئے‘ قریب تھا کہ اسے پکڑلیں کہ اتنا لینے پر ناشکری کرتا ہے اور حضور نبی کریم ﷺ کے سوال کا ایسا غلط اور گستاخانہ جواب دیتا ہے لیکن آپ ﷺ نے انہیں روک دیا اور مزید کریمی فرماتے ہوئے اس گستاخ اعرابی کو اپنے گھر لے گئے‘ اور اسے کہا کہ تم ہمارے پاس مانگنے آئے تھے ہم نے تمہیں دے دیا لیکن تم نے ایسی ایسی بات کی۔ (کچھ بھی نہیں‘ اس سے کیا ہوگا؟) پھر رسول کریم ﷺ نے اسے مزید بہت کچھ عطا فرمایا اور اس سے پھر پوچھا: کہو اب تو خوش ہو؟ اس نے کہا: ہاں! اب دل سے راضی ہوں‘ اللہ تعالیٰ آپ ﷺکو اور آپ ﷺ کے اہل و عیال میں ہم سب کی طرف سے نیک بدلہ دے۔ آپﷺ نے فرمایا: سنو! تم آئے‘ تم نے مجھ سے مانگا‘ میں نے دیا‘ پھر میں نے تجھ سے پوچھا کہ خوش ہو! تم نے الٹا پلٹا جواب دیا جس سے میرے صحابی تم سے نالاں (ناراض) ہیں۔ اب میں نے مزید دے کر تم کو راضی کرلیا ہےاب تم ان کے سامنے بھی اسی طرح اپنی رضامندی ظاہر کرنا جیسے اب تم نے میرے سامنے کی ہے تاکہ ان کا رنج بھی دور ہوجائے۔ اس نے کہا بہت اچھا۔ چنانچہ وہ صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کے مجمع میں آپ ﷺ کے پاس آیا۔ آپ ﷺ نے (باقی صفحہ نمبر52 پر)
(بقیہ: پیغمبر اسلام کا غیرمسلموں سے حسن سلوک)
فرمایا: دیکھو یہ شخص آیا تھا اس نے مجھ سے مانگا تھا میں اسے دے دیا‘ پھر اس سے پوچھا تھا تو اس نے ایسا جواب دیا تھا جو تمہیں ناگوار گزرا۔ میں نے اسے گھر بلوایا اور زیادہ دیا تو یہ خوش ہوگیا۔ کیوں بھئی اعرابی یہی بات ہے؟ اس نے کہا: جی! یارسول اللہ ﷺ اللہ تعالیٰ آپ ﷺ کو ہمارے اہل و عیال اور قبیلے کی طرف سے بہترین بدلہ عنایت فرمائے آپ ﷺ نے مجھ سے بہت اچھا سلوک کیا۔ جزاک اللہ۔اس وقت آپﷺ نے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین سے فرمایا کہ میری اور اس اعرابی کی مثال سنو۔ جیسے ایک شخص کی اونٹنی بھاگ گئی اس کے پکڑنے کو دوڑے لیکن وہ ان سے بدک کر اور بھاگنے لگی۔ آخر اونٹنی والے نے کہا لوگو! تم ایک طرف ہٹ جاؤ مجھے اور میری اونٹنی کو چھوڑ دو‘ اس کی خوخصلت سے میں واقف ہوں اور یہ میری ہی ہے۔ چنانچہ اس نے نرمی سے اسے بلانا شروع کیا زمین سے گھاس پھونس توڑ کر اپنی مٹھی میں لیکر اسے دکھایا اور اپنی طرف بلایا تو وہ آگئی۔ اس نے اس کی نکیل (پیزوان) تھام لی اور پالان‘ کچادہ ڈال دیا۔ سنو! اس کے پہلی دفعہ بگڑنے پر اگر میں بھی تمہارا ساتھ دیتا تو یہ جہنمی بن جاتا۔ (تفسیر ابن کثیر ج۲، صفحہ ۴۱۷)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 983 reviews.