Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

باغبان حضرات کیلئے اس سے بہتر کوئی چیز نہیں!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے عبقری رسالہ بہت ذوق شوق سے پڑھتے ہیں۔ہمارا تعلق چونکہ دیہاتی علاقہ سے ہے اور کھیتی باڑی‘ جانور بھی پال رکھے ہیں اس لیے عبقری کے جہاں دیگر سلسلے بہت انہماک سے پڑھتے ہیں وہیں ’’کسان دوست‘‘ سلسلہ لازمی پڑھتے ہیں اور اس میں سے بڑے کام کی باتیں مل جاتی ہیں جو ہمارے بڑوں کے بڑے کام آتی ہیں۔
آج میں اپنا ایک مشاہدہ لیکر حاضر ہوئی ہوں‘ میرا یہ مشاہدہ خاص طور پر ان حضرات کیلئے بہت کارآمد ہے جو کھیتی باڑی کرتے ہیں یا جن کے باغات ہیں یا جنہوں گھر میں ہی کوئی پودا یا درخت لگا رکھا ہے۔ لیجئے قارئین آپ بھی پڑھیے!
میری ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر سہیلی ہے‘ اکثر ان کے گھر آنا جانا لگا رہتا ہے‘ کافی سال پہلے ان کے گھر میں ایک ہرا بھرا ’’شریفے‘‘ کا درخت تھا‘ اس پر پھل خوب لگتا تھا‘ میں کھاتی تھی‘ بہت لذیذ تھا۔
دو سال پہلے کی بات ہے کہ میں ان کے گھر گئی‘ الحمدللہ! میری یہ سہیلی کافی د ین دار خاتون ہیں‘ذکر اذکار‘ نماز‘ تہجد باقاعدہ سے ادا کرتی ہیں۔ میں نے دیکھا کہ شریفے کا درخت بالکل سوکھ چکا ہے‘ ایک پتہ بھی اس کے اوپرباقی نہیں‘ ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے اب کبھی اس پر دوبارہ بہار نہ آئے گی‘ میں نے اپنی سہیلی سے کہا: آپ لوگوں کا علاج کرتی ہیں‘ مگر آپ کے گھر کا ایک ’فرد‘ (یعنی درخت) اپنی آخری سانسیں لے رہاہے‘ آپ نے اس کی بالکل بھی فکر نہ کی۔ میری بات سن کر درخت کی طرف دیکھتے ہوئے بولیں! نہیں مجھے اس کی اپنے گھر کے فرد جتنی ہی فکر ہے۔ پھر اٹھیں درخت کے تنے پر ہاتھ پھیرتے ہوئے گویا ہوئیں: میں نے اس کا علاج تو شروع کردیا ہے جب فائدہ ہوگا تب تمہیں بتاؤں گی۔ خیر میں نے بات پلٹی اور حال احوال کے بعد مزید باتیں ہوئیں اور کچھ وقت گزار کر میں واپس اپنے گھر لوٹ آئی۔
پھر کافی عرصہ بیت گیا میری فون پر بات تو ہوجاتی مگر اس درخت کے بارے پوچھنا بھول جاتی۔ ایک دن اچانک ادھر سے گزر ہوا تو سوچا اپنی سہیلی سے ملتی جاؤں۔ میں جب ان کے گھر گئی تو دیکھ کر حیران رہ گئی کہ چند ماہ پہلے جس درخت کا صرف تنا باقی بچا تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ اب کبھی اس پر بہار نہ آئے گی وہ ہرا بھرا اور پھل سے لدا ہوا تھا۔ میں سہیلی سے سلام دعا لینا ہی بھول گئی اور درخت کی ہریالی کے سحر میں کھوگئی۔ میری دوست نے مجھے پیچھے سے تھپکی دی اور کہا کیا ہوا؟ کدھر کھوگئی ہو‘ میں نے پہلی بات یہی کی تم نے اس کا کیا علاج کیا؟ یہ ماشاء اللہ بالکل تندرست اور جوان ہوگیا ہے۔
سہیلی نے کہا پہلے سلام تو لے لو‘ پھر اندر چلو بیٹھ کر بات کرتے ہیں۔ میں نے کہا نہیں مجھے ابھی بتاؤ تم نے اس درخت کا کیا علاج کیا ‘ یہ تو بالکل سوکھ چکا تھا۔ میری دوست بولی اچھا تو پھر سنو: میں مستقل دن میں کئی کئی بار ایک تسبیح اول وآخر تین بار درود شریف کےساتھ قرآن پاک کی آیت اَللہُ نُوۡرُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ(النور35)پڑھ کر پانی پر دم کرکے درخت کو وہی پانی دیتی اور سپرے والی بوتل سے اس کی سوکھی ٹہنیوں پر سپرے کرتی۔ اللہ تعالیٰ نے کرم فرمایا اور درخت آہستہ آہستہ ہرا ہونا شروع ہوگیا اور آج دیکھو تمہارے سامنے ہے۔ میں نے خود پھل توڑ کر کھایا ‘ پہلے سے بھی میٹھا ‘ لذیذ اور گودے سے بھرپور تھا۔ قارئین یہ میرا مشاہدہ اور آنکھوں دیکھا سچا واقعہ ہے۔ میری کسان بھائیوں اور باغبان حضرات سے گزارش ہے کہ آپ بھی اپنی فصلوں‘ درختوں اور باغات میں جب بھی پانی دیں قرآن پا ک کی اس آیت کی تسبیحات پڑھ کر دم کرتے رہا کریں۔(ج۔ش)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 132 reviews.