Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سلگتا‘ بلکتا‘ اجڑتا گھر ایک آسان عمل سے آباد

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

قارئین!عبقری میں چھپے یا کسی بھی عمل‘ وظیفے کے کرنے سے آپ کو جادو جنات سے چھٹکارا ملا ہو یا آپ پر کیا گیا جادو ٹونہ ہوا ہو تو وہ مکمل عمل اور اس کی مکمل روداد تفصیل کے ساتھ دفتر ماہنامہ عبقری میں بھیجئے۔آپ کا یہ عمل لاکھوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کو اپنے کچھ مسائل اور بعد میں ان سے نجات کس طرح مل رہی ہے وہ بتانا چاہتی ہوں۔ میری شادی کو 3 سال ہوچکے ہیں‘ میری شادی اپنوںمیں ہوئی‘ چونکہ ہماری جوائنٹ فیملی ہے اس لیے میری شادی کو ابھی چند دن ہی گزرے تھے کہ شوہر نے اور سسرال والوں نے آنکھیں بدل لیں‘ ان کا رویہ بہت  زیادہ بدل گیا‘ شوہر نے کبھی عزت ‘ پیار اور توجہ نہ دی‘ بات بات پر گھروالوں کے سامنے ذلیل کرتے‘ چھوٹی سے چھوٹی غلطی کو بھی معاف نہیں کیا۔ پانی کا گلاس رکھنا بھی بھول جاؤں تو ذلیل کرنا‘ جوتا یا کوئی کپڑا نہ ملے تو نوبت طلاق تک لے جانا‘ میرے شوہر کا روز کا معمول ہے۔ اللہ نے مجھے دو بچوں سے نوازا مگر شوہر سمیت سسرال والوں میں سے کسی نے خوشی کا اظہار نہیں کیا۔ وہ ان کو بوجھ سمجھتے ہیں۔ میری پیٹھ پیچھے بھی اپنے بہن بھائیوں میں بیٹھ کر مجھے گالیاں دیتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں تو شادی ہی نہیں کرنا چاہتا تھا تم لوگوں نے میری شادی کروا دی اب خود ہی سنبھالو اسے‘ میں بیوی بچوں کو نہیں سنبھال سکتا۔ چونکہ یہ ہمارے رشتہ دار ہیں اس لیے میرے گھر والوں کو پہلے بھی پتہ تھا کہ شادی سے پہلے بھی میرے شوہر گھروالوں اور محلے والوں سے بہت زیادہ لڑتے تھے مگر سب کا خیال تھا شادی کے بعد سدھر جائیں گے۔  میرے شوہر ٹھیک ٹھاک کماتے مگر کبھی گھر نہ لاتے‘میرا اور میرے بچوں کا خرچہ میرے والدین اٹھاتے اس بات پر بھی مجھے ہی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا۔ سسرال والوں نے مجھے گھر کا نوکر بنا کر رکھا ہوا تھا‘ سارا دن میں گھر کے کام کرتی اور جیٹھ جیٹھائی کے بچوں کو بھی سنبھالتی مگر پھر بھی وہ خوش نہ ہوتے‘ میرے شوہر کو کوئی پرواہ نہیں ہم جس طرح بھی زندگی گزاریں‘ میرے شوہر کو بالکل بھی شوق نہیں تھا کہ وہ بیوی بچوں کےساتھ بیٹھیں‘ باتیں کریں‘ بس کھانا کھانے اور رات کو سونے کیلئے گھر آتے‘ ورنہ صبح سے رات تک باہر ہی رہتے۔ شوہر کے اس برے رویے کی وجہ سے میرا دل ان کے پاس جانے کو بھی نہ کرتا جس کی وجہ سے یہ مزید جھگڑا کرتے‘ میری سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ میں کس طرح پوری زندگی اس شخص کے ساتھ گزاروں گی اور ان بچوں کو کس طرح پالوں گی۔ پھر مجھے میرے جیٹھ نے بتایا کہ اس کو کسی نے بتایا کہ میرے شوہر نے نشہ کرنا شروع کردیا ہے اور اس کا اٹھنا بیٹھنا انتہائی برے لوگوں کے ساتھ ہوتا جارہا ہے۔ میرے شوہر کو کوئی احساس نہیں کہ بچوں کے مستقبل کے بارے میں کچھ سوچوں۔میری والدہ نے ایک دو جگہ سے پتہ کروایا تو انہیں کسی نے کہا کہ آپ کے شوہر پر کسی نے جادو کیا ہوا ہے۔ پھر مجھے ماہنامہ عبقری ملا‘ جب سے عبقری ملا الحمدللہ نماز کی پابندی ملی میں عبقری کے اور بھی بہت سے وظائف کرچکی ہوں جن سے مجھے بہت زیادہ فائدہ ہوا‘ مثلاً جب میرے شوہر مجھ سے لڑتے ہیں تو میں صم بکم عمی فھم لاتکلمون والی آیت اکتالیس دفعہ پڑھ کر پھونک دیتی ہوں جس سے یہ زیادہ نہیں بولتے۔ اب میں نے گھر پر بچوں کو ٹیوشن پڑھانا شروع کردیا ہے جس کے میری صحت پر اور معاشی حالات پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ سورۂ کوثر 129 مرتبہ پڑھ کر ٹیوشن والے پیسوں پر پھونکتی ہوں بہت برکت ہوتی ہے۔ کھانا پکاتے وقت

 الا عمل بھی شروع کیا ہوا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے میں بہت زیادہ ڈیپریشن کا شکار ہوگئی تھی۔ ہروقت عجیب آوازیں سنائی دیتی تھیں دل بہت تیزی سے دھڑکتا تھا اور رونے کو دل کرتا تھا تو میں نے صبح وشام پڑھی جس سے ڈیپریشن بالکل ختم ہوگیا۔ اس وظیفے کی بدولت میرے شوہر اور میرے سسرال والوں کو رویہ دن بدن میرے ساتھ بہتر ہوتا جارہا ہے۔ان اعمال کی برکت سے گھر میں سکون آتا جارہا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی، خوشگوار اور صحت والی زندگی عطا فرمائے اور آخرت میں آپ کے درجات میں بہت اضافہ کرے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 374 reviews.