Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرے آزمودہ نسخہ جات قارئین آپ کے کام آئیںگے شوگر اور کولیسٹرول کا علاج آسان ترین ٹوٹکہ اورشوگر ختم

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

شوگر‘ پتھری اور ٹوٹی ہڈی کیلئے میرےآزمودہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے کچھ آزمودہ نسخہ جات ہیں‘ قارئین کے کام آئیں گے۔
شوگر کیلئے میتھی کا استعمال:میتھی دانہ بیس گرام پیس کر چائے کا چھوٹا چمچ پانی سے کھانے سے دس دن کے اندر پیشاب میں ، خون میں شکر کی کمی ہو جاتی ہے مگر ساتھ میٹھی اشیاء، آلو، چاول، گوبھی، اروی، کیلا سے پرہیز بھی کرنا ضروری ہے۔ میتھی پھیپھڑوں کے لیس دار بلغم کو صاف کرتی ہے۔ یوٹرس کے درد کیلئے مفید ہے۔ گنٹھیا کیلئے 9گرام پانی سے لینا بہت فائدہ بخش ہے۔میتھی کے ساگ کے استعمال سے پیشاب زیادہ آتا ہے۔ سردی کی بیماریوں کمر درد، تلی کے ورم کیلئے مفید ہے۔ پیٹ کے چھوٹے چھوٹے کیڑوں کو مارتی ہے ہاضمہ بڑھتا ہے۔
ناریل کا تیل خارش کیلئے انتہائی مفید
اگر زخم ہو جائے تو ناریل کے تیل میں لونگ جلا کر زخم پر لگائیں۔ چوٹ یا موچ آجائے تو پرانے ناریل کی گری باریک پیس کر اس میں ¼حصہ ہلدی ملا کر پوٹلی بناکر گرم گرم سینک دیں پھر موچ پر باندھ دیں ، آرام آئیگا۔
پتھری کیلئے بکھڑا مفید ہے!
پتھری کے لیے بکھڑا بہت مفید ہے بیس گرام بکھڑا لے کر 250گرام پانی میں ابال لیں جب آدھا رہ جائے چھان کر دو تین بار پلائیں درد گردہ، پراسٹیٹ کیلئے بہت مفید ہے پتھری نکل جاتی ہے۔ اپنڈے سائیٹس میں بھی اسی طرح یہ پانی پلائیں۔ پیشاب میں خون آنا یا گدلا گاڑھا آنا اس سے آرام ملتا ہے۔
ٹوٹی ہڈی کیلئے اس سے کامیاب نسخہ نہیں
250گرام موٹی موٹی کوٹی ہوئی گندم کو دیسی گھی میں بھون لیں اور اتنا ہی گڑ ڈال کر چاشنی تیار کریں پھر آہستہ آہستہ آٹا گندم جو بھونا ہے وہ گڑ کی چاشنی میں ڈال کر ملائیں جب حرارت کم ہو جائے تو 250گرام بکھڑا اور 250گرام کمرکس صاف ہو اور 50گرام سونٹھ یہ سب پہلے پیس کر رکھیں پھر چھان کر مکس کرکے پنجیری سی بناکر روزانہ صبح و شام کھانے سے بالکل آرام آجاتا ہے۔
بالوں کو گرنے سے بچانے کیلئے
بکھڑا کوٹ کررات کو بھگو دیں پھر دو تین کلو پانی ڈال کر پریشر ککر میں ہیٹ دیں‘ پانی جب تھوڑا رہ جائے چھان کر رکھیں اس پانی کو سرسوں کے تیل میں پکائیں جب پانی بالکل خشک ہو جائے صرف تیل رہ جائے یہ ٹھنڈا کرکے بوتلوں میں بھرلیں اور استعمال کریں ان شاء اللہ بال مضبوط ‘ لمبے اور چمکدار ہوجائیں گے۔
چہرے کے داغ‘ دانے ‘ پھوڑوں کیلئے مصفی خون
گل عباسی یہ سدا بہار پودا تقریباً ہر جگہ لگایا جاتا ہے ‘پھول اسکے گلابی ‘پہلے سرخ اور سفید ہوتے ہیں اسکی طبیعت تیسرے درجے میں گرم اور خشک ہے اس کی جڑگرم تر اور بیج سرد خشک‘ اس کی خوراک جڑ5` گرام سے 10گرام‘ بیج اور پھول 5 سے 7 گرام ہے۔ ایک سے 5گرام تک مصفی خون ہے‘ بیرونی استعمال کیلئے اور پھوڑے کیلئے بہترین ہے۔ جس پھوڑے کو گڑھ بولا جاتا ہے 7پردے ہوتے ہیں اس پر گل عباسی کے پتوں کو گرم کرکے آگ پر سینک کر چار پانچ پتے اکٹھے لیں‘ تیل زیتون ‘تل یا سرسوں لگا کر پھوڑے پر باندھیں پھوڑا جلد پک کر پھوٹ جائے گا اور سارا گند نکل جاتا ہے۔
مہروں اور جوڑوں کے مسائل کیلئے
ریڑھ کے مہرے‘ عضلات کے سخت ہونے سے آدمی کی کمر کو بہت تکلیف ہوتی ہے جھک کر چلنا پڑتا ہے اس کے لیے گل عباسی کی جڑ جو کہ 9انچ تک لمبی ہوتی ہے رنگ اس کا بینگنی اور تلخ ذائقہ ہوتا ہے جڑ نکال کر اچھی طرح دھوکر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے سکھا لیں پھر کوٹ کر چھان لیں یہ سفوف 6گرام سے 14گرام تک صبح دودھ یا چائے کے ساتھ چند روز کھانے سے کمر کا درد اور جوڑ بند‘ مہرےہلنا ‘کمر کے مہروں کی چربی کا کم ہونا یہ سب دور ہو جائےگا بعض اوقات تازہ جڑ 15گرام بھون کر دو ہفتہ کھانے سے یہ تمام تکالیف دور ہو جاتی ہیں۔(مسز سیّد اعجاز شبیر بخاری ایڈووکیٹ، تلہ گنگ)
دکان پر یہ پڑھتا ہوں تو بہت سیل ہوتی ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری کے وظائف سے میں نے بہت کچھ پایا ہے ’ آپ کی شہرۂ آفاق کتاب ’’مجھے شفاء کیسی ملی؟‘‘ کے صفحہ نمبر143 پر تعویذ محبت کو میں نے بہت آزمایا اور بہت زبردست پایا۔ میں دکان پر جب سورئہ کوثر پڑھتا ہوں تو بہت اچھی سیل ہوتی ہے۔ میاں بیوی کے محبت کیلئے یَالَطِیْفُ یَاوَدُوْدُ کا عمل بہت لاجواب ہے ہمارے ہمسائے ہیں ان کی میاں، بیوی میں ہر وقت جھگڑے ہوتے تھے یہ عمل کیا بہت زبردست پایا اللہ عبقری کو تاقیامت شاد و آباد رکھیں حضرت صاحب اللہ آپ کو آپ کی نسلوں کو زمانے کی ہر قسم شر آفات و بلیات سے تاقیامت محفوظ رکھے۔ آمین! بندہ ناچیز آپ کی دعاؤں کا ہمیشہ احسان مند رہے گا۔(علی منجور خان، مردان)
شوگر اور کولیسٹرول کا علاج زیتون میں
زیتون کا مکہ مکرمہ میںخطیب حرم مولانا مکی حجازی صاحب نے ابھی کچھ دن پہلے ایک نسخہ بتایا جس پر بہت سارے لوگوں نے عمل کیا وہ نسخہ یہ ہے رات کو سونے سے پہلے دو چمچ اصلی زیتون کے تیل سے اورصبح نہار منہ کلی کرنے سے بھی پہلے دو چمچ اصلی زیتون استعمال کریں۔ پندرہ دن کے بعد چیک کرائیں کہاں ہے شوگر؟ کونسی سی شوگر؟ کس کی شوگر؟ اتا پتہ ہی نہیں ہوگا اور ابھی آپ کو ایک وظیفے کے ساتھ ایک بات بتاتا ہوں۔ آغا خان ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ابھی ایک ورک شاپ ہوئی جس میں لندن کا ایک انگریز ڈاکٹر آیا۔ اس نے کہا میں آپ کو ایک بریکنگ نیوز دے رہا ہوں اور وہاں پر ورک شاپ میں جو ڈاکٹرز موجود تھے انہوں نے بتایا کہ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ شوگر کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا علاج زیتون کاتیل رات کو سوتے وقت پینا ہے۔ یہ انگریز ڈاکٹر نے آغا خان ہسپتال میں جاکر بتایا ہے ۔ مولانا مکی صاحب نے حرم شریف میں جو شوگر کا نسخہ بتایا لوگ اس پر عمل کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ کولیسٹرول کا ایک وظیفہ بھی بتایا جو یہ ہے کہ ہر نماز کے بعدبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ یَاقَادِرُ یَاقَادِرُ،یَاقَادِرُ گیارہ مرتبہ پڑھنا ہے اور پھربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِپڑھ کر یَاقَوِیُّ، یَاقَوِیُّ، یَاقَوِیُّ گیارہ مرتبہ ہر نماز کے بعد پڑھنا ہے اور سینہ پر زور سے پھونک مارنا ہے کولیسٹرول کا زندگی بھر مسئلہ نہیں ہوگا انشاء اللہ۔ (ابراہیم پاریکھ،کراچی)
چند بیجوں سے پتھری کا علاج
تخم گاجر، تخم شلجم ہم وزن لیں اور مولی کو اندر سے کھوکھلا کرکے اس میں بھر دیں پھر مولی کا منہ بند کرکے بھوبل میں دبائیں۔ جب بھرتہ ہو جائے تو بیجوں کو نکال کر خشک کرکے محفوظ رکھیں یہ بیج بند شدہ پیشاب کو کھولتے ہیں، پتھر ی کو گلا کر باہر نکال دیتے ہیں۔
کمزور ہوتے بچوں کیلئے لاجواب ٹوٹکہ
جن بچوں کی کمزوری کا سبب معلوم نہ ہو سکے ان کو گاجر کا رس چار ماشہ سے ایک تولہ تک ہموزن پانی ملاکر دن میں دو تین دفعہ پلا دیا کریں ساتھ ہی اس کی ماں بھی گاجریں کھائے یاگاجروں کا رس پئے۔ اس عمل سے تھوڑے ہی عرصہ کے اندر ماں اور بچے کی صحت نمایاں طور پر ترقی کرے گی۔ گاجر کا رس جن بچوں کو بغیر شکایت کے بھی پلایا جائے ان کی صحت دوسرے بچوں کی نسبت اچھی رہتی ہے۔(حکیم فاروق، مظفرگڑھ)
تمام بیماریوں کا علاج اس وظیفہ میں ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ آپ کی عمر دراز کرے اور دگنی عزت اور ترقی عطا فرمائے۔ عبقری بھی ہر روز ترقی کرے اللہ تعالیٰ اس ذریعے سے سب کو عطا کرے (آمین)۔ سب سے پہلے تو میں آپ کو یہ بتائوں گی کہ اللہ تعالیٰ نے میری تیس سال پرانی بیماری ختم کردی ہے آپ کا وظیفہ پڑھنے سے جو آپ نے بتایا تھا۔ میری ٹانگیں بہت زیادہ درد کرتیں تھیں اور ان پر ریشے والے لال دانے نکلتے تھے پائوں بھی بہت خراب ہوگئے تھے اتنے دانے نکلتے تھے کہ پائوں کے ناخن بھی ختم ہو جاتے تھے اور بے حد تکلیف اور درد ہوتا تھا اور جس کی وجہ سے ہر وقت بخار رہتا تھا اور میں نے آپ کا بتایا ہوا وظیفہ پڑھا ’’یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ اور میری تمام بیماری ختم ہوگئی اور یہ عبقری میگزین میں چھپوا دیں تاکہ لوگ بھی اس سے فائدہ حاصل کریں اللہ آپ کو جزا دیں ۔(ب۔ش، پوشیدہ)
با لچر کا نایاب ٹوٹکہ! قارئین عبقری کے نام
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کا جتنا شکریہ ادا کرو ںکم ہے آپ کے رسالہ عبقری کی وجہ سے میری کافی سال پرانی بالچر کی بیماری اب الحمد اللہ عزوجل ٹھیک ہو رہی ہے میں تقریباً ایک سال سے عبقری کی قاریہ ہوں۔ میری عمر 24سال ہے اور تقریباً 13سال سے مجھے بالچر کی بیماری ہے‘ بہت علاج کروائے بال مکمل تو کبھی آئے ہی نہیں ۔ میں نے عبقری میں ایک نسخہ پڑھا اور اس کو آزمایا خدا کا شکر ہے میری بالچر کی بیماری ختم ہونے کو ہے۔ نسخہ یہ تھا کہ بالچر کی جگہ ادرک کا ایک ٹکڑا پانچ منٹ تک رگڑنا ہے اور ایک جگہ استعمال ہوا ٹکڑا دوسری جگہ استعمال نہیں کرنا اور ایک گھنٹہ بعد آدھے لیموں کے رس میں زیتون کا تیل ملا کر وہ لگانا تھا میں یہ عمل تقریباً 9ماہ کرتی رہی اور مجھے کافی افاقہ ہوا ہے۔آپ کے رسالہ عبقری کی وجہ سے مجھے میری بیماری کا علاج مل گیا اللہ پاک آپ کا بھلا کرے اور آپ کو بہت کامیابیاں عطا فرمائے۔آمین! آپ کو عرشوں کے بھاگ لگائے آپ دکھی انسانیت کے لیے بہت بڑی نعمت ہیں۔ (ایک بہن، واہ کینٹ)
گلاب کی پنکھڑیوں کے فوائد
ضعف جگر و دل کیلئے: گلاب کے تازہ پھولوں کی پنکھڑیاں 10گرام لیں 100 گرام پانی میں ان کو رگڑ کر چھان کر مصری ملاکر صبح و شام پلائیں اس سے ضعف جگر و دل دور ہوگا۔
گرمی کے سردرد کیلئے:گرمی کے سردرد میں پھولوں کو پیس کر ماتھے پر لیپ کریں بہت مفید ہے۔کانوں کے درد کیلئے: نیم گرم پانی میں رگڑ کر استعمال کرناکانوں کے درد میں مفید ہے۔بہرہ پن کیلئے:بہرہ پن کے لیے سایہ میں خشک کرکے سفوف 6گرام صبح و شام گائے دودھ نیم گرم سے آرام آئیگا۔ نکسیر کے لیے: پتی گلاب یعنی پھول رگڑ کر ماتھے پر لیپ کریں رگڑ کر چھان کر پلانا بھی خاطرخواہ فائدہ ہوگا۔قبض کُشا: تازہ پھولوں کی گل قند قبض دور کرتی ہے۔ دل کی گھبراہٹ کیلئے :پھولوں کے رس میں ایک رتی کافور ملاکر کھانا‘ دل کی گھبراہٹ دور ہوتی ہے۔ آنکھوں کی جملہ بیماریوں کیلئے:عرق گلاب کے استعمال سے آنکھ کی سوجن دور ہوتی ہے۔ دکھتی آنکھوں کیلئے گلاب کے خشک پھولوں کی پوٹلی باندھ کر عرق گلاب میں تر کرکے آنکھوں پر پھیریں۔چھپاکی میں مفید:چھپاکی میں دس گرام گلاب اور دو گرام سیاہ مرچ رگڑ کر پانی ڈال کر رگڑیں چھان کر پلائیں۔چہرے کے سیاہ داغ دھبے دور: چہرے کے سیاہ داغ یا بعض دفعہ بچوں کے منہ پر سفید سے دھبے پڑجاتے ہیں لگانے سے آرام آجاتا ہے۔(م۔س،، تلہ گنگ)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 160 reviews.