Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

افطار کے وقت صبر و برداشت سے کام لیجئے

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

روزے کی حالت میں انسانی بدن پر رونما ہونیوالی تبدیلی: دراصل ماہ رمضان کو رب تعالیٰ نے لوگوں کے لیے عام طور پر اور مسلمانوں کےلیے خاص طور پر نازل فرمایا ہے۔ جس میں اس کی حکمتیں پوشیدہ ہیں۔ رمضان کریم کے فیوض و برکات کا شمار انسانی ذہن شمار ہی نہیں کرسکتا، رب العزت نے انسانی جسم کی ساخت کے مطابق سال میں ایک مرتبہ روزے فرض کئے ہیں۔ علازہ ازیں نفلی روزے انسان اپنی ضرورت اور ہمت کے مطابق سال کے چند دن چھوڑ کر بھی رکھ سکتا ہے جو کہ ایک بابرکت بات ہے۔ رمضان کریم کے مہینے اور اس ماہ میں رکھے جانے والے روزوں کی فضیلتوں کا ادراک انسان کے بس سے باہر ہے۔ یہاں پر ہمارا مقصد روزے کی حالت میں انسانی بدن پر رونما ہونے والی تبدیلی ہے جو کہ رب کریم کی ایک خاص حکمت ہے، اس حکمت کے تحت جس طرح ایک موٹرکار کیٹ ٹیوننگ ایک خاص وقت میں ضروری ہوتی ہے‘ اسی طرح انسانی جسم کے افعال و حرکات بھی ایک تبدیلی سے گزرتے ہیں، جس سے نئے آنے والے ماہ و سال تک جسم کو ایک نئی توانائی ملتی ہے اور وہ مذہبی اور معاشرتی اقدار کے مطابق ایک پرسکون بہتر زندگی گزارتا ہے۔دماغ کو ہلکی اور مناسب خوراک مہیا کیجئے: رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی انسانی دماغ ایک نئے جذبے سے کام شروع کردیتا ہے چونکہ انسانی جسم دماغ کے احکامات کے تابع کام کرتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ انسانی دماغ کو ہلکی اور مناسب خوراک مہیا ہونی چاہئے جس سے وہ اپنے فعال درست طور پر انجام دے سکتے۔ اس کے لیے ابتدائی کھانا یعنی سحری خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ کوشش ہونی چاہئے کہ موسم کے حوالے سے اس کا اہتمام کیا جائے جس سے وہ جسم پر بارگراں نہ گزرے۔صرف نمک چکھ لیجئے 27 قسم کے امراض سے محفوظ رہیے: افطار تک وقت آسانی سے گزر جائے۔ افطار کے وقت بھی صبر و برداشت سے کام لیتے ہوئے عام روٹین کی افطاری مناسب مقدار میں لی جائیں۔ بعداز نماز مغرب جسم ایک ٹھہرائو اور سکون کی حالت میں ہوتا ہے کچھ وقفہ دے کر کھانے کا اہتمام کریں۔ روزہ ہمیشہ سنت نبویﷺ کے مطابق کھجور یا نمک سے افطار کیا جائے۔ نبی کریمﷺ کی ایک حدیث کے مطابق اگر (عام دنوں میں بھی) کھانے سے پہلے نمک چکھ لیا جائے تو انسانی جسم ستائیس قسم کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 943 reviews.