Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھریلو مسائل کا انسائیکلو پیڈیا بے برکتی وکندذہنی کا علاج

ماہنامہ عبقری - اپریل 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک سوانح حیات میں نحوست کے علاج کے سلسلہ میں ایک واقعہ لکھا ہے کہ مقامی کالج کے ایک پروفیسر مجھے ملنے آگئے میں نے ان کو بتایا کہ نحوستوں نے مجھے گھیر رکھا ہے‘ کہیں جاتا ہوں ناکام لوٹتا ہوں سفر کرتا ہوں تو شاذو نادر ہی منزل پر پہنچتا ہوں۔ انہوں نے فرمایا کہ کئی اللہ والوں نے اس صورت حال کا علاج لکھا ہے ان میں حضرت امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ بھی شامل ہیں۔ علاج کا خاصا یہ ہے کہ اپنے نام کے اعداد ابجد کے حساب سے نکالو‘ پھر خدا کے ناموں میں سے ایک ‘ دو یا تین ایسے ناموں کا انتخاب کرو جن کے اعداد کا میزن وہی ہو جو تمہارے نام کا ہے پھر ان ناموں کا ورد کرو‘ بے برکتی دور ہوجائے گی۔ میں نے یہ علاج سب سے پہلے خود آزمایا اور اس کے بعد تقریباً آٹھ ہزار آدمیوں کو بتایا سب نے اسے بہت مفید پایا۔کند ذہنی کا علاج:کسی بزرگ نے فرمایا جن کا نام مجھے یاد نہیں جو بچے کندذہن ہوں انہیں صبح نہار منہ پہلے بادام کی ایک گری‘ دوسرے دن دوسری پھر تیسرے دن تیسری تیسری حتیٰ کہ 40 دن تک ایک ایک گری تعداد میں بڑھاتے جائیں چالیس دن بعد ایک ایک گری کم کرتے جائیں حتیٰ کہ ایک گری تک واپس آجائیں یہ صبح نہار منہ کرنا ہے۔ بادام کو رات کو کچے مٹی کے برتن میں بھگونا ہے اور چھلکا اتار کر کھانا ہے۔
موشن کا علاج: اگر کسی کو موشن کی تکلیف ہو تو آم کی گٹھلی میں جو گری ہوتی ہے اس کو نکال کر توے پر بھون لیں‘ اس کا پاؤڈر بنا کر پانی کے ساتھ پی لیں۔صرف ایک بار پینےسے ہی واضح فرق محسوس ہوگا ۔ ضرورت پڑنے پر دن میں دو سے تین مرتبہ استعمال کرسکتے ہیں۔ انشاء اللہ شفاء ہوگی۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 480 reviews.