Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جَو کا پانی!بچوں کیلئے ٹانک ‘حاملہ خواتین کیلئے متوازن غذا

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

بادام کا شربت:بادام پروٹین، وٹامن اور معدنی اجزاء جیسے زنک، فولاد، کیلشیم اور میگنیشیم کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں۔ بادام چھلکے سمیت کھائے جائیں تو ان کی تاثیر گرم ہوتی ہے، مگر انہیں پانی میں بھگو کر چھلکے اتار لئے جائیں تو یہ ٹھنڈک بخشتے ہیں۔ اس لیے گرمیوں میں بادام کا شربت بنایا جاتا ہے۔شربت بنانے کے لیے:مغز بادام250گرام رات کے وقت پانی میں بھگو دیں۔ صبح کے وقت چھلکا اتار کر خوب رگڑائی کریں جب اچھی طرح رگڑ لیں تو پانی، آدھا کلو چینی، چھوٹی الائچی پانچ عدد، چند قطرے کیوڑہ اور چھ چمچ عرق گلاب ڈال کر پکالیں۔ مناسب گاڑھا ہونے پر اتارلیں اور ٹھنڈا کرکے بوتلوں میں بھرلیں۔ فریج میں رکھیں تو شربت زیادہ عرصے تک محفوظ رہے گا۔
خشخاش کا شربت:یہ جسم کی گرمی ختم کرتا ہے۔ خشخاش میں پروٹین، کیلشیم، پوٹاشیم، وٹامن، فولاد، زنک اور میگنیشیم موجود ہوتے ہیں۔ اس لیے اس کا شربت فرحت بخشنے کے ساتھ ساتھ غذائیت کا حامل بھی ہوتا ہے۔ اس کا شربت بنانے کے لیے آدھا کلو خشخاش رات بھر پانی میں بھگو دیں‘ صبح اچھی طرح صاف کرکے اس کی رگڑائی کرلیں۔ اگر اس مقصد کے لیے کونڈی ڈنڈے کا استعمال کریں تو بہتر ہے کیونکہ اس طرح پیسنے سے تمام غذائی اجزاء محفوظ رہتے ہیں۔ اچھی طرح رگڑائی کر کے خشخاش کا دودھ حاصل کرلیں اور ململ کے کپڑے سے چھان کر باقی بچا پھوک چھوڑدیں۔ اب خشخاش کا دودھ‘ ایک کلو چینی، چھ عدد الائچی، 100ملی گرام عرق گلاب، چند قطرے کیوڑہ اور 60 گرام کشتہ چاندی ڈال کر پکالیں۔ مناسب گاڑھا ہونے پر بوتلوں میں بھرلیں۔ بوتلیں فریج میں رکھیں تو شربت زیادہ عرصے تک محفوظ رہے گا۔
جَو کا شربت:جَو اور جَو کا پانی طب اسلامی میں مریضوں کےلیے بہترین غذا اور دوا تصور کئے جاتے ہیں۔ امریکی ماہرین نے بھی دریافت کیا ہے کہ ’’جَو‘‘ خون میں شکر اور چربی کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے۔ یہ بچوں کے لیے بہترین ٹانک اور حاملہ عورتوں کے لیے بھی مقوی غذا ہے۔ مغربی ممالک میں بھی لوگ جَو کا پانی بہت شوق سے پیتے ہیں کیونکہ وہ بھی اب اس کی افادیت سے آگاہ ہوچکے ہیں۔ اطباء کے مطابق ’’جَو‘‘ کا پانی تقریباً سو بیماریوں میں مفید ہوتا ہے، بلڈپریشر، دل کے امراض، پیٹ، معدے کے امراض، قبض اور گردوں کی تکلیف میں نہایت مفید ہوتا ہے۔ ’’جَو‘‘ کا شربت قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے اور بخاروں کی تپش میں مفید ہے۔ یہ پیاس میں تسکین بخشتا ہے، فرحت اور تازگی عطا کرتا ہے۔ شربت بنانے کے لیے جَو یا جَو کا دلیہ ایک کپ، پندرہ کپ پانی ڈال کر پکائیں۔ تین سے چار گھنٹے بعد یہ دودھیا پانی بن جائے گا۔ چاہیں تو اسے چینی ڈال کر پکائیں اور ٹھنڈا کرکے بوتلوں
میں بھرلیں یا پھر چینی کے بغیر ہی ٹھنڈا کرکے بوتلوں میں بھرلیں اور استعمال کے وقت شہد ملاکر پئیں۔ شہد کا اضافہ کرنے سے اس کے فوائد کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔ لُو لگنے یا سن اسٹروک میں یہ بے حد مفید ہوتا ہے۔ بہتر ہے کہ بوتلوں میں دستیاب مصنوعی جَو کا پانی پینے سے گریز کریں اور گھر پر اسے تیار کریں کیونکہ اسے تیار کرنا بے حد سہل ہے۔ ٹھنڈے اور فرحت بخش مشروبات خود بناکر پئیں اور خود کو گرمی سے بچائیں۔ سوڈا واٹر، چائے اور کافی سے حتیٰ الوسع پرہیز کریں تو آپ کی صحت کے لیے زیادہ بہتر ہوگا اور آپ گرمیوں میں بھی تازہ دم رہیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 951 reviews.