Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

4مرتبہ خودکشی کی کوشش کرچکی! کاش! موت آجائے

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

قارئین! حضرت جی کے درس‘ موبائل (میموری کارڈ)‘ نیٹ وغیرہ پر سننے سے لاکھوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں‘ انوکھی بات یہ ہے چونکہ درس کےساتھ اسم اعظم پڑھا جاتا ہے جہاں درس چلتا ہے وہاں گھریلو الجھنیں حیرت انگیز طور پر ختم ہوجاتی ہیں‘ آپ بھی درس سنیں خواہ تھوڑا سنیں‘ روز سنیں ‘ آپ کے گھر‘ گاڑی میں ہروقت درس ہو۔

یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کرداراحتیاط سے دانستہ فرضی کردئیے گئے ہیں‘ کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ ہمیشہ خوش اور آباد رکھے آپ کا سایہ ہم پر سدا قائم دائم رہے اور آپ سے جڑے ہوئے سب لوگوں پر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت ہر وقت نچھاور کرے۔ آمین ۔ الحمدللہ میں 2017ء مئی سے میں عبقری کی مستقل قاریہ ہوں‘ میں لفظوں میں کیسے بیان کروں کہ میں آپ کی اتنی شکر گزار ہوں بتا نہیں سکتی‘ اللہ تعالیٰ آپ کو اور عبقری کو ہمیشہ ہمیشہ سلامت رکھے‘ عبقری ایک بہترین استاد اور رہنماہے۔ عبقری سے جڑ کر میری زندگی امن سلامتی اورسکھ کا گہوارہ بن گئی ہے یہاں میں آپ کو بتاتی چلو کہ میری شادی کو9سال ہوچکے ہیں‘ میں نے شادی شدہ زندگی بڑی اذیت ناک گزاری میرے ذہن کی دنیا سب برباد تھی‘ نہ نماز کا ہوش‘ نہ قرآن کا‘ میکے اور سسرال کے طعنے سننے کو ملتے تھے ہر انسان مجھے بوجھ سمجھتا تھا‘ اللہ تعالیٰ نےاسی دوران تین بچے بھی دیئے دو بیٹے ‘ایک بیٹی مگر میں اپنے بچوں کی تربیت بھی صحیح طرح نہیں کرسکتی تھی‘ ہر وقت غصے سے بھری رہتی‘ گھر والے‘ شوہر‘ میکے والے سب مجھ سے تنگ اور میں ان سب سے تنگ‘ ہر وقت (نعوذ باللہ) دعا کرتی یا اللہ مجھے موت دیدے‘مجھ میں ناشکری اتنی آگئی کہ میں نے چار دفعہ خودکشی کرنے کی کوشش کی مگر میرے رب رحمان نے مجھے زندگی عطا فرمائی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج میں سب کی عزیز ہوں۔ اب آتی ہوں اصل موضوع کی جانب مئی 2014 کو میں شاپنگ کرکے واپس گیٹ پر کھڑی رکشہ کا انتظار کررہی تھی اچانک بک سٹال پر نظر پڑی ‘ ٹائٹل کی ہیڈنگز پڑھی تو اس کی طرف کھنچی چلی گئی‘ قریب آئی توعبقری نے آواز دی اے کدھر جارہی ہو ذرا مجھ سے تو ملاقات کرو میں نے فوراً سے خود ہی اپنے ہاتھوں میں لیا‘ ہدیہ دیا اور رکشہ میں بیٹھ کر پڑھنا شروع کردیا‘ گھر آکر سارے کا سارا پڑھ لیا مگر پھر دوبارہ ایک ایک موضوع پڑھا اور عبقری روح میں اتر گیا مجھے ایک سچے عاشق کی طرح عبقری رسالہ سے عشق ہوگیا‘ ایک اور بات پہلے مجھے عبقری خریدنے کیلئے بک سٹال پر جانا پڑتا تھا جو میرے گھر سے کافی دور ہے مگر اب اللہ تعالیٰ کے فضل کرم سے عبقری تو جیسےمیرا ہمسایہ ہے ہر ماہ کی چاریا پانچ تاریخ کو میرے دروازے پر آکر دستک دیتا ہے اور کہتا ہے لو بہن میں آگیا ‘مجھے ہر ماہ شدت سے انتظار رہتا ہے اور جب عبقری رسالہ آتا ہے تو مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے آنکھوں میں ایک عجیب سی چمک آجاتی ہے۔ عبقری کا مطالعہ کرنے کے بعد میرے اندر بہت تبدیلیاں آئیں پھر میں نے اچھی اچھی کتب پڑھنا شروع کردیں‘ میرے ابو ہمیشہ کہتے تھے کہ جو انسان خود نہیں بدلتا اللہ اس کا مقدر اچھا نہیں کرتا‘ ابو مجھے سمجھاتے مگر میں اس وقت نادان تھی مگر اب سمجھ میں آیا کہ واقعی عبقری رسالہ میرے لیے کتنا کارآمد ہوا میں نے خود کو بدل ڈالا۔ میرے اردگرد کا ماحول خودبخود خوشگوار ہوگیا۔ میں نماز قرآن کی پابند ہوگئی اپنے بچوں کی اچھی تربیت کرنے لگ گئی میرا بڑا بیٹا 7 سال کا ہے اس سے چھوٹی بیٹی 5سال کی دونوں ماشاء اللہ لگن سے سپارہ پڑھتے ہیں‘ بیٹے نے تو ناظرہ قرآن پڑھ لیا ہے اور بیٹی ابھی سپارہ پر ہے۔ بیٹا ماشاء اللہ نماز ابھی سے پڑھنے کا شوقین ہے اور اکثر گھر سےساتھ مسجد میں چلاجاتا ہے۔بچے چھوٹے مگر بہت سلجھے ہوئے سمجھدار ہیں ۔ مجھےاب اپنے آپ پر بھی فخر ہوتا ہے کہ اب میں ایک اچھی بیٹی ہوں میرے والدین مجھ سے بہت خوش ہیں ڈھیروں دعائیں دے کر رخصت کرتے ہیں‘ شوہر ہمیشہ مسکراہٹ کیساتھ ملتا ہے وہ بھی مجھ سے بے حد راضی ہے جو ہمیشہ مجھ پر غصہ ہی کرتا تھا مارتا پیٹتا تھا۔ مجھے اور کیا چاہیے زندگی سے آخرت خود ہی سنور رہی ہے ۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 955 reviews.