Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ماہواری کے مسائل میںمبتلا خواتین شفاء پالیں

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! تین سال ہوگئے ہمیں عبقری سے شناسا ہوئے‘ الحمدللہ اس جیسا میگزین ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا‘ اتنا مفید شمارہ کہ اس نے ہمارے بے شمار مسائل حل کیے‘ ہمارے محلے میں تقریباً ہر گھر میں عبقری رسالہ آتا ہے۔میرے ساتھ ایک مسئلہ تھا کہ مجھے ایام ماہواری بہت شدید تکلیف کے ساتھ آتے تھے‘ بعض اوقات کم اور بعض اوقات اتنی شدید تکلیف ہوتی کہ برداشت سے باہر ہوجاتی اور میں چلانا تک شروع کردیتی۔ میری والدہ مجھے دو مرتبہ لیڈی ڈاکٹر کے پاس لے کر گئیں وہ مجھے دوا دیتیں وقتی آرام آجاتا مگر اگلے ماہ پھر اسی شدت سے تکلیف ہوتی اور میرا براحال ہوجاتا۔ انہی دنوں ہمارے گھر عبقری آنا شروع ہوا ‘ اللہ کافضل ہوا ہمیں فون پر آپ سے ملاقات کا ٹوکن مل گیا۔ میرے ابو اور امی دونوں اپنے مسائل کے حل کیلئے لاہور کیلئے روانہ ہوئے تو میں نے ایک خط لکھ کر انہیں پکڑا دیا کہ شیخ الوظائف کے دوران ملاقات یہ خط بھی دے دیجئے گا۔ میرے والدین نے دوران ملاقات آپ کو میرا خط بھی دیا‘ آپ نے اسی وقت پڑھا اور اسی خط پر میرے لیےعبقری دواخانہ کی میڈیسن لکھ دیں۔آپ نے مجھے ’’جوہر شفاءمدینہ ، ہاضم خاص اور ہارمونز شفاء‘‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق کھانے کا مشورہ دیا۔ میرے ابو عبقری دواخانہ لاہور سے ایک ایک ڈبی لے آئے۔ میں نے صرف یہی دوا کھائی‘ اس کے بعد دوبارہ کبھی دوا نہ منگوائی نہ کھائی‘ اللہ کا کرم ہوا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں‘ ماہواری کے تمام مسائل سے چھٹکارا پاچکی ہوں‘ معدہ کے چند مسائل تھے وہ بھی ختم ہوگئے‘ صحت بھی بہترین ہوگئی ہے۔محلے میں کسی بھی لڑکی کو کوئی بھی پوشیدہ مسئلہ ہو میں عبقری رسالہ میں سےدیکھ کر اس کو دوا بتادیتی ہوں اللہ شفاء دے دیتا ہے۔ (پوشیدہ‘ اٹک)

۔10 سال پرانا کمر کا درد چند دن میں غائب (کراماتی تیل):محتر م جناب حکیم صاحب سدا خوش رہیں السلام علیکم قبول ہو! بعد سلام عرض خدمت یہ ہے کہ میں اپنے مقام پر ٹھیک ہوں اور اللہ پاک سے امید کرتا ہوں کہ جناب بھی اپنے مقام پر خیرت سے ہوں گے۔ دیگر صورت احوال یہ ہےکہ حکیم صاحب میں تقریباً پندرہ ماہ سے عبقری کا قاری ہوں آپ یقین جانئے کہ مجھے جس کی تلاش تھی وہ مل گیا اور مجھے بعض اوقات ایسی مجبوری آئی کہ میں نے کسی سے پیسے قرض لے کر عبقری خرید کر پڑھا۔ حکیم صاحب میں نے آپ کی کچھ ادویات استعمال کی ہیں جن کو میں نے بہترین پایا۔ ان میں ’’کراماتی تیل‘‘ جس نے میرا 10 سال کا درد جو میرے کمر میں تھا ختم کیا اور ایک ساتھی کو چوٹ لگی تھی اس کو استعمال کرایا صرف رات کو لگایا مالش کی اور صبح ٹھیک تھا۔ اب جو کھاتا ہوں وہ جسم کو لگتا اور خون بنتا ہے (اصلاح معدہ و جگر پیکیج)دوسرا: اصلاح معدہ و جگر پیکیج جو بھی غذا میں کھاتا تھا وہ منہ میں ہی رہ جاتی اور زیادہ کھانے کو دل نہیں کرتا تھا اس وجہ سے میرے جسم میں خون نہیں بنتا تھا ، اس کے استعمال سے میرا خون بنا اور غذا بھی جسم کو لگنا شروع ہوگئی ہے اور صرف پندرہ دن میں ٹھیک ہوگیا۔
بال گرنا بند اور گنے سیاہ ( طبی نبویﷺ ہیئر آئل ):میں نے اس تیل کو بہترین پایا اور اپنی اہلیہ کو بھی استعمال کروارہا ہوں اس سے بال گرنا بند اور گنے سیاہ ہوگئے ہیں۔ سر کے دانے، پھنسیاں اور خارش کچھ دن میں ختم ( طب نبویﷺ ہیئر پائوڈر): میں اپنے لئے لے کر گیا تھا لیکن میری ایک کزن کا بیٹا تھا اس کے سر میں بہت زیادہ دانے اور پھنسیاں تھیں جس کی وجہ سے وہ خارش کرتا رہتا تھا صرف کچھ دن استعمال کرایا تو وہ بالکل ٹھیک ہوگیا۔ میں تو حیران ہوں کہ اس کی والدہ بہت مہنگی مہنگی کریمیں لگالگاکر تھک گئی تھی لیکن اس کو صرف اس پائوڈر سے اتنی جلدی شفاء ملی۔ (محمد رستم میر ۔ آزاد کشمیر)۔احتلام جریان اور چہرے کے دانے ختم (نوجوان شفاء):حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے احتلام اور جریان کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے ٹانگوں میں درد ہوتا تھا کسی نے مجھے ’’نوجوان شفاء‘‘ کھانے کیلئے بتائی تھی وہ میں نے چند ماہ استعمال کی ہے اس سے میرا یہ مسئلہ حل ہوگیا۔ اس کے علاوہ میرے چہرے اور ناک پر دانے تھے جس کیلئے میں نے آپ کے عبقری رسالہ سے دیکھ کر ’’ٹھنڈی مراد‘‘ استعمال کی جس سے دانے ختم اور میری گرمی کا مسئلہ بھی حل ہوگیا۔ (محمد طاہر)۔یہ پہلے کیوں نہیں ملا(جوہر شفاء مدینہ):السلام علیکم! میں ’’جوہر شفاء مدینہ‘‘ کا قہوہ بناکر اس میں عبقری شہد ڈال کر پیتی اور اپنے بچوں کو بھی پلاتی ہوں جس سے حلق اور معدے کے مسائل حل ہوئے ہیں۔ میرا بیٹا جس کی عمر ماشاء اللہ 23 سال ہے وہ دیسی دوائیوں کو USELESS کہتا تھا لیکن’’جوہرشفاء مدینہ‘‘ کے قہوہ کا دیوانہ ہے اورکہتا ہے کہ امی یہ پہلے کیوں نہیں ملا۔(طوبیٰ فاروق)
حالت دیکھ کر لوگ سمجھتے تھے کہ نشہ کرتا ہوں (فشاری، اکسیر البدن، روحانی پھکی ):السلام علیکم بخدمت قابل احترام محترم بھائی حکیم صاحب! سب سے پہلے آپ کے اور آپ کے دواخانہ میں جو خدمت میں لگے ہوئے ہیں ان کیلئے دل سے دعاگو ہوں۔ اللہ آپ کی اور ان سب کی عمرمیں برکت عطا فرمائے اور سب کے علم و عمل میں بھی اضافہ و برکت عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین! میرا نام عائشہ ارشد ہے، آپ کے دواخانہ سے پہلے میرے شوہر کا علاج ہوا جن کو آپ نے ’’فشاری، اکسیر البدن اور روحانی پھکی‘‘ استعمال کرنے کیلئے کہا تھا جو علاج ماشاء اللہ کامیاب ہوا ہے۔ میرے شوہر پہلے کی نسبت بالکل ٹھیک ہوگئے ہیں ورنہ تو ان کی حالت ایسی تھی کہ لوگ سمجھتے تھے یہ نشہ کرتے ہیں الحمدللہ! 11 فروری کو آپ نے علاج شروع کیا تھا اور آج تین ماہ ہوئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو صحت عطا فرمائی ہے۔ میری طبیعت میں روز بروز بہتری آ رہی ہے(ہیپاٹائٹس نجات سیرپ ):اب میرا علاج آپ کے دواخانہ پر ہورہا ہے مجھے ہیپاٹائٹس ہے اس کیلئے آپ نے مجھے ’’ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘ کا کورس پورا کرنے کیلئے کہا جو میں مکمل پابندی کے ساتھ کررہی ہوں اور میری طبیعت میں روز بروز بہتری ہورہی ہے۔ (عائشہ ارشد)۔ان سے مجھے بہت فائدہ ہوا(جوہر شفاء مدینہ ، ہاضم خاص):السلام علیکم! امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے ، آپ کا رسالہ بہت اچھا ہے اور اس میں ٹوٹکے اور وظیفے استعمال میں لاتے رہتے ہیں اور آپ کی ادویات بھی میں نے استعمال کی ہیں وہ بھی بہت اچھی ہیں خاص کر ’’جوہر شفاء مدینہ اور ہاضم خاص ‘‘ ان سے مجھے بہت فائدہ ہوا ہے۔ (شعبان علی بن عبدالغفور۔راولپنڈی)۔ خون کی رسولی کی تکلیف ختم اور ماہواری کا مسئلہ حل (پوشیدہ کورس):محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے تمام ساتھیوں کو لمبی زندگی دے۔ آمین! حکیم صاحب میں آ پ کو اپنی بیماری کے متعلق بتانا چاہتی ہوں کہ پہلے مجھے خون کی رسولی کی تکلیف تھی اور تکلیف بھی بہت سخت تھی میں نے آپ کو خط لکھ کر ساری تفصیل بتائی تھی آپ نے مجھے جواب میں ’’پوشیدہ کورس‘‘ استعمال کرنے کو کہا تھا کہ 90 دن استعمال کریں ، حکیم صاحب سچ بتائوں میں نے بہت مشکل سے ایک کورس استعمال کیا ، حکیم صاحب میں تو حیران رہ گئی کہ میری بیماری ختم ہوگئی یہ بات آج سے تقریباً تین سال پہلے کی ہے اب میں ساری نماز یں بھی پڑھ لیتی ہوں اور پورے روزے بھی رکھے ہیں اورمیری ماہواری کا مسئلہ بھی حل ہوگیا ہے۔ (ی۔ الف)۔ عرصہ دراز سے خراب ماہواری کا مسئلہ ٹھیک (ہارمونز شفاء، خاتون شفاء):میں نے عبقری ادویات کی شفاء یابی سے دیکھ کر آپ کی دو ادویات ’’ہارمونز شفاء‘‘ اور خاتون شفاء‘‘ سیرپ اپنی کزن کو استعمال کروایا اس کو ماہواری کا مسئلہ تھا جو سال کے بعد کبھی کبھی آتے تھے اس نے یہ دونوں چیزیں استعمال کیں تو الحمدللہ! اس کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا جو عرصہ دراز سے علاج کروارہی تھی لیکن اس کو افاقہ نہیں ہورہا تھا لیکن ان دو دوائوں نے اس کو مکمل ٹھیک کردیا ہے۔اس میں اور بھی بہت سے ادویات ایسی ہیں جن کا دوسروں کو استعمال کروایا ہے جنہیں بہت افاقہ ہوا ہے۔ آپ کی ادویات کا سب بڑا فائدہ یہ ہے کہ ان کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں۔ (م۔ ن )۔پہلے معدے کی تکلیف کی وجہ سے لیٹ بھی نہیں سکتی تھی (معدے کا السر کورس): السلام علیکم حکیم صاحب! میرے معدے کا بہت زیادہ مسئلہ تھا جس کی وجہ سے ہر وقت تکلیف رہتی تھی اگر کچھ کھاتی پیتی تو دل بھاری
ہوجاتا تھا پھر آہستہ آہستہ تکلیف اتنی بھر جاتی کہ میں بیٹھ یا لیٹ بھی نہیں سکتی تھی۔ پھر میں نے عبقری رسالہ سے دیکھ کر آپ کا ’’ معدے کا السر کورس‘‘ استعمال کرنا شروع کیا۔ پہلے پوری ترتیب کے مطابق نہیں کرسکی پھر آہستہ آہستہ روٹین بنی تو دوسرے ہفتے ہی اس کے رزلٹ ملنا شروع ہوگئے اور میرا دوبارہ سے ٹھیک ہوگیا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ اگر اس کے ساتھ مزید کوئی دوا استعمال کرنی ہوتو وہ خط کے جواب میں بتادیں۔ شکریہ! (ص ۔ الف )۔ کسی کو مسئلہ ہو تو میں عبقری کی دوائی استعمال کرواتی ہوں(سچا منجن، ہیپاٹائٹس نجات سیرپ، مرہم سکون، روحانی پھکی، ٹھنڈی مراد، ستر شفاء، کان شفاء):حکیم صاحب السلام علیکم! ہم نے آپ کے عبقری دواخانہ سے بہت سی دوائیں استعمال کی ہیں اور رشتہ داروں کو بھی استعمال کروائی ہیں جن سے ان کو بہت افاقہ ہوا ہے۔ ان دوائوں میں’’ سچا منجن، ہیپاٹائٹس نجات سیرپ، مرہم سکون، روحانی پھکی، ٹھنڈی مراد، ستر شفاء اور کان شفاء ‘‘ شامل ہیں۔ ان دوائوں کی خصوصیت یہ ہے کہ ان کے اوپر جتنی مقدار لکھی ہوتی ہے اتنی اندر موجود ہوتی ہے ۔ لوگوں میں آپ کی دوائیں بتابتا کر میں آدھی حکیم بن گئی ہوں۔ اب تو گائوں میں لوگ آکر مجھ سے پوچھتے ہیں کہ ہمیں فلاں مسئلہ ہے؟ تو میں ان کو عبقری دواخانہ کی دوائی استعمال کرنے کیلئے بتاتی ہوں۔ (ن ۔ع)۔پانچ چھ ڈبیوں سے ماہوار ی کا مسئلہ حل(ہارمونز شفاء):السلام علیکم! میں آپ کو اپنے مسئلے کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارا سارا گائوں دیوبند ہے۔ میں کسی عالم کے پاس اپنی اہلیہ کو لےکر گیا تھا وہ کہتے تھے کہ کسی نے اولاد کی بندش کرارکھی ہے۔ پھر مجھے آپ کا عبقری کسی نے پڑھنے کیلئے دیا تو اس میں سے ماہواری کے مسئلہ کیلئے میں نے اہلیہ کو ’’ہارمونز شفاء‘‘ پانچ یا چھ ڈبے استعمال کروائے جس سے اس کا ماہوار ی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ حکیم صاحب! مہربانی فرماکر مزید رہنمائی فرمائیں۔ (محمد اویس مسعود)۔ٹانگوں کا درد ختم اور ساتھ معدے کا نظام بھی درست(ستر شفائیں، جوہر شفاء):عزت مآب محترم حکیم طارق صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میں بہت عرصہ سے آپ کے ساتھ جڑی ہوئی ہوں اور جڑنے کی وجہ میری درزن بنی وہ ایسے کہ میری ٹانگوں میں بہت عرصہ سے درد ہورہا تھا جس کیلئے میں نے بہت سے ڈاکٹروں سے علاج کروایا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا اگر فائدہ ہوتا بھی تو صرف وقتی طور پر۔ پھر میری درزن نے مجھے آپ کا عبقری رسالہ لاکر دیا کہ اس میں بہت کچھ ہے اس میں سے اپنے مرض کے مطابق دوا ڈھونڈ کر استعمال کریں ان شاء اللہ آپ کو فائدہ ہوگا۔ ساتھ اس نے میرا یقین بڑھانے کیلئے ایک واقعہ بھی بتایا کہ میں نے یہ رسالہ پہلے بھی کسی کو پڑھنے کیلئے دیا تھا انہوں نے اس میں سے’’ستر شفائیں‘‘ دوا استعمال کی اور اب بھی کررہے ہیں جس سے ان کے معدے ، جگر، گیس، قبض اور دیگر بیماریاں صرف اس ایک دوائی سے ختم ہوگئی ہیں۔ میں نے اس کی بات کو سیریس لیا اور اس میں چھان بین شروع کردی پھر کہیں جاکر مجھے ’’جوہر شفاء مدینہ‘‘ اچھی لگی جو میں نے اسی رسالے پر لکھے ہوئے عبقری ایجنسی کے نمبر پر فون کرکے پتا کیا اور اپنے بیٹے کو بھیج کر منگوالی۔ ابھی مجھے یہ دوا استعمال کرتے ہوئے تقریباً تیسرا ہفتہ ہے جس سے میری یہ دیرینہ تکلیف ختم ہوگئی ہے ۔ ٹانگوں کا درد ختم ہونے کے ساتھ جو معدے کے نظام تھا وہ بھی درست ہوگیا ہے۔ (ن۔ و)۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 997 reviews.