Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر

شادی پر پیسوں کا بندوبست

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں چند آزمودہ وظائف ہیں جو میں عبقری قارئین کی نذر کررہی ہوں تاکہ دوسرے لوگ بھی پڑھ کر فائدہ حاصل کریں۔میں انمول خزانہ عرصہ آٹھ سال سے پڑھ رہی ہوں ‘زندگی میں راحت ہے‘ ہر الجھن‘ مسئلہ‘ جادو جنات اور ضدی بیماری کا علاج ہے۔
میری بیٹی کی شادی قریب تھی‘ پیسوں کا بندوبست نہ ہورہا تھا‘ میں نے عبقری رسالہ سے سورۂ والضحیٰ کی آیت نمبر پانچ کا وظیفہ پڑھا کہ جو بھی مسئلہ آجائے خاص طور پر پیسوں‘ نوکری کی سخت ضرورت ہوتو سورۂ والضحیٰ کی آیت نمبر 5 مسلسل سارا دن کھلا پڑھیں‘ میں نے یہی وظیفہ پڑھا تو میری بیٹی کی شادی پر پیسوں کا غیبی انتظام ہوگیا‘ ہر کام ایسے ہوا کہ ہمیں ذرا بھر بھی پریشانی نہ اٹھانا پڑی۔ الحمدللہ۔
اسی طرح رمضان المبارک میں برکت والی تھیلی کے عمل کا معلوم ہوا‘ رمضان المبارک میں دفتر عبقری سے اسم اعظم کی دم شدہ تھیلی لی اور اس پرروزانہ 129 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کر صبح و شام دم کردیا‘ الحمدللہ کبھی اس تھیلی میں پیسے ختم نہ ہوئے۔(منزہ اعجاز، سرگودھا)
سورۂ مزمل کا غیب سے مدد پانے کا وظیفہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے تو سارے اعمال اور وظائف عبقری ہی سے پائے ہیں لیکن پچھلے دنوں ایک کتاب پڑھنے کا اتفاق ہوا وہاں سے ایک وظیفہ کیا جس کا بہت فائدہ ہوا۔ اوّل و آخر گیارہ بار درود شریف اور پھر سورئہ مزمل پڑھنی ہے۔ آیت نمبر 9 تک پڑھ کر اکیس دفعہ یہ آیت حَسْبُنَا اللّٰهُ وَ نِعْمَ الْوَكِیْلُپڑھنی ہے اور پھر سورۃ مکمل کرکے گیارہ بار درود ابراہیمی پڑھنا ہے۔ یہ عمل دن میں گیارہ دفعہ یا کم از کم ایک دفعہ ضرور کیا جائے۔ بہت ہی سکون اور اطمینان نصیب ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ غیب سے مدد فرماتے ہیں۔ حکیم صاحب اللہ تعالیٰ آپ کو بہت آسانیاں دیں اور آپ کی اس عظیم نیکی کا بدلہ آپ کو دنیا و آخرت دونوں میں دیں۔ (آمین)۔بخار:علامہ ابن جوزی نقل فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابی بن کعب نے آنحضرتﷺ سے پوچھا کہ ’’بخار کا صلہ کیا ہے؟ آپﷺ نے فرمایا کہ جب تک (بخار کی وجہ سے) قدم لڑکھڑاتے رہیں یا نبض تیز چلتی رہے۔ اس وقت تک اس کے حق میں نیکیاں لکھی جاتی رہیں گی۔ حضرت ابی بن کعب نے یہ سن کر دعا فرمائی کہ خدایا! میں تجھ سے ایسے بخار کا سوال کرتا ہوں جو نہ مجھے تیری راہ میں جہاد سے روک سکے اور نہ تیرے گھر میں جانے سے روک سکے چنانچہ اس کے بعد ابی بن کعب کو ہمیشہ بخار رہتا جو شخص بھی انہیں چھوتا اسے بخار محسوس ہوتا۔
سنہری باتیں:(۱)سمندرکی گہرائی علم کی گہرائی سے زیادہ نہیں ہے۔(۲)مایوسیوں کے اندھیرے میں روشن کرن اُمید ہے۔(۳)ہر چیز کا زیور خوبصورتی ہے مگر دل کا زیور سچائی ہے۔(۴)اپنی ضرورتوں میں تخفیف راحتوں کا پیش خیمہ ہے۔(انعم وحید ، سمبڑیال)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 037 reviews.