Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہماری بزرگ عورتوں کے آزمودہ نسخہ جات

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

کمزور لڑکیوں کے طاقتوراور خوبصورت ہونے آزمودہ ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ان فوائد کی طرف آتی ہو جو مجھے عبقری سے ملے۔عبقری شمارہ میں ایک ٹوٹکہ آیا تھا کہ دو سیب کھاکر اوپر سے دودھ پی لیں تو صحت بہت اچھی ہوتی ہے جو واقعی ہی زبردست ٹوٹکہ ہے مجھے شوگر کی وجہ سے بہت کمزوری محسوس ہوتی تھی جس کے لیے میں ’’Becefol‘‘ کی گولیاں طاقت کیلئے کھاتی تھی جب سے یہ نسخہ استعمال کررہی ہوں مجھے بہت فائدہ ہوا ہے۔اب میں نے بی سی فول کی گولیاں لینا بند کردی ہیں۔
ہائی بلڈپریشر کے مریض پرسکون ہوجائیں!
میرا بلڈپریشر بھی بہت ہائی ہو جاتا تھا عبقری کے رسالے میں بلڈپریشر کیلئے ایک نسخہ چھپا تھا جو یہ تھا کہ عناب ایک پائو لیں رات کو کسی مٹی یا چینی کے برتن میں پانی ڈال کر اس میں صرف سات دانے عناب بھگو دیں صبح نہار منہ وضو کرکے تین تین بار اوّل و آخر درود شریف درمیان میں گیارہ مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کر اس عناب کے پانی جس کو پہلے سے مل کر چھان لیا ہو دم کرکے پی لیں‘ چند روز کے استعمال سے ہی بلڈپریشر نارمل ہو جاتا ہے۔ یہ والا نسخہ میں نے بلڈپریشر کیلئے استعمال کیا جس کی وجہ سے میرا بلڈپریشر اللہ کا شکر ہے اب نارمل رہتا ہے ورنہ بہت ہائی ہو جاتا تھا اور دماغ پھٹنا شروع ہو جاتا تھا جو عناب والے نسخہ سے ٹھیک ہوگیا ‘اللہ پاک آپ کو اتنا اچھا رسالے شائع کرنے پر اجر عظیم دے۔ اب کچھ نسخے وہ بھیج رہی ہوں جو مجھے چند بزرگ عورتوں سے ان کے آزمائے ہوئے حاصل ہوئے۔
بلیڈنگ نہ رکتی ہو:اگر کسی عورت کا حمل ضائع ہونے کی وجہ سے یا ویسے بلیڈنگ نہ رکتی ہوتو اسے چاہیے کہ ٹوٹا چاول تھوڑے سے رات کو کسی مٹی کے برتن میں بھگو دے صبح اٹھ کر ان کو پیس کر نہار منہ کچے کھالے اوپر سے وہ یہی پانی جس میں چاول بھگوئے ہیں پی لے یا چاہے تو دوسرا پانی پی لے تین دن یا جب تک بلیڈنگ نہیں رُکتی تب تک یہ عمل کرے انشاء اللہ بلیڈنگ رک جائے گی۔
بے اولاد کیلئے:جس مرد کے جراثیم کمزور ہوں اس کیلئے ایک انار کا چھلکا باریک پیس لیں اور آدھا پائو دال ماش لے کر اسے بھی باریک پیس کر پھر چھلکے اور دال ماش کو مکس کر کے فریج یا ٹھنڈی جگہ پر رکھ دیں تاکہ وہ خراب نہ ہوں‘ پھر صبح نہار منہ مکھن میں ملاکر ایک بیر کے برابر گولی بناکر مرد کو کھلادیں چالیس دن تک یہ عمل کریں اور عورت چالیس دن تک سورئہ مریم پڑھ کر دعا کرتی رہے انشاء اللہ ضرور اولاد ہوگی اس عمل کی وجہ سے ایک عورت کی شادی کے بیس سال بعد اولاد ہوئی۔
بازو اور ہاتھوں کی کالی رنگت کیلئے
(۱)روغن زیتون کھانے کا ایک چمچ، (۲)روغن بادام کھانے کا ایک چمچ، (۳)مکھن چائے کا آدھا چمچ، (۴)بالائی چائے کا آدھا چمچ مندرجہ بالا تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کرکے رات کو سوتے وقت ہاتھوں اور بازوئوں پر مساج کریں اور صبح اٹھ کر دھولیں چند ہفتوں میں ہاتھ اور بازو گورے اور نرم ملائم ہو جائیں گے۔ (توشیبہ عروج ، حضرو)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 042 reviews.