Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اوپری اثرات کا معاملہ پوتے کا فوری صدقہ دیں آپ کا رشتہ آپ کی پسند سے ہوگا یہ بندش جلد ختم ہو جائے گی

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

اوپری اثرات کا معاملہ
میں نے دیکھا کہ میرے چند جاننے والے اور ہم ایک آدمی کو پکڑتے ہیں اور اسے لٹا کر اس کی گردن تلوار سے کاٹ دیتے ہیں۔ میں دل میں سوچتی ہوں کہ انہوں نے میرے سامنے ایک آدمی کو ماردیا اور میں کچھ نہیں کرپائی۔ پھر دیکھا کہ غیبی گھوڑی ہے اس کی لگام میرے ہاتھ میں ہوتی ہے‘ اس کا رنگ سنہرا ہے اور وہ بے جان ہوتی ہے اور سونے کی بنی ہوتی ہے اس کی ایک طرف میان میں تلوار لٹکی ہوتی ہے وہ بھی گولڈن رنگ کی ہوتی ہے پھر میں نے دیکھا کہ وہ لوگ میری طرف آرہے ہیں تو میں کہتی ہوں کہ میں اب انہیں نہیں چھوڑوں گی میں نے وہ تلوار میان سے نکالی پھر میری آنکھ کھل گئی۔(ک،اوکاڑہ)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ پر اوپری اثرات کا مسئلہ کافی عرصہ سے چل رہا ہے۔تاہم اس طرف اشارہ ہے کہ انشاء اللہ جلد ہی یہ اثرات دور ہوں گے۔ آپ آیت الکرسی 125مرتبہ روزانہ پڑھ کر دم کرلیا کریں ۔ یہ عمل 41دن کرلیں ان شاء اللہ مکمل صحت نصیب ہوگی۔ واللہ اعلم۔
پوتے کا فوری صدقہ دیں
میں نے خواب میں دیکھا کہ میرا پوتا پنجرے سے کبوتر نکال رہا ہے، اس کا رنگ گہرا مٹیالا یا کالا ہے۔ میں اس سے کہتا ہوں کہ نہ نکالو اسے بلی کھا جائے گی۔ پھر وہ کبوتر اس کے ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔ پھر دیکھتا ہوں کہ وہی کبوتر الٹا لٹکا ہوا ہے اور اس کے ساتھ کبوتر کا بہت ہی چھوٹا سا بچہ بھی لٹکا ہوا ہے۔ اچانک بلی کہیں سے آجاتی ہے اور ان پر جھپٹ پڑتی ہے۔ پھر دیکھتا ہوں کہ دونوں کبوتروں کے سرتن سے جدا ہوتے ہیں۔(فیاض الحسن، جدہ)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ آپ کا پوتا کسی شدید بیماری میں مبتلا ہو جائے تاہم فوری طور پر اس کا صدقہ کچھ گوشت ہاتھ لگوا کر بلی کو یا چیل کوئوں کو کھلادیں اور اس پر آیت الکرسی سات بار پڑھ کر پھونک دیا کریں۔ انشاء اللہ اس کی اور سب گھر والوں کی حفاظت رہے گی۔ واللہ اعلم
وظائف پڑھنے سے ترقی مل رہی
میںنے خواب میں دیکھا کہ میںمیدانِ بدر میں کھڑا ہوں، مسلمانوں اور کفار کے مابین جنگ ہورہی ہے (صرف جنگ دیکھی، نہ تو کسی صحابیؓ کو دیکھا اور نہ آپﷺ کو) پھر دیکھا کہ شیطان میرے پاس سے جنگ کے میدان سے بھاگتے ہوئے گزرتا ہے تو میں اس سے پوچھتا ہوں کہ کہاں جارہے ہو، تو وہ کہتا ہے کہ تمہیں نہیں پتا جو میں دیکھ رہا ہوں آسمان سے مدد اتر رہی ہے، فرشتے اتر رہے ہیں، اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(محمد نوید، اوکاڑہ)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ انشاء اللہ آپ کی غیبی مدد کی جائے گی اور آپ کے سارے معاملات بفضل خدا بہت جلد بہتر انداز میں طے پا جائیں گے، جو وظائف آپ پڑھ رہے ہیں ان کو پابندی سے پڑھتے رہیں اور مالی ترقی کے لیے سورئہ مزمل روزانہ11 مرتبہ اوّل و آخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ اور ایک بار سورئہ واقعہ رات میں تلاوت کرکے دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔
یہ بندش جلد ختم ہو جائے گی
یہ خواب کافی عرصے سے دیکھ رہی ہوں کہ میرا پیپر ہے اور میں سینٹر پہنچ نہیں پاتی، راستے بہت تنگ و تاریک ہوتے ہیں اور اگر میں پہنچ بھی جائوں تو مجھے پیپر سمجھ میں نہیں آرہا ہوتا اور اس کے علاوہ میں یہ بھی دیکھتی ہوں کہ میرا جوتا ٹوٹ جاتا ہے یا گم ہو جاتا ہے اور مجھے میرا جوتا نہیں ملتا۔ دوسرے خواب میں مجھے کسی کی آواز سنائی دیتی ہے۔ کوئی مجھ سے کہہ رہا ہوتا ہے کہ تم سورۂ واقعہ پڑھا کرو تمہارے مسئلے حل ہو جائیں گے۔(ص،ح۔حیدر آباد)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق آپ کے تمام اہم کاموں میں بندش کی وجہ سے رکاوٹیںہیں جس کی وجہ سے بنتے ہوئے کام بگڑ رہے ہیں۔ جیسا کہ خواب ہی میں بشارت دی گئی ہے کہ ان شاء اللہ یہ بندش جلد ختم ہو جائے گی۔ آپ بعد نماز مغرب ایک بار سورۂ واقعہ اور بعد نماز عشاء ایک بار سورۂ ملک ہمیشہ پڑھا کریں اور حسب استطاعت کچھ صدقہ بھی دیتی رہا کریں۔ ان شاء اللہ جلد ہی بندش ٹوٹ جائے گی۔ واللہ اعلم۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 060 reviews.