Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سحری ڈبل روٹی اور افطاری برگر؟ ذرا خیال کیجئے!

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

سارے مہینوں سے افضل مہینہ رمضان المبارک کا ہے جو کہ اس مرتبہ تقریباً مئی میں ہی آرہا ہے۔ تقریباً اس لیے لکھا کہ اپریل میں صرف پانچ یا چھ روزے ہونگے باقی سارا مہینہ مئی میں ہے۔ جیسے کہ آپ جانتے ہیں رمضان میں روزہ رکھنے کی وجہ سے بعض لوگوں میں بھوک اور پیاس کی شدت بڑھ جاتی ہے اورکچھ لوگ اس مہینے میں بھی اکثر بیمار ہوجاتے ہیں حالانکہ یہ مہینہ سراسر شفاء ہی شفاء ہے۔ جو لوگ بیمار ہوتے ہیں اس میں بھی ان کی اپنی کوتاہی ہے‘ روزہ تو ہے ہی سراپا شفاء۔ اگر روزہ کو اس کی صحیح روح کے مطابق رکھا جائے تو بڑی بڑی بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں جس کا اقرار آج کی جدید سائنس گلا پھاڑ پھاڑ کررہی ہے۔ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ لوگ اس ماہ مبارک میں کیوں ہوتے ہیں؟ اس کا جواب یہ ہے کہ ہم نے غذاؤں کا غلط انتخاب کیا ہے! سحری میں ڈبل روٹی اور افطاری برگر! یہ کیا زندگی ہے؟ اس طرح کی غذائیں کھائیں گے تو بیمار تو ضرور ہوں گے۔ رمضان المبارک میں خود کو بیکری کی اشیاء سے سوفیصد دور رکھیں‘ صحت مند سادہ دیسی غذائیں کھائیں پھر دیکھیں رمضان المبارک میں کیسے آپ کو بیماریوں سے چھٹکارا نصیب ہوتا ہے اور ہمیشہ کی شفاء اور تروتازہ صحت مندزندگی آپ کا مقدر بنتی ہے۔آپ کو میں آج ایسی غذائیں بتاتا ہوں جو آپ کو رمضان میں اور رمضان کے بعد میں بھی صحت مند ہشاش بشاش رکھیں گی۔ سحری میں آپ دہی اور اس کے اندر شکر دیسی ڈال کر روٹی یا پراٹھا(جو دیسی گندم اور خالص دیسی گھی سے بنا ہو) کے ساتھ کھائیں۔ دوسرا :ایک چھوٹی سی پیالی میں دودھ کے اوپر سے بالائی اتار کر اس میں شکر یا شہد ڈال کر کھائیں یا لسی کے ساتھ روٹی یا پراٹھا کھائیں اور پانی ہمیشہ کھانے سے پہلے پئیں۔ آپ نے اکثر غور کیا ہوگا کہ سحری کا وقت ختم ہونے سے ایک منٹ پہلے پانی کی شامت ہوتی ہے۔ نہیں! ہرگز نہیں!!! پانی ہمیشہ پہلے پیئے اور افطاری میں املی آلو بخارا کاشربت صرف ایک گلاس پئیںاور پھر گھر سے مسجدمیں مغرب کی نماز پڑھنے جائیں ۔ نماز کے بعد پھر تسلی سے بیٹھ کر کھاناکھائیں اور ہاں اتنا زیادہ نہ کھائیں کے تراویح نہ پڑھی جائے ۔یہ ایسا شیڈول یا ترتیب ہے جو کہ ایک کامیاب ترین انسان کی ہے جو کہ دین اور دنیا میں بہت ہی آگے ہے۔ اگر آپ یہ اپنالیں گے تو ان شاء اللہ آپ رمضان المبارک میں اور رمضان المبارک کے بعد خود کو پہلے سے بہت زیادہ صحت مند‘ چاق و چوبند اور تندرست محسوس کریں گے۔ (انشاء اللہ)۔میرے اباجی دامت برکاتہم نے ہمیشہ سادہ غذائیں خود بھی کھائیں اور مخلوق خدا کووقتاً فوقتاً اپنےد رس‘ آرٹیکلز کے ذریعے انہی فطری غذاؤں کے فوائد و کمالات بتاتے رہتے ہیں جس سے مخلوق خدا کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ اکثر فرماتے ہیں کہ تین ’’ب‘‘ اور تین ’’چ‘‘ سے ہمیشہ پرہیز کریں۔ جیسے ب سے بوتل‘ برگر اوربرائیلر اور اسی طرح چ سے چاول‘ چکنائی اور چٹخارا۔ آپ بھی عمل کیجئے صحت مند رہیے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 074 reviews.