Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سرکہ! صدیوں پرانا معالج!نہیں جانتے تو جان لیجئے!

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

سرکہ ایسی چیز ہے جس سے ہم سب واقف ہیں صدیوں سے سرکہ اپنے بے پناہ فوائد کی وجہ سے گھریلو کام کاج میں استعمال ہورہا ہے لیکن اب بھی ہمارے اردگرد بہت سے افراد ایسے ہیں جو کہ سرکہ کی افادیت سے آگاہ نہیں، ان کے خیال میں سرکہ کا مقصد صرف کچھ کھانوں کے ذائقہ میں اضافہ کرنا ہے۔ سرکہ زیادہ تر جن کاموں میں استعمال ہوتا ہے ان میں سرفہرست کوکنگ، صفائی اور صحت و خوبصورتی شامل ہیں۔
کچن میں سرکہ رکھنے کے صرف چند فوائد پڑھ لیجئے!
٭چاول پکاتے ہوئے ان میں ایک چمچ سرکہ ڈالنے سے چاول جڑتے نہیں اور الگ الگ رہتے ہیں۔ ٭مچھلی کی بدبو دور کرنے کیلئے اسے کچھ دیر سرکہ لگا کے رکھ دیں اور پھر دھوئیں۔ ٭گوشت کو پکاتے ہوئے اس میں تھوڑا سا سرکہ شامل کرنے سے گوشت جلدی گل جاتا ہے اور اس میں سے نقصان دہ بیکٹیریا کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ ٭انڈے بوائل کرتے ہوئے پانی میں سرکہ ڈالنے سے انڈے ٹوٹتے نہیں اور ان کا چھلکا باآسانی اتر جاتا ہے۔ ٭پنیر کو زیادہ عرصہ محفوظ رکھنا ہوتو اسے سرکے میں بھیگے کپڑے میں لپیٹ کے بند ڈبے میں رکھیں۔
گھر کی صفائی ستھرائی میں سرکہ کا کمال آپ کو حیران کردےگا
٭شیشہ یا کرسٹل سے بنے ڈیکوریشن پیس اور دیگر اشیاء کی صفائی کیلئے ململ کے کپڑے کو سرکہ میں بھگو کر ان کو صاف کریں اور بعد میں پانی سے صاف کرلیں۔ شیشہ اور کرسٹل کی چمک واپس آجائے گی۔٭کچن کائونٹر اور ٹائلز کیلئے سرکہ اور کھانے کا سوڈا مکس کریں کہ ایک لیکوڈ سا بن جائے اسے کائونٹر اور ٹائلز پر دس منٹ لگا رہنے دیں اور پھر سرف ملے پانی سے صاف کریں۔
٭سونے کے زیورات بار بار استعمال کرنے سے ان کی چمک ماند پڑجاتی ہے ایسے میں ضروری نہیں کہ بازار سے پالش کروائے جائیں بلکہ یہ کام باآسانی گھر میں بھی ہوسکتا ہے۔ ایک کپ سرکہ، دو کھانے کے چمچ کھانے کا سوڈا، ایک چائے کا چمچ ہلدی اور تھوڑی سی سرف مکس کریں اور اس میں دو گھنٹہ تک زیورات کو بھگو دیں، بعد میں کسی پرانے ٹوتھ برش سے رگڑیں کہ میل اچھی طرح صاف ہو جائے۔ آپ دیکھیں گے کہ زیورات پھر سے چمکنے لگ جائیں گے۔٭اکثر کپڑوں پر پین کی انک کے نشان لگ جاتے ہیں جس سے اچھے خاصے کپڑے بعض اوقات استعمال کے قابل نہیں رہتے، انک کے نشان دور کرنے کیلئے اسفنج کو سرکہ میں بھگوکر نشان کے اوپر رگڑیں یہاں تک کہ وہ نشان ختم ہو جائے۔٭چشمہ صاف کرنے کیلئے سرکہ بہترین کلینرہے،سرکہ اور پانی برابر مقدار میں اسپرے بوتل میں رکھیںاور جب ضرورت پڑے تو اپنا چشمہ اس سے صاف کرلیں۔
٭ہاتھوں، کٹنگ بورڈ اور چھری سے سبزیوں کی بو دور کرنی ہوتو سرکہ ان پر ملیں۔٭برتنوں سے سالن کے داغ ختم کرنے کیلئے ان کو سرکہ میں بھیگے کپڑے سے دھوئیں۔٭اوون کو چکنائی کی تہہ سے بچانے کیلئے سرکہ سے صاف کریں۔
سرکہ لگائیے‘ہمیشہ جوان رہیے! جلد کی صفائی کرے‘ چمک دلائے اور صحت مند بنائے
٭نوجوانوں کا ایک بڑا پریشان کن مسئلہ چہرے کے دانے ہیں ان سے نمٹنے کیلئےسرکہ اور پانی کی برابر مقدار مکس کریں اور اسے ٹونر کے طور پر استعمال کریں۔ آنکھوں کے اردگرد نہ لگائیں۔ ٭ہربل ماہرین کے مطابق فیشل میں بھاپ لیتے ہوئے پانی میں چند قطرے سیب کا سرکہ ڈالیں یہ جلد کی گہرائی تک صفائی کرکے اسے چمکدار اور صحتمند بناتا ہے۔
سرکہ بطور دوا! فوری اثر! ناقابل یقین نتائج
٭زمانہ قدیم میں وزن کم کرنے کے لیے سیب کا سرکہEgyptians کی خوراک کا اہم جزو رہا ہے۔ نہار منہ ایک چمچ سیب کا سرکہ ایک گلاس پانی میں ملاکر پینا، یا ہر کھانے سے پہلے پینا وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔کیونکہ یہ جسم میں جمع شدہ اضافی چکنائی کو جلانے میں مدد دیتا ہے۔٭کھانسی کا مسئلہ حل کرنا ہوتو ایک چوتھائی کپ سرکہ، ایک کپ شہد کو ایک کپ گرم پانی میں مکس کرکے رکھ لیں اور دن میں چھ سے آٹھ چمچ لیں۔٭رومیوں کے دور سے سرکہ بالوں کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے استعمال ہورہا ہے۔ یہ قدرتی کنڈیشنر کا کام کرتا ہے اور بالوں کی چمک بڑھاتا ہے۔ اسے لگانے کا
بہترین طریقہ ہے کہ ایک کپ پانی میں ایک کھانے کا چمچ سرکہ ملا کر شیمپو کرنے اور بال دھونے کے بعد اسے بالوں پر کچھ منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر بال دھولیں۔٭انسومینیا کے لیے تین چمچ سیب کا سرکہ ایک کپ خالص شہد میں مکس کریں سونے سے پہلے اور ہر آدھا گھنٹہ بعد ایک چائے کا چمچ استعمال کریں۔٭جل جانے کی صورت میں متاثرہ حصے پر دن میں دو مرتبہ سرکہ لگائیں۔٭اگر آپ نیلز فنگس انفکیشن ہے تو ایک حصہ سرکہ اور دو حصے پانی کے ملائیں اور اس میں اپنا ناخن روزانہ پندرہ منٹ تک ڈبوئیں۔ آہستہ آہستہ فنگس انفیکشن ختم ہو جائے گا۔٭جلد کی خشکی اور خارش سے نجات کیلئے دو کھانے کے چمچ سر کہ غسل کے پانی میں شامل کریں۔٭کچن میں کھانا پکاتے ہوئے اگر آپ کی جلد جل جائے تو فوری طور پر کپڑا سرکہ میں بھگو کے متاثرہ جگہ پر رکھنے سے سکون ملتا ہے۔
٭سانسوں کی ناگوار بو دور کرنی ہوتو آدھا چائے کا چمچ سیب کا سرکہ، ایک کپ پانی میں مکس کریں اور اس مکسچر سے غرارے کریں۔
٭قبض کا مسئلہ حل کرنے کیلئے دو کھانے کے چمچ سیب کا سرکہ آٹھ اونس پانی میں مکس کریں اور دن میں تین دفعہ پیتے ہوئے اس مکسچر کو ختم کریں۔ 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 578 reviews.