Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

تلبینہ‘ کھجور‘ باسی روٹی اور میرے مشاہدات

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری پڑھتے ایک عشرہ گزر چکا ہے‘ الحمدللہ! بے شمار فوائد پائے‘ لوگوں کو بتایا اور ان کی بیماریاں پریشانیاں دور ہوئیں۔ میرے پاس کچھ مشاہدات اکٹھے ہوئے ہیں‘ جو میں قارئین عبقری کی نذر کرنا چاہتا ہوں تاکہ میرے لیے صدقہ جاریہ بنے۔
تلبینہ !فوائد میں سونے سے کم قیمتی نہیں
(۱)تلبینہ کے بڑے فوائد دیکھے‘ بہت لوگوں کو استعمال کروایا۔ معدے کے لیے لاجواب چیز ہے‘ اس نسخے کو میں اپنی زبان میں سونا بولتا ہوں ‘اس کا میں نے نام’سونا‘ رکھا ہے۔ سونا(یعنی تلبینہ)معدے کے مریض، قبض کے مریضوں کیلئے آخری ٹانک ہے۔جوڑوںکے درد کے مریضوں کیلئے اس سےطاقتور چیز اور کوئی نہیں ہوسکتی۔ ایک آدمی کے گھٹنوں میں گیپ آگیا تھا ہماری زبان میں اسے ’گھٹنے کھڑکنا‘کہتے ہیں۔میں نے اسے تلبینہ تیار کرنے کا مشورہ دیا اس نے جَو کے آٹے کا تلبینہ بنا کر صبح وشام استعمال کیا‘ قارئین یقین کیلئے چند ہفتوں کے اندر اندر وہ بالکل ٹھیک ہوگیا۔
پاؤں کے تلوؤں کا درد اور پریشانی ختم
میرے ایک پولیس ملازم جاننے والے ہیں‘ انہوں نے ایک مرتبہ شکوہ کیا کہ یار میرے پاؤں کے تلوے ہروقت درد کرتے ہیں‘ مجھے کوئی نسخہ یا ٹوٹکہ بتاؤ‘ لوگوں کو تو بہت بتاتے ہو‘ میں نے اسے ایک تو بتایا کہ روزانہ سوتے وقت صرف تین سے پانچ منٹ پاؤں کے تلوؤں کی کسی بھی تیل سے مالش کرو او ر تلبینہ کا ناشتہ کیا کرو‘ اگر تیار تلبینہ میں ایک سیب بالکل چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈال دئیے جائیں تو مزید فوائد حاصل ہوں گے۔ میرے اس بھائی نے چند دن ہی استعمال کیا تو اس کے پاؤں کا درد بالکل ٹھیک ہوگیا۔ مزید اسے زندگی کی وہ بہاریں دوبارہ مل گئیں جو اس سے کافی سالوں سے روٹھ چکی تھیں۔ ایک جاننے والے کے معدہ میں درد رہتا تھا‘ میں نے اسے بھی تلبینہ کھانے کا مشورہ دیا‘ اس نے زندگی کی روٹین بنالی ہے کہ ناشتہ صرف تلبینہ سے ہی کرنا ہے‘ آج الحمدللہ! اس کی صحت قابل رشک ہے۔ میں خود استعمال کررہا ہوں‘ جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔
تلبینہ تیار کرنے کا طریقہ:جَو کا آٹا دو بڑے چمچ بھرے ہوئے ایک کپ تازہ پانی میں گھولیں‘ برتن میں دو کپ پانی تیز گرم کریں۔ اس گرم پانی میں جَو کے آٹے کا گھولا ہوا کپ ڈال کر صرف پانچ منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اور ہلاتے رہیں پھر اتار کر اس کو ٹھنڈا کریں ہلکا گرم ہو تو اس میں شہد حسب ذائقہ مکس کریں اور پھر اسی میں دو کپ دودھ نیم گرم (یعنی پہلے سے ابال کر اس کو ہلکا نیم گرم کرلیا گیا ہو) ملا کر خوب مکس کریں۔ تلبینہ تیار ہے۔نوٹ: عبقری دواخانہ کا خالص تلبینہ بھی موجود ہے‘ قریبی ایجنسی ہولڈر یا گھر بیٹھے منگواسکتے ہیں۔
شوگر کے مریض اور السی کے بیج
عبقری رسالہ میں السی کے بیج کے متعلق پڑھا‘ السی کے بیج کا سفوف بے شمار شوگر کے مریضوں کو صبح کے وقت آدھ چائے کا چمچ استعمال کروایا‘ شوگر والے مریض بہت ٹھیک ہوئے ہیں آپ نے پشاور کے درس میں السی کے بیج کے بارے میںبتایا تھا۔
ہلدی اور کھجور! گھٹنوں کے مریض ٹھیک
(۲)قارئین! میں نےہلدی اور کھجور کے بھی بڑےفوائد دیکھے ہیں‘ خاص کر گھٹنوں کے دردوں کے لیے لاجواب ہے۔خالص دیسی ہلدی کے کیپسول بھرلیں صبح و شام ایک کیپسول کھالیں۔کھجور کو متواتر اپنے استعمال میں رکھیں روزانہ کم از کم تین کھجوریں کھائیں اور کمال دیکھیں۔
سبز الائچی اور میتھرے کا کمال
50 گرام چھوٹی سبز الائچی اور 50 گرام اچار میں ڈالنے والے میتھرے لیکر سفوف بنالیں‘ ہر کھانے کے بعد آدھا چائے کا چمچ کھالیں۔ اس کے میں نے بے شمار فوائد دیکھے ہیں‘ بواسیر‘ معدہ کے مسائل‘ جوڑوں کے درد‘ بے اولادی‘ زنانہ مردانہ پوشیدہ امراض کیلئے لاجواب چیز ہے۔ یہ نسخہ بھی شیخ الوظائف نے ایک درس میں بتایا تھا اور میں نے عبقری رسالہ میں بھی پڑھا تھا۔
دہی اور باسی روٹی کے کمالات
دہی اور باسی روٹی کے بھی بہت کمالات پائے۔ میرے ماموں ہیں وہ ہمیشہ رات کی باسی روٹی کھاتے ہیں۔ 60سال کے قریب ہیں کوئی بیماری نہیں ہے ان کو ابھی بھی پیدل ان کے ساتھ چلنا مشکل ہے ان کی اتنی سپیڈ ہوتی ہے۔ یعنی بہت تیز چلتے ہیں۔
پاؤں کی میٹھی میٹھی خارش سادہ سا علاج
موسم سرما قریب قریب ہےمیرا ذاتی تجربہ ہے کہ سردیوں میں پائوں کو خارش ہو میٹھی میٹھی پانی میں نمک ڈال کر پانی نیم گرم یا تھوڑا تیز گرم جو پائوں برداشت کرسکیں۔ تھوڑی دیر پانی کے اندر پائوں رکھیں اور پھر ہوا نہ لگنے دیں کپڑا لپیٹ لیں تو خارش ختم ہو جاتی ہے۔
دل کے بند والو یہ پھل کھانے سے کھل گئے
(۶)میرے ایک جاننے والے آدمی نے بتایا کے میرے دل کے وال بند تھے۔ آپریشن تک نوبت پہنچ آئی۔ تو کراچی میں ایک سپیشلسٹ ڈاکٹر دل کا جرمنی سے آیا تھا اس نے کہا کہ آپ اگر آپریشن نہیں کروانا چاہتے تو پھر آپ چیکو ایک پھل ہے وہ کھائو وہ کہہ رہا تھا کہ میں نے ایک ہفتہ چیکو پھل بہت زیادہ کھایا تو دل کے والو کھل گئے ہیں۔ آج پانچ سال ہوگئے ہیں میں ٹھیک ہوں اور اس جرمنی کے ڈاکٹر نے کہا جس موسم کے پھل ہوں اس موسم میں ضرور کھائیں۔ اللہ پاک آپ اور آپ کی نسلوں کو قیامت تک شادو آباد رکھے۔ (محمد کریم،حویلیاں)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 580 reviews.