Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قدرتی جڑی بوٹیوں سےگھنے‘ مضبوط‘ خوبصورت بال

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ‘ آپ کے اہل خانہ اور ساتھیوں کیلئے ڈھیروں دعائیں۔
دائمی سردرد کا علاج
میرے سر میں کبھی درد نہ ہوا تھا ا س رمضان میرے سر میں شدید درد شروع ہوگیا جو آنکھوں میں بھی ہوتا تھا اتنا شدید کہ میں رونے لگ جاتی اور دوائی سے بھی آرام نہیں آیا۔ میں نے عبقری میں پڑھا تھا کہ سردرد کیلئے ٹوپی پر بسم اللہ لکھ کر سر پر رکھیں۔ میں نے گھر میں کپڑے کی ٹوپی تیار کی اور انگلی سے اس میں بسم اللہ (پوری) لکھیں اور اسے سر پر پہنے رکھا۔ اللہ کا کرم ہوا کہ سردرد 2 دن میں ہی ایسا غائب ہوا کہ جیسے تھا ہی نہیں۔ دوائی کی بھی ضرورت نہ پڑی۔ اس عمل کو میری بہن نے بھی آزمایا کئی سال سے اسے سرمیں درد تھا اسکو بھی اسی سے شفاء ملی۔اگر ویسے بھی انسان سرڈھانپ کر رکھے تو سر کی تکلیف نہیں ہوتی۔
بالوں کی خوبصورتی کا راز
بعض خواتین کے بال بھورے بھورے ہوتے ہیں۔ اگر انہیں سیاہی مائل کرنا ہوتو مندرجہ ذیل ٹوٹکہ استعمال کریں۔ آزمودہ ہے۔ ریٹھا(جھاگ دار)، آملہ، سیکاکائی½ کلو، میتھرے(میتھی کے بیج) بیری اور نیم کے پتے پانچ کلو پانی میں دس دن بھگو دیں پھر اس کو ہلکی آنچ پر پکائیں۔ یہاں تک کہ آدھا پانی رہ جائے اب اس پانی کو نتھار لیں اور جب سردھونا ہوتو اسے بالوں پر تیل کی طرح لگائیں جب بال سوکھ جائیں تو تازہ پانی سے دھولیں۔ایک بات کا خاص خیال رکھیں یہ عمل گرمیوں میں روزانہ کرسکتے ہیں لیکن سردی میں مت کریں۔ اس ٹوٹکے سے آپکے بالوں کا بھورا پن ختم ہو جائے گا اور بال بھی مضبوط ہوں گے اگر ضرورت محسوس ہوتو ہفتے میں ایک بار یا دو بار شیمپو بھی لگاسکتے ہیں۔
گھنے، مضبوط اور خوبصورت بالوں کے لیے
پانی نتھار لیں اب اس پانی سے سر دھوئیں۔ اگر آپ نے تیل بھی لگایا ہو تب بھی اس سے دھونے سے بال صاف ہو جائیں، گھنے، مضبوط اور خوبصورت بھی ہونگے۔پہلے زمانے کی خواتین یہی مٹی استعمال کرتی تھیں اور انکے بال بھی بہت شاندار ہوتے تھے۔ ایک بات یاد رکھیں ملتانی مٹی دو قسم کی ہوتی ہے ایک سبزی مائل دوسری زردی مائل(جو لگانے والی ہوتی ہے) بالوں پر وہ استعمال کریں۔ ہفتے میں دو تین بار کوئی تیل ضرور لگائیں تاکہ بال زیادہ خشک نہ ہو جائیں۔ خواتین اسے آزمائیں اور بندی کو دعائوں میں رکھیں۔ (میمونہ، ملتان)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 581 reviews.