Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بارش کا پانی پاگل پن اور جادو کا آخری علاج

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

بارش کا پانی!اس کے فوائد پر جتنا لکھوں اتنا کم ہے‘ جیسے جیسے تحقیق کررہا ہوں ویسے ویسے اس کے انوکھے راز مجھ پر افشاں ہورہے ہیں‘ میں نے پہلے بھی عرض کیا کہ ہمارے گھر میں ہروقت بارش کا پانی بوتلوں میں دستیاب ہوتا ہے اور ہم تو خاص طور پر مہمانوں کو بارش کا پانی مشروب کے طور پر پیش کرتے ہیں ‘ اس میں شفاء ہی شفاء ہے۔ میں اپنے والد محترم کے ساتھ اکثر شمالی علاقہ جات کا سفر کرتا ہوں ‘ بارش کی پانی کی قدر اور اس کے فوائد میں نے شمالی علاقہ جات میں دیکھے ہیں‘ وہاں لوگ بارش کا پانی اکٹھا کرتے ہیں‘ کپڑے سے چھان کر پیتے ہیں‘ ان کی صحت لاجواب ہوتی ہے۔ ستر سال کا آدمی بھی پہاڑ ایسے چڑھتا ہے کہ جیسے ابھی پچیس سال کا نوجوان ہے‘بارش کو لوگ رحمت کہتے ہیں ‘ جو رحمت ہوتی ہے اس میں برکت بھی ہوتی ہے‘ شفاء بھی ہوتی ہے‘ راحت بھی ہوتی ہے۔
شمالی علاقہ جات میں ایک پہاڑی باشندہ نے میرے والد محترم کو عجب ٹوٹکہ بتایا کہ ہمارے ہاں بارش کے پانی اور جَو کےدلیہ سے جادو کا علاج کیا جاتا ہے۔ ہ پہاڑی مزید بتانےلگا ہمارے ہاں ایک بات مشہور ہے کہ پاگل کو اگر ستر دن تک بارش کا پانی پلائیں اور جَو کا دلیہ کھلائیں نہ کچھ اورکھلائیں نہ پلائیں تو پاگل تندرست ہوجائے گا اس کا پاگل پن ختم ہوجائے گا۔ یہ بات بھی ہمارے ہاں مشہور ہے کہ اگر کوئی ایسا فرد جو کسی لاعلاج بیماری، لاعلاج جادو یا کالے جنات کی گرفت میں ہووہ ستر دن بہت زیادہ بارش کا پانی پئے اپنی ضرورت سےبھی زیادہ پئے اوردن رات صرف جَو کا دلیہ کھائے ‘ اس کا جادو بھی ٹوٹ جائے گا اس کی بندش بھی ختم ہوجائے گی اس کو صحت وتندرستی بھی ملے گی اورجسمانی بیماریاں چاہے وہ جتنی بھی لاعلاج کیوں نہ ہوں سب ختم ہوجائیں گی۔
قارئین! ملک پاکستان پر اللہ کریم کا بہت کرم ہے کہ یہاں بارشیں بہت زیادہ ہوتی ہیں‘ خاص طور پر لاہور اور اس کے گردونواح میں ہر سال بارشوں کے ریکارڈ ٹوٹتے ہیں‘ اس نعمت کو پرنالوں کے ذریعے نالوں کی غذا نہ بنائیے بلکہ اکٹھا کیجئے‘ قدر کیجئے‘ پیجئے ‘ پلائیے اور شفاء پائیے۔یہ کوئی مشکل کام بھی نہیں‘ جب بھی بارش ہو بڑے پتیلے‘ دیگچی یا پرات بارش میں رکھ دیجئے‘ بارش کے بعد پانی چھان کر بوتلوں میں بھر لیجئے اور پھر محفوظ کرلیجئے‘ طالب علم بچوں کو استعمال کروائیں‘بیمار کو پلائیں‘ جادو زدہ کو پلائیں۔ شفاء ہی شفاء۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 612 reviews.