Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کبھی ٹوٹکے اکٹھے کرنے کی دیوانی تھی! آج سب لکھ دیا

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

استری صاف کرنے کا طریقہ
بجلی کی استری کو اگر زنگ لگ جائے تو اخباری کاغذ پر نمک لگا کر اس پر رگڑنے سے زنگ دور ہو جاتا ہے۔
کپڑے دھونے کیلئے
کپڑے دھونے سے پہلے ان کے بٹن زپ وغیرہ بند کردیں تاکہ وہ آپس میں نہ الجھیں۔ کپڑوں کو بے رنگ ہونے سے بچانے کیلئے انہیں الٹا کرکے دھوئیں اور سکھائیں پہلی بار گہرے رنگ کے کپڑے دھوتے وقت ٹھنڈے پانی میں نمک ملالیں اس سے پکڑوں کا رنگ پکا ہوتا ہے۔ گہرے رنگ کے کپڑے جو کئی بار دھلے ہوں ان میں چمک لانے کیلئے بھی یہ عمل موزوں ہے۔
ہیضہ کا خاتمہ
لیموں اور پیاز کا رس ملا کر پینے سے ہیضے میں افاقہ ہوتا ہے۔ پودینے کا رس پینے سے ہیضہ ختم ہو جاتا ہے۔ جائفل کا جوشاندہ پینے اور لونگ پانی میں اُبال کر پینے سے ہیضے میں لگنے والی پیاس ختم ہو جاتی ہے پیاز کے رس میں چٹکی بھر ہینگ ملا کر آدھے گھنٹے بعد پی لینے سے ہیضے میں شفا ملتی ہے۔
کلونجی سے موٹاپے کا یقینی علاج
موٹاپا دور کرنے کیلئے نیم گرم پانی میں کلونجی کا باریک سفوف کرکے اسی کے برابر کالی مرچیں ملالیں اور اس کے ساتھ شہد اور ایک لیموں کا رس صبح نہار منہ پئیں۔ کلونجی زائد چربی کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ شوگر کنٹرول کرنے میں بھی مدد گار ہے۔
بوتلوں کی صفائی
بوتلوں کی صفائی کیلئے بوتل میں تھوڑا سا واشنگ پائوڈر اور ایک انڈے کا چھلکا کچل کر بوتل کے منہ میں ڈال دیں اور بوتل کو ہلائیں ۔ پھر یہ سب اُلٹ کر باہر نکال دیں اور ردھوکر صاف کرلیں۔
سفید کپڑوں کی پیلا ہٹ دور کرنا
سفید کپڑوں کی پیلاہٹ دور کرنے کیلئے کپڑوں کو دھونے کے بعد پانی میں تھوڑا سا لیموں نچوڑ لیں اب اسی میں کپڑے کھنگالیں تو سفید سرکہ یا نمک ملالیں اور سائے میں خشک کریں۔
قالین کے گڑھے برف سے دور کیجئے
اگر قالین پر گڑھے پڑ گئے ہوں تو برف کا ایک ٹکڑا لیجئے اور اس مقام پر رکھ دیجئے، جہاں پر گڑھا پڑا ہوا ہے برف کے ٹکڑے کو پگھل جانے دیجئے، تاکہ قالین کے ریشے خوب نرم اور ملائم ہو جائیں۔ چند منٹ کے بعد ایک کانٹا (FORK) لیجئے اور نمی والی جگہ پر رگڑیے۔ رگڑ سے قالین کے ریشے اُبھر کر اوپر آجائیں گے اور قالین کی سطح ہموار ہو جائے گی۔ گڑھا غائب ہو جائے گا اور قالین نیا لگنے لگے گا۔
اخروٹ کھرونچوں اور خراشوں کو ختم کرتا ہے
لکڑی کی میز، کرسی یا دیوار پر کھرونچیں اور خراشیں پڑجاتی ہیں۔ ایک سالم اخروٹ لیجئے اور اسے توڑے بغیر ان کھرونچوں اور خراشوں پر رگڑنا شروع کردیں۔ اخروٹ کے سخت چھلکے میں بھی تیل ، ہوتا ہے، یہ تیل ان خراشوں میں بھر جائے گا اور فرنیچر چمک اٹھے گا۔
اخبار سے کھڑکیوں کے شیشے صاف کیجئے
اخبار کے ریشے (FIBRES) ٹشو پیپر کی نسبت زیادہ گنجان ہوتے ہیں۔ لہٰذا گندے اور دھندلے شیشوں کو اگر اخبار سے صاف کیا جائے تو نہ صرف ان پر جما ہوا گردوغبار دور ہو جاتا ہے بلکہ یہ شیشوں کی نمی کو جذب کرکے انہیں خوب چمکا دیتا ہے۔
بند نالی کیسے کھولیں
نالی بند ہوجانے پر باورچی خانے میں پانی بھر جاتا ہے اور کام میں دشواری ہوتی ہے۔ اس پریشانی سے نجات پانے کے لیے سوڈا بائی کاربونیٹ کی ایک پیالی نالی میں ڈال دیں اور اس کے بعد ایک پیالی سرکہ اس پر ڈال دیں۔ پانچ منٹ کے بعد نالی میں کھولتا ہوا پانی ڈال دیں۔ نالی بالکل صاف ہوکر کھل جائےگی۔
دیواروں کے سوراخ صابن سے بھریں
اگر دیواروں میں سوراخ ہوگئے ہوں تو اسی رنگ کے صابن سے دیواروں کو بھردیں۔ اس کے بعد صابن سخت ہو جائے تو برش سے سطح برابر کردیجئے سوراخ غائب ہو جائیں گے۔
ایلومینیم سے کپڑے کی شکنیں دور
کپڑوں پر استری پھیرتے وقت دہری محنت کرنی پڑتی ہے۔ کپڑے کی شکنیں آگے اور پیچھے دونوں طرف سے دور کرنی پڑتی ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے استری والی جگہ پر ایلومینیم کی ایک شیٹ رکھ کر استری کریں۔ کپڑے کی شکنیں بیک وقت دونوں طرف سے دور ہو جائیں گی۔
چقندر کا چھلکا اتارنا
چقندر ابالنے کے دوران تنکا چبھو کر یہ دیکھ لیا جائے کہ چقندر بالکل گل گیا ہے، گل گیا ہوتو اسے پانی سے نکال کر کسی کھردرے کپڑے یا اخبار کے کاغذ کی تہوں میں دبا کر ہلکا سا مسل لیں تو چھلکا فوراً اتر جائے گا اور ہاتھ بھی خراب نہیں ہونگے۔
پائوں کی سوجن کا خاتمہ
پائوں سوج گئے ہوں تو اس شکایت کو دور کرنے کیلئے دیسی شلجم ابال لیں۔ ابلے ہوئے شلجم کے پانی میں نمک اور سرسوں کا تیل مل کر پائوں کو اس میں ڈبوئے رکھیں اور ابلے ہوئے شلجم کے ٹکڑے آہستہ آہستہ انگلیوں پر ملیں۔ تھوڑی دیر بعد پائوں خشک کرکے کپڑوں میں لپیٹ کر سو چائیں۔ انگلیوں کی سوزش ختم ہو جائے گی۔
لپ اسٹک کا نشان مٹانا
اگر کپڑوں پر لپ اسٹک کا دھبہ لگ گیا ہے تو کپڑا دھونے سے پہلے داغ والے حصے پر پٹرولیم جیلی لگادیں لپ اسٹک کا نشان غائب ہو جائیگا۔
پٹرولیم جیلی کے فوائد
پٹرولیم جیلی ہلکے پھلکے معمولی زخموں جیسے رگڑ لگ جانا‘ کٹ جانا اور خراش پڑجانا وغیرہ کو آرام پہنچانے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے چونکہ زخموں کو تیزی سے ٹھیک کرنے کیلئے موئسچرائزنگ یعنی چکناہٹ اور نمی کی بہت ضرورت ہوتی ہے اور پٹرولیم جیلی میں موئسچرائزنگ کی خصوصیات موجود ہوتے ہیں۔آپ پٹرولیم جیلی کو پورے جسم پر خاص طور پر ہاتھوں اور پیروں پر اپلائی کرسکتی ہیں۔ یہ خشک جلد کے مسئلے سے مکمل طور پر نجات دلاتی ہے۔ سردیوں میں اکثر ہاتھوں پیروں کی جلد پھٹنے لگتی ہے تو آپ ٹرولیم جیلی استعمال کرکے اس الجھن سے چھٹکارا پاسکتی ہیں۔آپ اپنے بچے کے بار بار ہونے والے ڈائپریشنر سے بہت پریشان ہیں تو آپ ٹرولیم جیلی ڈائپر پہنانے سے قبل بچے کی جلد پر اپلائی کردیں۔ اس عمل سے آپ کے بچے کو جوڈائپریشنر کا مسئلہ درپیش ہے اس میں آرام آئے گا اور ڈائپریشنر ہونے کا خدشہ بھی کم ہو جائے گا۔ انگلی پر تھوڑی سے پٹرولیم جیلی لے کر اس کو جوتوں پر مل دیں اس کے بعد نرم کپڑے سے رگڑ کر صاف کرلیں ۔ اب آپ جوتے کی چمک دیکھیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 620 reviews.