Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تھائی رائیڈ یا گلہڑ‘’’موٹاپا‘ ‘کا ایسا علاج جو کبھی نہ سنا ‘نہ پڑھا ! لیکن کامیاب

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر: شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)

ھوالشافی: اجوائن دیسی ‘ میتھی دانہ‘ خشک دھنیا‘ سفید زیرہ۔ چاروں کو ہم وزن لے لیں‘ پیس کر ناشتے سے پہلے ایک چمچ چائے والااور شام کھانے سے دو گھنٹے پہلے ایک چمچ چائے والا نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ دن میں دو بار۔ چند دن۔ چند ہفتے استعمال کرنے سے کافی بہتر ہوں گے۔ گرم تلی ہوئی مصالحہ دار چیزیں‘ بیکری ‘فاسٹ فوڈز سے پرہیز کریں۔ پانی کا استعمال زیادہ کریں اور زیادہ کریں۔ ان شاء اللہ چند دن اور چند ہفتوں کے مسلسل استعمال سےآپ کا تھائی رائیڈ گلینڈ (گلہڑ)ایکٹو ہوجائے گا۔ موٹاپا کم ہونا شروع ہوجائے گا اور بے ڈول جسم بہترین حسن و جمال کی طرف متوجہ ہوگا۔کھانے میں ادرک اور لہسن کا مناسب استعمال ضرورکریں۔
تھائی رائیڈ(گلہڑ) ایک خاموش بیماری
تھائی رائیڈ(گلہڑ) ایک خاموش بیماری ہے تھائی رائیڈ (گلہڑ) کے افعال میں کمی بیشی سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ یہ جسم کے بہت سے حصوں کو کنٹرول کرتا ہے یہ گردن کے سامنے والی ہڈی کے نیچے جہاں پرکالر کا آخری بٹن بند کرتے ہیں‘ وہاں پر یہ پایا جاتا ہے اور اس کی شکل تتلی نما ہوتی ہے۔ تھائی رائیڈ کے افعال میں کمی بیشی سے سانس کا پھولنا‘ سر کے بالوں کا گرنا‘ ناخنوں کا گرنا‘ قبض کا ہونا‘ جسم کا بہت موٹا ہوجانا بہت زیادہ اچانک پتلا کمزور ہوجانا‘ قد کا چھوٹا رہ جانا‘ تھکاوٹ‘ نقاہت اور سستی کا پایا جانا ‘یہ اس کی اہم علامات ہیں۔ اس کے علاوہ اگر یہ بیماری عورتوں میں پائی جائے تو ان میں حمل قرار نہیں پاتا اور اگر حمل قرار پاجائے تو اس میں بہت زیادہ پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں اس کی وجوہات میں سب سے اہم وجہ آئیوڈین کی کمی ہے اس کے علاوہ سگریٹ نوش سے پرہیز کریں۔
بہت سی ایسی ادویات ہیں جن کے استعمال سےا ن کے افعال میں کمی بیشی آجاتی ہے۔ اس کی جانچ کیلئے T3,T4 TCH کا ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں بڑی بڑی ادویات کھائی جاتی ہیں لیکن جب تک ادویات کھائی جائیں شاید وقتی فائدہ جب یہی دوائی ختم ہو جائے بیماری پھر غالب آجاتی ہے۔ پھر ان ادویات کا بڑا نقصان یہ ہے کہ جسم ہمیشہ کے لیے ان ادویات کا عادی بن جاتا ہے اور نقصان در نقصان ہوتا ہے۔
یہ ایک تجارتی راز ہے!
قارئین! یہ چھوٹا سا ٹوٹکہ اورنسخہ شاید لوگ اسے چھپائیں اور جس کے پاس یہ ٹوٹکہ اور نسخہ آجائے وہ اس کو اپنا تجارتی راز بنائے۔ بنانے والے بنائیں لیکن ہم جیسے فقیر اور جن کے اندر انسانیت کا غم‘ درد‘ لوگوں کی صحت مندی کا احساس کہ مریضوں کے دل سے اور دکھیاروں کے اندر سے سچی نکلنے والی آہ اور دعا عرش پر انوکھے فیصلے کرواتی ہے ہمارے پیش نظر تو صرف یہی ہے۔
لاکھوں قارئین نے اسے آزمایا
یہ نسخہ آپ جب اس پر نظر ڈالیں گے تو آپ کو خود احساس ہوگا کہ اس کے کوئی مضر اثرات نہیں یا اس کے کھانے سے ایک بیماری تو جائے یا نہ جائے دوسری لگ جائے‘ ایسا ہرگز نہیں صحت تندرستی شفاء اس نسخے کا آخری سے آخری حل ہے لیکن اس کے لیے جو اعتماد سے چند دن چند ہفتے استعمال کریں۔ یہ نسخہ آج تک جس نے بھی استعمال کیا اور آپ اگر عبقری کا مطالعہ کرتےہیں تو یہ صحت مند فارمولہ عبقری میں پہلے چھپ چکا ہے اور عبقری کے پڑھنے والے لاکھوں قارئین نے اس کو آزمایا اور جس نے بھی آزمایا اس نے ہمیشہ شفاء صحت پائی۔
لڑائی کی بڑی وجہ! بیوی کا موٹاہونا بھی ہے
گلہڑ کی بیماری موجودہ دور میں بہت بڑھتی چلی جارہی ہے اس کی وجہ ناقص غذائیں مصنوعی غذاؤں کا جس کو ہم باہر کی غذائیں باہر کے مشروبات کہیں گے ان کا استعمال بہت زیادہ ہے جب یہ ناقص غذائیں بڑھتی چلی جائیں گی تو صحت وتندرستی بڑھتی چلی جائے گی بظاہر ان میں مزہ اور ذائقہ ہوتا ہے لیکن حلق سےا ترنے کے بعد جو تباہی ان کے اندر سے آتی ہے وہ کسی اور چیز سے نہیں آتی اور پھر موٹاپا تیزی سے بڑھتا ہے کئی طلاقیں میرے اپنے مشاہدہ میں صرف اس وجہ سے ہوئیں کہ بیوی بہت زیادہ موٹی ہے اور مرد نے اس کو ناپسند کیا ‘جہاںطلاق نہ ہوئی وہاں مرد کسی اور جگہ متوجہ ہوگیا۔ میں نے کئی بار ایسی خواتین کو باہر کی غذائیں اور مشروبات سے روکا لیکن وہ رکتی نہیں اور ساتھ یہ رونا بھی روتی ہیں کہ شوہر ہماری قدر نہیں کرتا اور ہمارے علاوہ کسی اور طرف متوجہ ہے پھر جب ان کو یہ بات سمجھائی کہ اپنی صحت اور فٹنس کا خیال رکھیں انہیں یہ بات سمجھ آگئی اور کئی گھرانے روتے سسکتے جن کے دن رات گزرتی تھی وہی گھرانے آج خوشحال صحت مند اور ایک دوسرے سے پیار اور محبت کی زندگی گزار رہے ہیں۔
یہ ٹوٹکہ آج ہی آزمائیں!
یہ ٹوٹکہ آپ بھی آزمائیں اور آپ کے علاوہ کسی اور کو تکلیف ہے تو اسے بھی بتائیں یہ ایک ایسی انسانیت کی خیرخواہی کا جذبہ ہے جو آپ ہر مذہب‘ ہر رنگ‘ ہر نسل کو دے سکتے ہیں کیونکہ ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کرنی ہے اور دکھی انسانیت میں جو بھی فرد ہو‘ وہ سب ہمارا ہے‘ امید ہے کہ آپ اس کی قدر دانی کریں گے‘ اگر آپ کو گلہڑ نہیں ہے صرف موٹاپا ہے تب بھی یہ موٹاپا کےلیے بہت مفید ہے لیکن اس موٹاپا کےلیے بہت فائدہ مند ہے‘ جس موٹاپا کی وجہ گلہڑ کی تکلیف ہے‘ اس سے انسانیت کو نفع ہوتا ہے‘ خیریں ملتی ہیں‘ صحت ملتی ہے اور تندرستی ملتی ہے۔ آئیے! ایک بار پھر اپنی زندگی کے تجربات مخلوق تک پہنچانے کا عزم کریں‘ وہ ٹوٹکہ‘ وہ تجربہ‘ وہ مشاہدہ روحانی ہو یا جسمانی آپ کے سینے میں ہے‘ آپ کے تجربہ میں ہے‘ آپ کے بڑوں کے تجربہ میں ہے‘ ابھی قلم اٹھائیں اور عبقری کے لیے لکھ کر پوسٹ کردیں۔ باری آنے پر ضرور شائع ہوگا مایوس نہ ہو۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 678 reviews.