Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مچھلی کھانے والی مائوں کے بچے زیادہ باصلاحیت ہوتے ہیں

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

مچھلی کھانے والی مائوں کے بچے زیادہ باصلاحیت ہوتے ہیں برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو خواتین حمل کے دوران مچھلی اور دیگربحری غذائی اشیاء استعمال کرتی ہیں ان کے ہونے والے بچوں پر اس کے طویل مدتی مفید اثرات دیکھے گئے ہیں۔ طبی جریدہ ’’لانسٹ‘‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق جن مائوں نے دوران حمل ڈھیر ساری مچھلیاں کھائی تھیں، ان کے بچوں نے سات سال کی عمر میں بات چیت اور سماجی تعلقات کی بہتر صلاحیتیں اپنالی تھیں۔ حالیہ تحقیق کے نتیجے سے ان خدشات کی نفی ہوگئی ہے کہ حمل کے دوران مچھلی کھانے سے جنین کے جسم میں زہریلے اثرات سرایت کرسکتے ہیں۔ برطانوی فوڈ اسٹینڈرڈ ایجنسی نے ہونے والی مائوںکو مشورہ دیا ہےکہ وہ ہفتے میں تین بار مچھلی کے ایک یا دو پورشنز کھایا کریں۔ اس تحقیق میںیہ بھی دیکھا گیا کہ جن بچوں کی مائوں نے حمل کے دوران مچھلی اور سی فوڈ کا استعمال کیا تھا، ان کے بچوں کے رویے، جسمانی صلاحیت، ذہنی لیاقت اور سماجی تعلقات میں بھی اضافہ محسوس کیا گیا۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈرز جن تیل والی مچھلیوں میںزیادہ پائے جاتے ہیں اور جن کے کھانے کی سفارش کی جاتی ہے ان میںسالمن، میکرل، پل چارٹس اور سارڈن مچھلیاں شامل ہیں۔
مچھلی سے صرف پیٹ کم نہیں ! دماغ بھی بہتر ہوگا
پروٹین کے بہترین ذرائع میں سے ایک مچھلی ہے۔ یہ اومیگا3 چکنے ترشے (فیٹی ایسڈز) جیسے بنیادی غذائی اجزا سے بھرپور ہے۔ جسم کو دبلا پتلا رکھنے اور پٹھوں کو مضبوط بنانے کے لیے مچھلی کی پروٹین بہترین ہے۔ مچھلی سے صرف پیٹ ہی کم نہیں ہوتا بلکہ جسم کے افعال بھی بہتر ہوتے ہیں۔ یہ جگر، دماغ اور نیند کے لیے مفید ہے۔ اس لیے اپنی خوراک میں مچھلی کو ضرور شامل کریں تاکہ مندرجہ ذیل فوائد حاصل کر سکیں۔ امراضِ قلب میں کمی: مچھلی کھانے سے دل کی مہلک بیماریوں اور شریانوں کے بند ہونے کا امکان گھٹ جاتا ہے۔ مچھلی میں دل کے لیے مفید اومیگا3 چکنے ترشے ہوتے ہیں جو سوزش کو کم کرنے، دل کی حفاظت کرنے اور دیرینہ امراض سے بچانے میں مددگار ہیں۔ الزائمر سے بچاؤ: مچھلی دماغ کے لیے بھی ضروری غذا ہے۔ سمندری غذا دماغی صحت کے لیے حیران کن فوائد کی حامل ہے۔ یاسیت کی علامات میں کمی: افسردگی دور کرنے والی دواؤںکے ساتھ مچھلی کے تیل کا استعمال یاسیت کی علامات میں زیادہ کمی لاتا ہے۔ نظر میں بہتری: اومیگا 3 چکنے ترشے نظر اور آنکھوں کی صحت کے لیے مفید ہیں۔ اس کا سبب دماغ اور آنکھوں میں ان ترشوں کا زیادہ ارتکاز ہے۔
اچھی نیند کا ٹوٹکہ
اگر آپ کو تاخیر سے نیند آنے یا بری نیند کا مسئلہ درپیش ہے تو مچھلی کا استعمال ایک اچھا ٹوٹکہ ہو گا۔کیل مہاسے: مچھلی جِلد کو بہتر بناتی ہے اور مہاسوں میں مفید ہے۔ مہاسوں سے جِلد کو پاک کرنے میں مچھلی کا تیل فائدہ مند ہے۔ جوڑوں کے لیے مفید: اگر آپ کو جوڑوں کی دیرینہ سوزش کا مرض گنٹھیا نما وجع الفاصل ہے تو سوجن اور درد میں کمی کے لیے زیادہ مچھلی کھانا مفید ہو گا۔ مچھلی کھانے سے اس مرض کا اثر کم ہوتا ہے۔ فالج سے دوری: مچھلی سے پہنچنے والا ایک اور فائدہ دماغ کو ہے کیونکہ اس سے فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ مدافعتی نظام میں بہتری: مچھلی میں وٹامن ڈی کی مقدار جسم کی قوت مدافعت اور شکر کے میٹابولزم کو بڑھاتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 072 reviews.