Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سہارالیکر چلنے والےیورک ایسڈ کے مریض شفاءپالیں -- ڈاکٹر عثمان سلفی‘ شرقپور شریف

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ گزشتہ تقریباً آٹھ سال سے پڑھ رہا ہوں‘میں ایک ڈینٹسٹ ہوں‘ اپنے شہر میں پریکٹس کرتا ہوں۔ عبقری سے چونکہ محبت ہے تو جو بھی ایسی چیز ملتی ہے جس سے مخلوق خدا کو نفع ہو عبقری قارئین کیلئے ضرور بھیجتا ہوں۔ ابھی کل ہی میرے کلینک پر ام القریٰ یونیورسٹی مکہ مکرمہ کے ایک شیخ اپنے دانتوں کے علاج کیلئے تشریف لائے۔ جو پندرہ کتابوں کے مصنف اور ایک جہاندیدہ انسان تھے۔ باتوں باتوں میں بتانے لگے کہ میں اپنا علاج ہمیشہ دیسی چیزوں سے کرتا ہوں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے دیسی جڑی بوٹیوں اور قدرتی غذاؤں میں جو شفابخش فوائد رکھے ہیں، وہ کسی دوائی سے نہیں ملتے۔ چند سال پہلے مجھے یورک ایسڈ کامسئلہ ہوگیا۔ میں نے مکہ مکرمہ کے ہسپتال سے علاج کروایا، مگر کوئی خاطرخواہ افاقہ نہ ہوا۔ پھر میں نے سرچ کی تو پتہ چلا کہ اللہ پاک نے یورک ایسڈ سے نجات پانے کی سند مولی کے اندر چھپا رکھی ہے۔ لہٰذا میں نے روزانہ بلاناغہ ایک عدد مولی کھانا شروع کردی۔ آپ یقین جانیے کہ صرف ایک ہفتہ مولی کھانے سے میرا وہ مسئلہ ایسا ختم ہوا کہ آج تک دوبارہ نہیں ہوسکا۔ پھر میں نے اپنے
دوست احباب کو بھی یہی نسخہ بتایا ۔ ان میں سے یورک ایسڈ کے مارے ہوئے ایسے افراد بھی حیرت انگیز طور پر صحت یاب ہوگئے، جو دیوار کا سہارا لے کر چلنے پر مجبور ہوچکے تھے۔ بستر سے اٹھتے ہوئے گھبراتے تھے۔ ہر وقت ٹانگوں میں درد اور پاؤں میں سوجن کی وجہ سے معذور ہوتے جارہے تھے مگر روزانہ ایک مولی کھانے سے وہ بالکل تندرست ہوگئے۔میں حیرانی سے ان کا چہرہ تک رہا تھا‘ میں نے جلدی سے کاپی قلم اٹھایا ان کی تمام داستان لکھی اور ساتھ ہی پوچھا کہ طریقہ استعمال کیا ہے؟ تو مسکراتے ہوئے کہنے لگے: روزانہ کسی بھی وقت ایک عدد مولی کھائیں، مگر اس میں ناغہ مت کریں۔ یہ سستی سی چیز آپ کو ایسا زبردست رزلٹ دے گی کہ آپ خود حیران رہ جائیں گے۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 108 reviews.