Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بچے ذہنی، صحت مند اور تیز بنانے والانسخہ

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں بیٹی کی عمر پندرہ جبکہ بیٹوںکی عمر سات اور چھ سال ہے ۔ تینوں انتہائی سست، پڑھائی میں نالائق اور جسمانی طور پر کمزور تھے حالانکہ انہیں اچھی غذا دیتی ہوں پر پھر بھی وہ دبلے پتلے ہیں۔ سبق یاد نہیں ہوتا اور کلاس میں کبھی پوزیشن حاصل نہیں کی۔ ہر دوسرے دن کسی نہ کسی کی سکول سے شکایت آتی ہے کہ یہ ٹیسٹ یاد نہیں کرتا ۔ میں بہت پریشان تھی کہ آخر کروں تو کیا کروں؟ میری ایک جاننے والی اسلام آباد میں رہتی ہے اس سے ایک دن فون پر بات ہوئی تو میں نے باتوں باتوں میں اس کو یہ مسئلہ بتایا اور کہا کہ اسلام آباد میں کوئی اچھا سا ڈاکٹر ہوتو بتانا میں نے اپنے تینوں بچوں کو چیک کروانا ہے۔اس نے مجھے مشورہ دیا کہ تم ڈاکٹر کو چیک کروانے سے پہلے میری ایک بات مانو گی؟ میں نے ہاں میں جواب دیا۔ اس نے مجھے کہا کہ راولپنڈی میں عبقری دواخانہ کی ادویات کی ایجنسی ہے تمہیں میں ان کا پتہ دیتی ہوں وہاں جاکر تم تین ڈبی اکسیر البدن اور تین ڈبی روشن دماغ کی لے آئو اور تینوں بچوں استعمال کروائو پندرہ دن بعد رزلٹ چیک کرنا۔ خیر میں نے ایڈریس لیا اور ادویات کی ایجنسی پر پہنچی اور بتائی گئی ادویات لیں اور بچوںکو باقاعدگی سے استعمال کروانا شروع کردی۔ پندرہ دن کے اندر اندر میں نے بچوں میں بڑی تبدیلی یہ دیکھی کہ ان میں سستی ختم ہوگئی اور پچھلے ایک ہفتے سے ان کے سکول سے بھی کوئی شکایت نہیں آئی میں نے ٹیچر کو فون کرکے پوچھا تو اس نے بتایا کہ آج کل آپ اپنے بچوں کو کیا کھلا رہی ہے ان کے ٹیسٹ بہت اچھے جارہے ہیں یہ سن کر میری جان میں جان آئی اور ایک دعا عبقری دواخانے کے لیے دل سے نکلی کہ جن کی وجہ سے میرے بچوں میں یہ ایک اچھی تبدیلی آئی اور اب میں ہر ماہ عبقری رسالہ باقاعدگی سے پڑھتی ہوں اس کو پڑھنے سے بڑا سکون آتا ہے اس میں دیئے گئے وظیفہ سے میری زندگی بھی بدل گئی ہے۔میرا ہر چیز کو سوچنے کا انداز بدل گیا ہے۔ (اریبہ زینب، راولپنڈی)

 

روحانی دھونی سے گھر میں ویرانہ ختم ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے گھر میں اکثر اتنی بدبو آتی جیسے کوئی جانور مرا ہوتا ہے پر ڈھونڈنے پر بھی کچھ نہ ملتا ۔بچے ہر دوسرے دن بیمار رہتے ، کاروبار میرا بند ہونے کو تھا کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ ہو کیا رہا ہے ۔ کسی اللہ والے نے بتایا کہ تمہارے گھر میں اثرات ہیں۔ میں عبقری رسالہ تقریباً دو تین سالہ سے پڑھ رہا ہوں پر کبھی عبقری تسبیح خانے جانا نہیں ہوا۔ ایک روز عہد کیا کہ اس جمعرات لازمی جانا ہے گھر سے نکلا تو آدھے راستے میں دل کیا کہ واپس گھر جائوں مگر دل کو مضبوط کرکے میں تسبیح خانے پہنچ گیا آپ کا درس سنا دل و روح کو سکون میسر ہوا۔ درس کے دوران آپ نے روحانی دھونی کے حوالے سے بات کی اور وہ بات میرے دل کو لگی۔ درس ختم ہونے کے بعد سیدھا دواخانے گیا اور وہاں سے روحانی دھونی لی اور گھر آگیا اگلی صبح نماز کے بعد میں نے پورے گھر میں دھونی دی۔ لگاتار دو ہفتے دھونی دینے کے بعد محسوس ہوا کہ اب ہمارے گھر سے جو جانور مرنے کی بو آتی تھی نہیں آرہی اور گھر میں ایک ویرانا پن جو محسوس ہوتا تھا اب نہیں ہورہا تھا اور میرا کاروبار پھر سے چمک اٹھا تھا ۔ بچے بھی صحتمند ہوگئے تھے چھوٹی موٹی تمام بیماریاں گھر سے ختم ہوگئی۔ اس کے علاوہ دھونی سے یہ فائدہ ہوا کہ گھر میں موجود کیڑے مکوڑے بھی ختم ہوگئے ہیں۔(سعید احمد، لاہور)

 

موٹاپے کا شکار تھی،ایک ماہ میں ڈیڑھ کلو وزن کم ہوا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد میں جسمانی طور پر پھول گئی تھی زیادہ چل نہیں سکتی تھی ایک منزل کی سیڑھی چڑھ کر اوپر جاتی تو سانس پھول جاتا اور دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی۔ بلڈپریشر بھی ہائی رہنا شروع ہوگیا۔ میں بہت پریشان ہوگئی کہ موٹاپا تو سب سے بڑی بیماری ہے اگر میں موٹاپے کا مستقل شکار ہوگئی تو تمام بیماریاں مجھے گھیر لیں گی۔ میں تقریباً پچھلے دو سال سے عبقری رسالہ ہر ماہ پڑھتی ہوں اس میں سے میں نے دو تین ٹوٹکے موٹاپے کے لیے استعمال کیے لیکن کچھ خاص فرق نہیں پڑا پھر میں نے رسالے میں عرق موٹاپا شفاء بارے پڑھا اب یہ میرے لیے امیدکی آخری کرن تھا۔ راولپنڈی میں موجود عبقری ادویات کی ایجنسی سے عرق موٹاپا شفاء منگوایا اور اس کا استعمال باقاعدگی سے کرنا شروع کیا۔ تلی ہوئی تیل والی چیزوں سے میں نے مکمل پرہیز کیا تقریباً ایک ماہ استعمال کے بعد میں نے اپنا وزن چیک کیا تو تقریباً ڈیڑھ کلو وزن کم ہوا جو میرے لیے خوشی کا باعث تھا۔دو ماہ مسلسل عرق موٹاپا شفاء کے استعمال میں جسمانی طور پر پہلے جیسی ہوگئی۔ (مسز سفیر احمد، مورگاہ گائوں)

 

دیسی دوائی کا تجربہ مریض پر کامیاب رہا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میںپیشہ کے لہٰذا سے ایک ڈاکٹر ہوں اورمیں خود عبقری کی ادویات استعمال کرتا ہوں اور عبقری رسالہ بہت شوق اور توجہ سے پڑھتا ہوں۔ میرے پاس ایک عرصہ سے ایک شخص علاج کروا رہا تھا اس کو معدہ کا مسئلہ تھا جو بھی کھاتا پیتاہضم نہ ہوتا اور پیچش لگ جاتے اور خون جاری ہو جاتا۔آنتوں میںدرد ، قے کی کیفیت پیدا ہو جاتی تھی۔ میں نے کافی ادویات کا اس کو استعمال کروایا پر اس کو شفاء نہیں مل رہی تھی ۔ ایک روز میں عبقری رسالہ کے مطالعہ کررہا تھا تو اس میں پیچش شفاء کے نام سے ایک دوائی کا ذکر تھا اس دوائی کی مکمل تفصیل جاننے کے لیے میں نے عبقری کی ویب سائٹ سرچ کی اور دوائی کےبارے میں مزید جانا۔ مجھے محسوس ہوا کہ اگر یہ دوائی اس مریض کو دی جائے تو اس کے لیے فائدہ مند ہوگی۔ فوری سے لاہور عبقری دواخانے فون کیا اور دو ڈبی بک کروائی دو دن بعد دوائی کا پارسل مجھے مل گیا۔ جب وہ مریض میرے پاس آیا تو میں نے اس کو یہ پیچش شفاء دی تو وہ حیران تھا کہ ایک ڈاکٹر ہوکر دیسی ادویات دے رہا ہے تو میں نے اس کو یقین دلایا کہ یہ سب تمہارے فائدے کے لیے ہے کیونکہ ڈاکٹر کا فرض ہے اپنے مریض کو ٹھیک کرنا۔ کبھی کبھی انگریزی ادویات میں کسی مرض کا علاج نہیں بھی ہوتا اس لیے میں تمہیں دیسی دوائی دے رہا ہوںتم یہ دوڈبیاں استعمال کرو۔ ایک ہفتے بعد اس مریض کا فون آیا اور میرا شکریہ ادا کرنے لگا کہ ڈاکٹر صاحب بہت اچھی دوائی ہے مجھے اس کا واضح فرق محسوس ہوا ہے۔ یہ سن کر میرا اعتماد عبقری کی ادویات پر اور زیادہ ہوگیا ہے۔(ڈاکٹر ہارون، پاکپتن)

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 123 reviews.