Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یہ صفحہ خواتین کے روزہ مرہ خاندانی اور ذاتی مسائل کیلئے وقف ہے۔ خواتین اپنے روز مر ہ کے مشاہدات اور تجربات ضرور تحریر کریں۔ نیز صاف صاف اور صف

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

مسّے نکل رہےہیں

بغل اور اطراف میں مسے نمودار ہورہے ہیں سوزش یا درد نہیں۔ اس کی وجہ معلوم کرنا چاہتی ہوں۔عمر46برس ہے۔(اہلیہ عمر، ڈربن جنوبی افریقہ)
مسوں کی مختلف شکلیں ہیں۔ بچوںکے مسےنرم ملائم اور جلد کی رنگت کے ہوتے ہیں۔ کچھ مسے بہت سخت ہوتے ہیں۔ کچھ اوپر سے چوڑے نظر آتے ہیں اور نیچے سے باریک جبکہ کچھ مسّے باریک ڈوریوں کی طرح نظرآتے ہیں۔ ایک آدھ مسا ہو تو گھوڑے کا بال لے کر کس کر باندھنے سے آٹھ دس دن میں مسا خشک ہونے لگتا ہے۔ اسے پھر کس کرباندھا جائے تو اپنے آپ بغیر کسی تکلیف کے گرجاتا ہے۔ یہ تو ایک ٹوٹکاتھا جسے لوگ برس ہابرس سے آزماتے آرہے ہیں۔ اب تو اسے منجمد کرنے والی یخ دوا سے جلا بھی دیتے ہیں۔ بجلی کی حرارت سے بھی مسّے جلائے جاتے ہیں۔ کچھ دوائیاں ایسی ہیں جنہیں لگانے سے مسّے گرجاتے ہیں۔ ایک نسخہ ہے جس کو استعمال کرنے سے بھی مسّے کا مسئلہ حل ہوجاتا ے۔ پھلوں کا خالص سرکہ ہونا چاہیے، ورنہ فائدہ نہیںہوتا۔ لوبان دس گرام، صعترفارسی بیس گرام، مرمّلی بیس گرام، حب الرشاد تیس گرام، سنامکی تیس گرام، ان سب کوملا کر پیس لیں اور 500گرام پھلوں کے سرکےمیں دس منٹ تک پکائیے۔ٹھنڈا ہونے پر چھان کر رکھ لیجیے اور اس لوشن کو مسوں پر بلاخوف و خطرلگائیے۔

 

وزن بڑھ رہاہے

میری عمر اٹھارہ سال ہے۔وزن بڑھتاجارہاہے سیڑھیاںچڑھتی ہوں تو سانس پھول جاتاہے۔اپنی عمر سے بڑی لگتی ہوں۔ ماہانہ نظام نہ ہونے کے برابر ہے۔ بال بھی بے تحاشہ گررہے ہیں۔(شمائلہ،ڈسکہ)
مشورہ:ماہانہ نظام خراب ہونے سے یہ تکالیف ہوتی ہیں۔ بالوں کے لیے آپ تھوڑے سے دہی میں سرسوں کا تیل ملا کر ہفتے میں دو بار ایک گھنٹے کے لیے سر پر لگائیے پھر شیمپو کریں، بالوں میں چمک آجائے گی۔ صحت اچھی ہوگی تو بال بھی صحت مند ہوں گے۔ غذا میں پنیر،مچھلی، انڈے،دودھ، مغزیات، سبزیاں،اناج شامل ہونا چاہیے۔ بالوں میں تیل ضرور لگانا چاہیے۔ بہت زیادہ چکنے بال ہوں تو روزانہ سر دھوئیے۔ بال بہت خشک ہوں تو تیل کی مالش کریں۔ سر کے بالوں کو جھکا کربالوں کی جڑوں سے کنگھی کریں۔ پھر بالوں کو پیچھےسے اٹھاکر کریں۔ اس طرح دوران خون تیز ہوتاہے۔آملہ خشک پائو پسوا کر رکھ لیں۔اپنے بالوں کے مطابق یہ سفوف ایک گلاس گرم پانی میں بھگوئیے۔ جب پانی ٹھنڈا ہوجائے تو اسے سر پراچھی طرح لگائیں اورشیمپو کی طرح مل مل کردھولیں۔جھاگ بنے گی اورسر صاف ہوجائےگا۔ ہفتے میں تین چار بار سردھوئیے۔ بالوںکو اچھی طرح جھٹک کر کنگھی کریں اور ذرا ساتیل انگلیوں پرلگاکر سر پر مالش کرکےچھوڑ دیجئے۔ آپ کے بال نرم ملائم ہوجائیں گے اور ان کارنگ بھی ٹھیک رہے گا۔ آہستہ آہستہ بال بڑھنے لگیں گے بس تھوڑی سی احتیاط کی ضرورت ہے، اسی عمر میں تو ویسے بھی صحت اچھی ہونی چاہیے۔

 

بچوںکوکیسےسنبھالوں؟

میرےدو بچے ہیں۔ایک دس سال کا دوسرا آٹھ سال ہے۔ میں دونوں سے سخت پریشان ہوں۔ بہت لڑتے ہیں، کہنا نہیں مانتے، ہر چیز گم کردیتے ہیں۔ ان بچوں کو کیسے سنبھالوں؟ (بیگم سردارشاہنواز‘ لاہور)
مشورہ:بچے تو شرارتی ہی ہوتے ہیں۔ اور آج کل کے بچے تو بڑے شرارتی اور تیز ہیں۔ سوشل میڈیا دیکھ دیکھ کر اپنی عمر سے کہیں آگےنکل گئے ہیں۔ آپ اپنے بچوں کو طریقے سے سمجھا سکتی ہیں۔ ڈانٹ کر نہ کہیں کہ تم نے بھائی کے ساتھ کیوں جھگڑا کیا بلکہ اسے یہ سمجھائیے کہ وہ تمہارا چھوٹا سا بھائی ہے تم نے اسے کیوں مارا؟ اگر اسے چوٹ زیادہ لگتی تو ڈاکٹر کےہاں لے جانا پڑتا، پھر کیا ہوتا؟ آئندہ بھائی کو نہ مارنا‘‘۔ دو چار بار اس طرح کہنے سے بچہ سمجھ جائے گا۔ چھوٹا بچہ چیزوں کے لیے ضد کرئے تو آپ اسے کہہ سکتی ہیں کہ دیکھو بیٹے! مثال کے طورپر تمہاراپیالہ سبز رنگ کاہے، اب میں جادوگر تو نہیں کہ پھونک مار کر اسے گلابی رنگ کا کردوں۔ سبز رنگ تو بڑااچھا ہوتا ہے‘‘۔بچہ گلابی پیالے کی ضد نہیں کرےگا۔بچہ کو بھرپور توجہ اور پیار کی ضرورت ہوتی ہے ۔پہلے زمانے میں دادا، دادی بچے کوبھرپور پیار اورتوجہ دیتے تھے۔اب علیحدہ گھر میں بچہ بھی تنہائی محسوس کرتا ہے اور نئی نئی ضدیں کرکے اپنی حیثیت منوانا چاہتا ہے۔ آپ اپنے پیارے بچوں کےجھگڑالو پن ٹھیک کرسکتی ہیں۔

 

ناخن خراب ہیں
میرےناخن بہت کمزور ہیں،ٹوٹ جاتے ہیں۔ اس لیے بتائیے کہ یہ کیسے ٹھیک ہوں گے؟(س۔لاہور)
مشورہ:گھرمیں بادام کا تیل ہوتو دوچمچ تیل اورآدھا لیموں نچوڑ کر گرم کرلیں۔ جب جل جائے اچھی طرح ناخن ڈبوئیں پھر ناخن پرتیل لگا کر ملیں یہ عمل رات کو سونے سے پہلے کریں۔ کیلشیم سے بھرپور غذا کھائیے اور سب سے اچھی بات کہ دیسی لہسن رات کو پانی میں بھگوئیے۔صبح اس پانی میں ہاتھ ڈال کر لہسن چھلیں، یہ عمل ہفتہ میں دو تین بار کریں۔ ناخن مضبوط ہو جائیں گے۔
رنگت سانولی مگر ہاتھ کالے ہیں!
میری رنگت سانولی ہےمگر ہاتھوں کا رنگ کالا ہے جس سے میں بہت پریشان رہتی ہوں۔ دوسرے یہ کہ میرا بھائی پیٹ بھر کر کھانا کھاتا ہے پھر بھی موٹانہیں ہوتا۔ اس کے لیے بتائیے۔(ع۔قصور)
مشورہ:آپ عرق گلاب کی ایک چھوٹی بوتل خریدیے اس میں ایک لیموں کا رس ملا کر فریج میں رکھ لیجیے۔ جب بھی منہ ہاتھ دھوئیں، ہاتھوں پر لگالیں۔ صبح کی نماز کا اہتمام کریں۔ نماز پڑھ کرلیڈیز پارک یا گھر کےصحن یا چھت پر سیر کریں۔ پانچ وقت وضو کیا جائے توہاتھ صاف رہتے ہیں۔ رات کو سوتے وقت آدھا لیموں ایک چمچہ دودھ میں ملائیے، دودھ پھٹ جائے گا۔ اسے دونوں ہاتھوں پر مل کر سو جائیے، صبح دھو لیجیے۔ اس سے ہاتھوں کی رنگت صاف ہو جائے گی۔اپنے بھائی سے کہیے، ہاتھ دھو کر’’ بسم اللہ‘‘ پڑھ کر کھانا کھائیں، برکت ہوگی۔ جس کھانے سے پہلے بسم اللہ نہیں پڑھی جاتی، اس میں برکت نہیںرہتی۔ پیٹ میں کیڑوں کا آسان علاج یہ ہےکہ آڑو کے موسم میں شام کو تین چار آڑو، آٹھ دس دن کھالیں، پیٹ میں کیڑے نہیںرہیں گے۔ اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کی دوائی ’’تریاق‘‘ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 127 reviews.